ہنر مندی کے فروغ اور صنعت کاری کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

 مرکزی وزیر جناب جینت چودھری نے اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب کے ذریعے بھارت کی ڈیجیٹل ہنرمندی تحریک کو تیز کرنے کے لیے ملک گیر مہم  بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے  کا آغاز کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 22 FEB 2026 6:13PM by PIB Delhi

وکست بھارت کی جانب پیش رفت کو تیز کرنے اور ہندوستان کے ڈیجیٹل اسکلنگ ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کی سمت ایک اہم قدم اٹھاتے ہوئے، حکومت ہند کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) برائے ہنرمندی ترقی و صنعت کاری اور وزیر مملکت برائے تعلیم، جناب جینت چودھری نے “انڈیا اے آئی امپیکٹ سمٹ 2026” کے موقع پر ملک گیر بیداری مہم بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہےکا آغاز کیا۔

ملک گیر رسائی کے تحت اس مہم میں لیجنڈ اداکار امیتابھ بچن کو شامل کیا گیا ہے، جن کی غیر معمولی مقبولیت اور عوامی اثر و رسوخ سے توقع ہے کہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب کے بارے میں بیداری اور شمولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔ یہ پلیٹ فارم ہنرمندی، روزگار اور تاحیات تعلیم کے لیے بھارت کا مربوط ڈیجیٹل نظام ہے۔

یہ مہم اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب تک رسائی کو مزید وسعت دینے کا ہدف رکھتی ہے، جہاں پہلے ہی ڈیڑھ کروڑ سے زائد امیدوار رجسٹر ہو چکے ہیں، اور یہ ملک کے سب سے بڑے متحدہ ڈیجیٹل اسکلنگ پلیٹ فارمز میں شمار ہوتا ہے۔ جیسے جیسے بھارت وکست بھارت کی جانب تیزی سے گامزن ہے اور مصنوعی ذہانت، آٹومیشن اور ڈیجیٹل اختراعات کے انقلابی اثرات سے ہم آہنگ ہو رہا ہے، اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب شہریوں کو اپ اسکل، ری اسکل اور اپنے کیریئر کو مستقبل کے تقاضوں کے مطابق محفوظ بنانے کے لیے مرکزی انجن کے طور پر ابھر رہا ہے۔

افتتاح کے موقع پر جناب جینت چودھری نے کہا:“انڈیا اسٹیک اور اب اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب جیسے انقلابی اقدامات کے ذریعے بھارت کی ڈیجیٹل طاقت کو عالمی سطح پر تسلیم کیا گیا ہے۔ ان پلیٹ فارمز نے عوامی خدمات اور ہنرمندی کی ترقی تک رسائی کو بے مثال پیمانے پر وسعت دی ہے۔ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب اس بات کی مثال ہے کہ کس طرح ڈیجیٹل عوامی بنیادی ڈھانچہ تاحیات تعلیم کو فروغ دے سکتا ہے اور حقیقی معاشی مواقع پیدا کر سکتا ہے، خصوصاً ایسے دور میں جو اے آئی اور آٹومیشن سے متعین ہو رہا ہے۔ ‘بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے’ مہم کے ذریعے ہم ہر بھارتی کو دعوت دے رہے ہیں کہ وہ اس ایکو سسٹم سے جڑ کر اپنی ترقی کے سفر کا اگلا قدم اٹھائے۔

موبائل فرسٹ اور اے آئی سے تقویت یافتہ پلیٹ فارم کے طور پر تیار کردہ اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب مختلف مہارت کے سرکاری اقدامات کو یکجا کرتا ہے، صنعت سے ہم آہنگ اور مستقبل کے لیے تیار کورسز فراہم کرتا ہے، اور سیکھنے والوں کی دلچسپی اور کیریئر اہداف کی بنیاد پر ذاتی نوعیت کی سفارشات پیش کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم میں ایل ایم ایس سے مربوط مرکزی لرننگ ہب، ڈیجیٹل طور پر تصدیق شدہ اسناد، کیو آر کوڈ سے لیس ذاتی ڈیجیٹل سی وی، آدھار پر مبنی ای-کے وائی سی رجسٹریشن، او ٹی پی سے فعال موبائل رسائی، اور 21 سے زائد بھارتی زبانوں میں دستیابی شامل ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر شمولیت اور آسان رسائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب مختلف صارفین کی ضروریات پوری کرتا ہے — چاہے وہ طلبہ ہوں جو کیریئر کے راستے تلاش کر رہے ہوں، گریجویٹس ہوں جو ملازمت کی دنیا میں قدم رکھ رہے ہوں، پیشہ ور افراد ہوں جو اپنی مہارتوں میں اضافہ چاہتے ہوں، یا ابھرتے ہوئے صنعت کار ہوں جو منظم رہنمائی کے خواہاں ہوں۔ ہنرمندی اور روزگار سے متعلق منتشر وسائل کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کر کے یہ پلیٹ فارم رسائی، معلومات، زبان اور اعتبار کی رکاوٹوں کو ختم کرتا ہے اور وسیع پیمانے پر مواقع کو جمہوری بناتا ہے۔

بڑھنا ہے تو یہاں جڑنا ہے” مہم کو ڈیجیٹل پلیٹ فارمز، سوشل میڈیا چینلز، ایپ ایکو سسٹمز اور کیو آر کوڈ سے لیس ٹچ پوائنٹس پر نافذ کیا جائے گا، تاکہ فوری اور آسان رجسٹریشن ممکن ہو سکے۔ مہم کے بصری مناظر بھارت کے تنوع — نوجوانوں، خواتین، پیشہ ور افراد، صنعت کاروں اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل شہریوں — کو اجاگر کرتے ہیں، اور یہ پیغام دیتے ہیں کہ ترقی اور مواقع سب کے لیے ہیں۔

 خوشحالی کے لیے تاحیات تعلیم — ہر شخص، ہر وقت، ہر جگہ کے وژن پر مبنی اسکل انڈیا ڈیجیٹل ہب حکومت کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ وہ مستقبل کے لیے تیار افرادی قوت تشکیل دے اور بھارت کو عالمی مہارت کی راجدھانی کے طور پر مضبوط بنائے۔

************

ش ح ۔   م  د ۔  م  ص

(U :  2875  )


(ریلیز آئی ڈی: 2231571) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Marathi , Tamil