پنچایتی راج کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے پندرہویں مالیاتی کمیشن کے تحت جھارکھنڈ کو 275 کروڑ روپے سے زیادہ کی رقم جاری کی گئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 27 FEB 2026 1:02PM by PIB Delhi

 

مرکزی حکومت نے جھارکھنڈ میں پنچایتی راج اداروں (پی آر آئی)/دیہی مقامی اداروں (آر ایل بی) کو مستحکم کرنے کے لئے مالی سال  2025-26 کے دوران پندرہویں مالیاتی کمیشن (15 ایف سی) کی گرانٹ کے طور پر 275.1253 کروڑ روپے جاری کیے ہیں ۔ یہ رقم مالی سال 2024-25  کے لیے غیر منسلک گرانٹس کی دوسری قسط سے متعلق ہے اور اس سے ریاست میں تمام اہل 24 ضلع پنچایتوں (ڈی پیز) 253 بلاک پنچایتوں (بی پیز) اور 4342 گرام پنچایتوں (جی پیز) کو فائدہ پہنچے گا ۔

حکومتِ ہند، وزارتِ پنچایتی راج اور وزارتِ جل شکتی (محکمہ پینے کے پانی اور صفائی) کے ذریعے دیہی مقامی اداروں کے لیے 15- ایف سی گرانٹس ریاستوں کو جاری کرنے کی سفارش کرتی ہے، جس کے بعد وزارتِ خزانہ انہیں جاری کرتی ہے۔ مختص گرانٹس کی سفارش اور اجرا ایک مالی سال میں دو قسطوں میں کیا جاتا ہے۔ اَن ٹائیڈ گرانٹس کو پنچایتی راج ادارے/ دیہی مقامی ادارے آئین کے گیارہویں شیڈول میں درج انتیس موضوعات کے تحت مقامی ضروریات کے مطابق استعمال کریں گے، تاہم یہ رقم تنخواہوں اور دیگر انتظامی اخراجات کے لیے استعمال نہیں کی جا سکتی۔ جبکہ ٹائیڈ گرانٹس کو بنیادی خدمات کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، جن میں (الف) صفائی ستھرائی اور او ڈی ایف (کھلے میں رفع حاجت سے پاک) حیثیت کو برقرار رکھنا شامل ہے، جس میں گھریلو کچرے کے انتظام و ٹریٹمنٹ، انسانی فضلے اور فیکل سلج مینجمنٹ خاص طور پر شامل ہیں، اور (ب) پینے کے پانی کی فراہمی، بارش کے پانی کو محفوظ بنانا اور پانی کی ری سائیکلنگ شامل ہیں

**************

ش ح ۔ ش ت۔ م الف

U. No.3135


(ریلیز آئی ڈی: 2233485) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Tamil