وزارت آیوش
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آر اے ایس- سی اے آر آئی نے این بی سی ایف ڈی سی کے ذریعہ اسپانسر شدہ ایمبولینس کو شامل کیا


ادارے میں ایمرجنسی خدمات کو اہم تقویت حاصل ہوئی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 20 FEB 2026 5:34PM by PIB Delhi

آیورویدک سائنس میں تحقیق کے لیے مرکزی کونسل (سی سی آر اے اے ایس)، وزارت آیوش کے ماتحت سینٹرل آیورویدک ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (سی اے آر آئی) نے ایک ایمبولینس کو شامل کرکے اپنی کمیونٹی صحتی صلاحیتوں کو مضبوطی فراہم کی ہے۔ یہ ایمبولینس قومی پسماندہ طبقات مالیاتی اور ترقیاتی کارپوریشن (این بی سی اف ڈی سی) کے ذریعہ اس کی کارپورٹی سماجی ذمہ داری (سی ایس آر) پہل قدمی کے توسط سے اسپانسر کی گئی ہے۔

نئی ایمبولینس کو جھنڈی دکھا کر رخصت کرنے سے متعلق منعقدہ تقریب کی صدارت کرنے والے معززین میں پروفیسر ویدیہ ربی نرائن آچاریہ، ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس؛ محترمہ نیلم مدگل، اے جی ایم (فائننس اور سی ایس آر)، این بی سی ایف ڈی سی؛ ڈاکٹر این شری کانت، ڈپٹی ڈائرکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس؛ ڈاکٹر اے کے دویدی، این سی آئی ایس ایم؛ ڈاکٹر پرتاپ مکھیجا، ڈی جی سی سی آر اے ایس کے او ایس ڈی؛ ڈاکٹر اے کے مینا، اے ڈی (سی ایچ ای ایم)، سی سی آر اے ایس؛ جناب انوراگ اگروال، مشیر سی سی آر اے ایس؛ اور ڈاکٹر ہیمنت پانی گڑھی، انسٹی ٹیوٹ انچارج، سی سی آر اے ایس- سی اے آر آئی، نئی دہلی کے علاوہ دیگر سینئر افسران و میڈیا کے نمائندے شامل تھے۔ ایمبولینس سی سی آر اے ایس – سی اے آر آئی نئی دہلی کی مریضوں کی منتقلی اور حوالہ جات، ہنگامی ردعمل، تحقیق سے منسلک مریضوں کی لاجسٹکس، اور آؤٹ ریچ ہیلتھ کیمپ سپورٹ کی صلاحیت میں اضافہ کرے گی، اس طرح سی اے آر آئی دہلی کی آپریشنل رسائی میں بہتری آئے گی۔

معززین نے اپنے اپنے خطاب میں نادار برادریوں کے لیے حفظانِ صحت تک رسائی کو بہتر بنانے میں قابل اعتماد ہنگامی ٹرانسپورٹ کے اہم کردار پر روشنی ڈالی۔

پروفیسر ویدیہ ربی نرائن آچاریہ، ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس نے این بی سی ایف ڈی سی کے تعاون اور مسٹر راجن سہگل، منیجنگ ڈائریکٹر، این بی سی ایف ڈی سی اور مسٹر اجیت کمار سمل، چیف جنرل منیجر (فنانس) این بی سی ایف ڈی سی کے تعاون کی تعریف کی۔ انہوں نے مستقبل کے لائحہ عمل کے بارے میں مزید خاکہ پیش کیا، جس میں حفظانِ صحت کی جامع فراہمی اور تحقیقی مقاصد کے لیے سی ایس آر کے تحت گاؤں کو گود لینا بھی شامل ہے۔ محترمہ نیلم مدگل، اے جی ایم ، این بی سی ایف ڈی سی نے سماجی انفراسٹرکچر میں اسٹریٹجک سی ایس آر سرمایہ کاری کے ذریعے جامع ترقی کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔ ڈاکٹر این سری کانت، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل، سی سی آر اے ایس، نے روشنی ڈالی کہ ایمبولینس مریضوں کی دیکھ بھال اور صحت عامہ کے لیے انسٹی ٹیوٹ کی تحقیق اور آؤٹ ریچ سرگرمیوں میں لاجسٹک خلا کو دور کرنے کے لیے ایک اہم اثاثہ ہے۔ ڈاکٹر ہیمنت پانیگراہی، انسٹی ٹیوٹ انچارج، سی سی آر اے ایس- سی اے آر آئی ، نئی دہلی، نے مریضوں کی بہبود کے لیے گاڑی کے زیادہ سے زیادہ استعمال اور دیکھ بھال کے لیے انسٹی ٹیوٹ کے عزم کا اعادہ کیا۔

شکریہ کا رسمی ووٹ ڈاکٹر ساکشی شرما، آر او اے وائی، سی سی آر اے ایس- سی اے آر آئی نئی دہلی نے پیش کیا۔ تقریب کا اختتام رسمی فلیگ آف اور ایمبولینس کی خصوصیات کے مظاہرے کے ساتھ ہوا، اور اس طرح یہ ایمبولینس عوامی خدمت کے شعبے میں داخل ہوئی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZLB1.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002X7EQ.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003CQNP.jpg https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0044650.jpg

**********

 

(ش ح –ا ب ن)

U.No:2808


(ریلیز آئی ڈی: 2231011) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी