سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

سائنس میں خواتین ’’وکست بھارت‘‘ کی محرک ہیں: قومی یوم سائنس کی تقریب 2026 میں ڈاکٹر جتیندر سنگھ کا خطاب


نوجوان طلبا، خاص طور پر لڑکیوں کو لیبارٹریوں اور تحقیقی اداروں سے منظم نمائش کے ذریعے بااختیار بنانا آنے والے سالوں میں کئی گنا اثر پیدا کرے گا: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

اے این آر ایف– وینچر سینٹر آؤٹ ریچ انیشی ایٹو لانچ کیا گیا، جو نوجوانوں کے لیے اہم ہے؛ ہائیڈروجن ویلی انوویشن کلسٹر کا افتتاح کیا گیا

اس موقع پر مشن انوویشن انڈیا رپورٹ اور مقامی فن تعمیر پر کتاب کا اجرا عمل میں آیا

ورثے کے تحفظ کے لیے ڈی ایس ٹی کی حمایت یافتہ نینو ٹائٹینیا ٹیکنالوجی منتقل کی گئی

بھارت کی سائنسی ترقی کو نہ صرف عالمی درجہ بندی سے بلکہ اپنے لوگوں کے لیے حل فراہم کرنے کی صلاحیت سے بھی ناپا جانا چاہیے: وزیر موصوف

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 5:18PM by PIB Delhi

سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزاد انہ چارج) ، ارضیاتی سائنسز، وزیر اعظم کے دفتر، عملہ، عوامی شکایات، پنشنز، ایٹمی توانائی اور خلا کے عزیر مملکت، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے آج کہا کہ سائنس میں خواتین صرف شریک نہیں بلکہ بھارت کے وکست بھارت کی جانب سفر میں طاقتور ’’محرک‘‘ ہیں۔ نئی دہلی کے آئی این ایس اے آڈیٹوریم میں قومی یوم سائنس تقریب –2026 کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر موصوف نے اس بات پر زور دیا کہ سائنسی ترقی اور قومی ترقی الگ نہیں کیے جا سکتے، اور خاص طور پر خواتین کی شمولی شرکت بھارت کی جدت کی رفتار کو برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔

’’سائنس میں خواتین: وکست بھارت کو متحرک کرنا‘‘ کے مرکزی موضوع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے زور دیا کہ بھارت کے سائنسی نظام کو صنف اور جغرافیہ کے لحاظ سے ٹیلنٹ کی پرورش کرنی چاہیے۔ انھوں نے تحقیق، قیادت کے عہدوں اور جدت پر مبنی شعبوں میں خواتین کی بڑھتی ہوئی نمائندگی کو اجاگر کیا، اور کہا کہ بھارت کے سائنس کے منظرنامے میں تبدیلی کے لیے پالیسی سپورٹ اور ادارہ جاتی وابستگی دونوں ضروری ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے مزید کہا کہ بھارت کا سائنسی پالیسی فریم ورک اب ایکو سسٹم کو فعال بنانے پر زیادہ توجہ مرکوز کر رہا ہے، نہ کہ الگ تھلگ کامیابیوں پر۔ انھوں نے زور دیا کہ مسلسل ادارہ جاتی حمایت، ابتدائی مرحلے کی رہنمائی، اور ترجمہ کے راستے یہ یقینی بنانے کے لیے نہایت اہم ہیں کہ تحقیقی نتائج کو سماجی اثرات میں تبدیل کیا جائے۔ انھوں نے نشاندہی کی کہ جشن کے دوران اعلان کردہ اقدامات طلبا کی شمولیت سے لے کر جدت کے کلسٹرز تک ایک تسلسل کے غماز ہیں، جو بھارت کی طویل مدتی سائنسی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے ڈیزائن کیے گئے ہیں۔

وزیر موصوف نے اس بات پر بھی زور دیا کہ سائنسی مواصلات اور عوامی شمولیت سائنسی مزاج کی تشکیل کے لیے مرکزی حیثیت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ نوجوان طلبا، خاص طور پر لڑکیوں کو، لیبارٹریز اور تحقیقی اداروں سے منظم نمائش کے ذریعے بااختیار بنانا آنے والے سالوں میں کئی گنا اثر پیدا کرے گا۔ انھوں نے زور دیا کہ بھارت کا آبادیاتی فائدہ اس کی سائنسی خواہشات کے ساتھ ہم آہنگ ہونا چاہیے تاکہ وکست بھارت کے مقاصد حاصل کیے جا سکیں۔

پروگرام کے دوران، کئی اہم اقدامات شروع اور جاری کیے گئے۔ ان میں ہائیڈروجن ویلی انوویشن کلسٹر اور اے این آر ایف-وینچر سینٹر آؤٹ ریچ انیشی ایٹو شامل ہیں۔ مشن انوویشن انڈیا رپورٹ بھی جاری کی گئی، ساتھ ہی کتاب ’انڈیجینس آرکیٹیکچر آف نارتھ ایسٹ انڈیا‘ کا بھی اجرا عمل میں آیا۔ ورثے کے پتھروں کے لیے تانبے سے ڈوپڈ نینو ٹائٹینیا کوٹنگ پر ڈِ ایس ٹی کی حمایت یافتہ ٹیکنالوجی باضابطہ طور پر میسرز ری بلڈ ٹیکنالجیز پراءیوہیٹ لمیٹیڈ کو منتقل کی گئی، جو لیبارٹری تحقیق کو معاشرتی اطلاقات میں منتقل کرنے کی طرف ایک اہم قدم ہے۔

کاپر ڈوپڈ نینو ٹائٹینیا (Cu–TiO) کوٹنگ ٹیکنالوجی ورثے کے پتھر کے یادگاروں کے تحفظ کے لیے ایک جدید سائنسی حل پیش کرتی ہے۔ یہ ٹیکنالوجی، جو نینو ٹائٹینیا اور کیو-ڈوپڈ نینو-ٹائٹینیا کوٹنگز کے ذریعے پیرالوئڈ B-72 میٹرکس میں نصب ہیں، نے ماربل، سینڈ اسٹون اور گرینائٹ کی سطحوں کے لیے بہتر ہائیڈروفوبیسٹی، یو وی مزاحمت اور جمالیاتی مطابقت کو ظاہر کیا ہے۔ Cu-ڈوپڈ فارمولیشن نے طویل الٹی بالائے بنفشی شعاعوں کے اثرات کے باوجود اعلیٰ ہائیڈروفوبک کارکردگی برقرار رکھی، جو اس کی پائیداری اور ورثے کی عمارتوں کے طویل مدتی تحفظ کے لیے موزونیت کو ظاہر کرتا ہے۔

ایک اور اہم اعلان ’’ انگیج ود سائنس‘‘ پروگرام کا آغاز تھا، جسے نیشنل کونسل فار سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کمیونی کیشن (این سی ایس ٹی سی)، ڈی ایس ٹی نے تصور کیا تھا۔ اس پروگرام کا مقصد کلاس 8 اور 9 کے طلبا کو 16 خود مختار ڈیہ ایس ٹی اداروں میں ایک ہفتے کی گہرائی سے بھرپور رہائشی تجربہ فراہم کرنا ہے، جو تحقیق اور ترقی میں ابتدائی دلچسپی کو فروغ دیتا ہے۔ یہ اقدام سات موضوعاتی شعبوں کو محیط ہے جن میں میٹریلز سائنس، حیاتیاتی سائنسز، فلکیات، میڈیکل ٹیکنالوجی، مقامی علمی نظام اور ارضیاتی سائنسز شامل ہیں، جس سے نوجوان سیکھنے والوں میں سائنسی تجسس پیدا ہوتا ہے اور مستقبل کے سائنسی سفیر پروان چڑھتے ہیں۔

اپنے استقبالیہ خطاب میں، پروفیسر ابھے کراندیکر، سیکرٹری، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی نے ڈی ایس ٹی کی ایک مضبوط اور جامع تحقیقی ایکو سسٹم کی تعمیر کے لیے جاری کوششوں کو اجاگر کیا۔ انھوں نے جدت کے کلسٹرز کو مضبوط بنانے، ترجمہ شدہ تحقیق کو فروغ دینے، اور یہ یقینی بنانے کی اہمیت پر زور دیا کہ سائنسی نتائج قومی ترجیحات کے ساتھ مؤثر طور پر ہم آہنگ ہوں۔ انھوں نے زور دیا کہ ہائیڈروجن ویلی انوویشن کلسٹر اور اے این آر ایف کی آؤٹ ریچ کوششیں صنعت اور تعلیمی تعاون کو گہرا کرنے اور تحقیق سے مارکیٹ تک کے راستوں کو مہمیز کرنے کے لیے بنائی گئی ہیں۔

ڈاکٹر راجیش گوکھلے، سیکرٹری، محکمہ بایوٹیکنالوجی نے حیاتیاتی سائنسز اور بایوٹیکنالوجی کی جدتوں کو قومی ترقیاتی مشن کے ساتھ مربوط کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ انھوں نے ادارہ جاتی روابط کو مضبوط بنانے، بین الشعبہ جاتی تحقیق کو فروغ دینے، اور جدت کے ایکو سسٹم سے فائدہ اٹھانے کے بارے میں بات کی تاکہ بایوٹیکنالوجی حل صحت، زراعت اور پائیدار ترقی کے اہداف میں بامعنی کردار ادا کریں۔

مزید برآں، ڈاکٹر جیتندر سنگھ نے زور دیا کہ بھارت کی سائنسی ترقی کو صرف عالمی درجہ بندی سے نہیں بلکہ اس کی عوام کے لیے حل فراہم کرنے کی صلاحیت سے بھی ناپا جانا چاہیے۔ انھوں نے زور دیا کہ ہائیڈروجن انوویشن کلسٹرز، آؤٹ ریچ پروگرامز اور ٹیکنالوجی ٹرانسفر جیسے اقدامات مشن پر مبنی سائنس کی طرف ایک تبدیلی کی نمائندگی کرتے ہیں جو معاشرتی اہمیت کے حامل ہیں۔ انھوں نے سائنسی اداروں سے کہا کہ وہ رفتار برقرار رکھیں، تعاون کو گہرا کریں اور یہ یقینی بنائیں کہ قومی یوم سائنس کی روح سال بھر عمل میں تبدیل ہو۔

پروگرام کے اختتام پر وزیر موصوف نے کہا کہ قومی یوم سائنس صرف ایک یادگاری تقریب نہیں بلکہ بھارت کے سائنسی عزم کی تصدیق ہے۔ انھوں نے زور دیا کہ شروع کیے گئے اقدامات حکومت کی خواتین سائنسدانوں کو بااختیار بنانے، مقامی جدت کو مضبوط کرنے، سائنس کے ذریعے ثقافتی ورثے کو محفوظ رکھنے، اور اگلی نسل کے محققین کی پرورش کے عزم کے غماز ہیں جو وکست بھارت کے وژن سے آہنگ ہے۔

***

(ش ح – ع ا)

U. No. 3174


(ریلیز آئی ڈی: 2233684) وزیٹر کاؤنٹر : 13
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी