وزارتِ تعلیم
محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی کی طرف سے بھونیشور میں یو ڈائس پلس پر دو روزہ قومی کانفرنس کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
28 FEB 2026 7:21PM by PIB Delhi
محکمۂ اسکولی تعلیم و خواندگی (ڈی او ایس ای ایل)، وزارتِ تعلیم (ایم او ای) نے محکمۂ اسکول و ماس ایجوکیشن، حکومتِ اڈیشہ کے ساتھ مل کر یونفائیڈ ڈسٹرکٹ انفارمیشن سسٹم فار ایجوکیشن پلس (یو ڈائس پلس) پر دو روزہ ورکشاپ کا بھونیشور، اڈیشہ میں انعقاد کیا، جس کا آغاز 27 فروری 2026 کو ہوا۔اس ورکشاپ میں ڈی او ایس ای ایل کے سینئر عہدیداران، ملک بھر کے تعلیمی بورڈز کے نمائندگان اور اہم تعلیمی محکموں و اداروں کے افسران نے شرکت کی، جہاں ڈیٹا پر مبنی تعلیمی حکمرانی کو مضبوط بنانے کے موضوع پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

کانفرنس کا افتتاح کرتے ہوئے جناب دھیرج ساہو، ایڈیشنل سکریٹری، وزارتِ تعلیم، حکومتِ ہند نے شفافیت اور جوابدہی کو یقینی بنانے کے لیے قابلِ اعتماد اور بروقت تعلیمی ڈیٹا کے کلیدی کردار پر زور دیا۔ انہوں نے یو ڈائس پلس کے دائرہ کار کو وسیع کرتے ہوئے اے پی اے اے آر آئی ڈی کے ذریعے طلبہ کے سیکھنے کے نتائج اور اسکول چھوڑنے والے طلبہ کی نگرانی کی ضرورت پر گفتگو کی۔ انہوں نے ریاستوں اور اضلاع سے اپیل کی کہ وہ اسکولی نظام سے طلبہ کے اخراج )ڈراپ آؤٹ( کی وجوہات کا سنجیدگی سے تجزیہ کریں۔
استقبالیہ خطاب میں ڈاکٹر پنکج کے۔پی۔ شریاسکر، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، ڈی او ایس ای ایل نے قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی) 2020 سمیت قومی اقدامات کی معاونت میں یو ڈائس پلس کی اسٹریٹجک اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے ڈیٹا کی ہم آہنگی، معیار اور تحفظ پر زور دیتے ہوئے اسکولوں پر رپورٹنگ کا بوجھ کم کرنے کے لیے مختلف پورٹلز کو اے پی آئی کے ذریعے یو ڈائس پلس سے مربوط کرنے کی ضرورت بیان کی۔
کانفرنس میں جناب وکاس گپتا، کمشنر، کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن ؛ محترمہ اے۔ سریجا، اکنامک ایڈوائزر، ڈی او ایس ای ایل؛ اور محترمہ اننیا داس، اسٹیٹ پروجیکٹ ڈائریکٹر، او سی ای پی اے، حکومتِ اڈیشہ نے شرکت کی۔
پینل مباحثے کے دوران کیندریہ ودیالیہ سنگٹھن ، نوودیہ ودیالیہ سمیتی ، انڈین ایئر فورس، نیوی ایجوکیشنل سوسائٹی اور نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے نمائندگان نے یو ڈائس پلس ڈیٹا بیس کی اہمیت، اس کے فوائد اور مستقبل میں اس سے متعلق اپنی توقعات پر تبادلۂ خیال کیا۔ حکومتِ اڈیشہ، حکومتِ ہریانہ اور حکومتِ آندھرا پردیش کے اسکولی تعلیم کے محکموں نے ثبوت پر مبنی فیصلہ سازی کے لیے اسکول ڈیٹا نظام کو مضبوط بنانے کی اپنی بہترین عملی مثالیں پیش کیں۔
ورکشاپ کے دوسرے دن، یعنی 28 فروری 2026 کو، اتر پردیش، کیرالا، کرناٹک، منی پور، تلنگانہ اور مہاراشٹر کے اسکولی تعلیم کے محکموں نے اپنے ڈیش بورڈز کی نمائش کرتے ہوئے ڈیٹا کی درستگی اور یو ڈائس پلس کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے اقدامات کا اشتراک کیا۔ اس کے بعد سی بی ایس ای، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن، گوا اور اڈیشہ کے پینلسٹس کے ساتھ سیشن منعقد ہوئے، جن میں اسکولی تعلیم سے متعلق مختلف ڈیٹا سیٹس، بشمول بورڈز کے ڈیٹا، کو مربوط کرنے اور ڈیٹا کی صداقت کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
ڈی او ایس ای ایل نے یو ڈائس پلس کی نمایاں خصوصیات، حالیہ اپ گریڈیشنز اور مصنوعی ذہانت کے استعمال کے امکانات پر روشنی ڈالی، جن میں خودکار ڈیٹا فلیگنگ، اسمارٹ ویری فکیشن کیوز، ڈیٹا انٹری کے لیے اے آئی ہیلپ ڈیسک اور خودکار اسکول رپورٹ کارڈ جیسے اقدامات شامل ہیں۔
اختتامی کلمات میں ڈاکٹر این۔ تھروملا نائک، سکریٹری، محکمۂ اسکول و ماس ایجوکیشن، حکومتِ اڈیشہ نے پالیسی سازی میں یو ڈائس پلس ڈیٹا بیس کی اہمیت اور اس کی مزید بہتری کی ضرورت پر زور دیا۔
ورکشاپ تکنیکی سیشنز، پینل مباحثوں اور اوپن ہاؤس ڈسکشنز پر مشتمل تھی۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعے تعلیمی اداروں، امتحانی بورڈز اور ریاستی حکومتوں نے اپنے خیالات پیش کیے اور یو ڈائس پلس ڈیٹا بیس سے متعلق اپنی توقعات کا اظہار کیا۔ اس فورم نے ریاستوں کی جانب سے ڈیٹا مینجمنٹ، انضمام، توثیق اور مؤثر استعمال کو مضبوط بنانے کے لیے اپنائی گئی جدید تکنیکی پہلوں اور بہترین عملی مثالوں کا خیرمقدم کیا۔
دو روزہ ورکشاپ کے اہم نکات درج ذیل ہیں:
ڈیٹا کی سالمیت کو مضبوط بنانا: اسکول کے بنیادی ڈھانچے، طلبہ کے داخلے اور اساتذہ کی معلومات سے متعلق ڈیٹا کو مستند اور حقیقی وقت میں یقینی بنانے کے لیے ڈیٹا جمع کرنے کے عمل کو ہموار کرنا۔
مشترکہ حل: ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو درپیش نفاذی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے باہمی اشتراک کو فروغ دینا، یو ڈائس پلس کے تازہ ماڈیولز اور ویلیڈیشن پروٹوکول کی مشترکہ سمجھ پیدا کرنا، اور مستقبل قریب میں اسکول امتحانی بورڈز کو یو ڈائس پلس کے مرکزی ڈھانچے کا حصہ بنانا۔
اسٹریٹجک توسیع کا مشترکہ وژن: یو ڈائس پلس کو ایک جدید، مصنوعی ذہانت سے ہم آہنگ فیصلہ سازی کے معاون نظام میں تبدیل کرنا۔
ورکشاپ کا اختتام تمام شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کیا گیا۔
************
ش ح ۔ م د ۔ م ص
(U :3214 )
(ریلیز آئی ڈی: 2234069)
وزیٹر کاؤنٹر : 4