وزارت دفاع
فیوچر وارفیئر کورس 3.0 اختتام پذیر، اسٹریٹجک اور تکنیکی تیاری کی مضبوطی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
26 FEB 2026 6:16PM by PIB Delhi
فیوچر وارفیئر کورس کا تیسرا ایڈیشن 25 فروری 2026 کو مانیک شا سینٹر، نئی دہلی میں اختتام پذیر ہوا۔ یہ کورس 2 سے 25 فروری 2026 تک ہیڈکوارٹر انٹیگریٹڈ ڈیفنس اسٹاف کے تحت ڈاکٹرائن، آرگنائزیشن اینڈ ٹریننگ کے ذریعے منعقد کیا گیا تھا۔
چیف آف ڈیفنس اسٹاف (سی ڈی ایس) جنرل انیل چوہان کے وژن کے ذریعے تیار کیا گیا، ایف ڈبلیو سی 3.0 نے شرکاء کو آپریشنل اور اسٹریٹجک صف بندی اور تکنیکی مہارت کا ایک عمدہ مرکب فراہم کیا۔ کورس میں آرمی، نیوی اور ایئر فورس کے کل 39 افسران نے حصہ لیا۔
کورس دو مرحلوں میں کروایا گیا۔ پہلے مرحلے میں سٹارٹ اپس،ایم ایس ایم ایز، نجی صنعت، اکیڈمیا اور دفاعی پبلک سیکٹر انڈرٹیکنگز کے ممبران شامل تھے، جو قومی سلامتی میں خود انحصاربھارت کی جستجو کے ساتھ مل کر سول ملٹری فیوژن کو اجاگر کرتے ہیں۔ دوسرے مرحلے کے دوران، شرکاء نے 15-17 فروری، 2026 تک حیدرآباد میں اسپیس ٹیک کمپنیوں اور کاؤنٹر بغیر پائلٹ ایئر کرافٹ سسٹم کمپنیوں سمیت اکیڈمیا اور سبجیکٹ کے ماہرین کے ساتھ بات چیت کی۔ ان کمپنیوں کے دوروں میں جدید ٹیکنالوجی کے میدانی مظاہرے بھی شامل تھے۔
انفارمیشن فیوژن سینٹر انڈین اوشین ریجن گروگرام اور انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی دہلی کے دورے بھی میدان میں گہری بصیرت کے لیے کیے گئے۔ شرکاء کو میڈیا اور سوشل میڈیا انٹرفیس کے سامنے لا کر کوگنائٹو جنگ سے بھی واقف کرایا گیا۔
یہ کورس ملٹی ڈومین آپریشنز پر مرکوز تھا اور ریٹائرڈ سفیروں اور وزارت داخلہ کے نمائندوں کے زیر سرپرستی دو روزہ اسٹریٹجک وار گیمنگ مشق کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ شرکاء نے اپنے عسکرییقین کو تقویت دینے کے لیے خارجہ پالیسی، بین الاقوامی اور داخلی امور کے بارے میں بصیرت انگیز معلومات حاصل کیں۔
***
(ش ح۔اص)
UR No 3106
(ریلیز آئی ڈی: 2233262)
وزیٹر کاؤنٹر : 5