وزارت دفاع
گوا میری ٹائم کانکلیو 2026 نے بحر ہندکے خطے میں بحری سلامتی کے مشترکہ وژن کو مستحکم کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
21 FEB 2026 5:00PM by PIB Delhi
گوا میری ٹائم کانکلیو 2026 کا پانچواں ایڈیشن(جی ایم سی-26) 21 فروری 2026 کو نیول وار کالج، گوا میں کامیابی کے ساتھ منعقد ہوا، جس میں بحر ہند کے خطے کے15 ممالک کے بحری افسران اور سینئر میری ٹائم رہنما یکجا ہوئے۔ اس کانکلیو نے بحر ہند خطے (آئی او آر) میں مشترکہ بحری سلامتی کے چیلنجزز سے نمٹنے کے لیے امدادی نظام کو مضبوط کرنے کے سمت میں علاقائی شراکت داروں کے مشترکہ عزم کی تصدیق کی۔
ہندوستانی بحریہ کے زیر اہتمام’’ آئی او آر نے مشترکہ بحری سلامتی کے چیلنجز-متحرک خطرات کو کم کرنے کے لیے کوششوں کی پیش رفت’’کےموضوع پر منعقدہ جی ایم سی-26 نے خطے میں منظم بحری مذاکرات کے قیام اور تعاون پر مبنی حفاظتی ڈھانچے کے فروغ میں ہندوستان کےجاری کردار کو اجاگر کیا۔ یہ کانکلیو وزیر اعظم کے وژن ’مہاساگر – خطوں میں سلامتی اور ترقی کے لیے باہمی اور ہمہ جہتی فروغ‘ کے مطابق منعقد ہوا اور اس نے عملی نتائج اور تعاون پر مبنی نفاذ کے فریم ورک پر توجہ دینے کے لیے ایک منظم پلیٹ فارم فراہم کیا۔
اپنے کلیدی خطاب میں، ایڈمرل ارون پرکاش (ریٹائرڈ)، سابق چیف آف نیول اسٹاف، نے اس بات پر زور دیا کہ بدلتا ہوا بحری سلامتی کا ماحول حقیقی وقت کی معلومات کے تبادلے، ادارہ جاتی رابطہ کاری کے نظام، اور مستقل صلاحیت کی ترقی پر مبنی ہم آہنگ علاقائی ردعمل کا تقاضا کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر ضابطہ شدہ(آئی یو یو ) ماہی گیری، اسمگلنگ کے نیٹ ورکس اور دیگر بین الاقوامی بحری جرائم جیسے چیلنجز سے نمٹنے کے لیے بحر ہند کے خطے (آئی او آر)کے ممالک کے درمیان مشترکہ ذمہ داری اور اجتماعی ملکیت ضروری ہے۔
پہلا اجلاس جس کی صدارت وائس ایڈمرل جی اشوک کمار (ریٹائرڈ)، سابق قومی بحری سلامتی کوآرڈینیٹر نے کی، اس میں غیر قانونی، غیر رپورٹ شدہ اور غیر ضابطہ شدہ ماہی گیری، منشیات کی اسمگلنگ اور دیگر غیر قانونی بحری سرگرمیوں سے نمٹنے کے لیے بحری معلومات کے حقیقی وقت میں تبادلے اور عملی رابطہ کاری کے نظام کو بہتر بنانے پر توجہ دی گئی۔ اس اجلاس میں مقررین میں بھارتی بحریہ کے رئیر ایڈمرل ٹی وی این پرسنا اور مالدیپ کے کرنل امان اللہ احمد رشید شامل تھے۔ مقررین کے ذریعے بین الاقوامی اہمیت کے مسائل جیسے بحری دائرہ کار کی آگاہی کے نیٹ ورکس کو مضبوط کرنا، معلومات کے اشتراک کے نظام کی ہم آہنگی اور فوری اور منظم جوابی کارروائی کے لیے ادارہ جاتی روابط کی ضرورت پر روشنی ڈالی گئی۔
دوسرا اجلاس آئی اوآر کی بحری ایجنسیوں کے درمیان صلاحیت سازی اور استعداد میں اضافہ کے لیے تعاون کے راستوں کا جائزہ لینے پر مرکوز تھا۔ رئیر ایڈمرل سری نیواس مدولا اور کیپٹن (آئی این) رانیندر ایس ساون، سینئر فیلو، نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن نے اپنے خیالات پیش کیے، جبکہ اجلاس کی نظامت ایڈمرل کرن بیر سنگھ (ریٹائرڈ)، سابق چیف آف نیول اسٹاف اور چیئرمین، نیشنل میری ٹائم فاؤنڈیشن نے کی۔ علاقائی تربیتی وسائل کے اشتراک، پیشہ ورانہ تبادلے کے پروگراموں کی توسیع اور طویل مدتی بحری مضبوطی کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی ڈھانچوں کو مضبوط کرنے کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔ اجلاس نے یہ سمجھ بوجھ مضبوط کی کہ آئی او آر میں پائیدار بحری استحکام مربوط استعداد کی ترقی اور منظم تعاون پر منحصر ہے۔
کانکلیو کا اختتام بحریہ کے چیف اور وفود کے سربراہان کے خطاب سے ہوا، جنہوں نے متحرک بحری خطرات کو کم کرنے کے لیے مشترکہ اقدامات کی قومی ترجیحات بیان کیں۔
ایڈمرل دنیش کے ترپاتھی، چیف آف نیول اسٹاف نے تمام شریک ممالک کی شرکت اور بحر ہند کے خطے میں مشترکہ بحری سلامتی کے لیے ان کے مستقل عزم کی دلی تعریف کی۔ انہوں نے زور دیا کہ متحرک بحری خطرات کے دور میں ہمیں مہا ساگر کے وژن کے تحت مشترکہ آگاہی سے مربوط کارروائی کی طرف بڑھنا چاہیے، جس کے لیے ٹیکنالوجی، بغیر رکاوٹ معلومات کا اشتراک اور مرکوز عملی اقدامات کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔
اجلاس کے دوران ہوئی بات چیت میں علاقائی بحری شراکت داری کو مضبوط بنانے، تعاون کے ادارہ جاتی نظام کو قائم کرنے اور اجتماعی صلاحیت کو بڑھانے پر مضبوط اتفاق رائے قائم ہوا۔
اپنی پانچویں ایڈیشن میں، گوا میری ٹائم کانکلیو نے بحر ہند کے خطے میں جامع، مشاورتی اور عملی بحری تعاون کو فروغ دینے کے ہندوستان کے عزم کا اعادہ کیا۔جی ایم سی-26 نے ایک بار پھر منظم تعاون، بر وقت معلومات کے تبادلے اور مربوط صلاحیت کی ترقی کی پہل کے ذریعے محفوظ، مستحکم اور محفوظ سمندروں کو برقرار رکھنے کا عزم ظاہر کیا۔
(1)VJTH.jpeg)
1J2T.jpeg)
KKEW.jpeg)
(1)9R3V.jpeg)
***
(ش ح ۔ م ش۔ ش ب ن)
U. No. : 2893
(ریلیز آئی ڈی: 2231686)
وزیٹر کاؤنٹر : 6