قومی انسانی حقوق کمیشن
انسانی حقوق کے قومی کمیشن ( این ایچ آر سی) نے دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں طلباکے احتجاج کی کوریج کرنے والی ایک صحافی پر مبینہ جسمانی اور جنسی حملے کا از خود نوٹس لیا
اطلاعات کے مطابق، ان پر حملہ اس کی ذات کا پتہ لگنے کے بعد کیا گیا
کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
20 FEB 2026 2:45PM by PIB Delhi
بھارت کے انسانی حقوق کے قومی کمیشن (این ایچ آرسی ) نے ایک میڈیا رپورٹ کا از خودنوٹس لیا ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ ایک خاتون صحافی کو 13 فروری 2026 کو دہلی یونیورسٹی کے نارتھ کیمپس میں یو جی سی کے ضوابط کے خلاف طلبہ کے احتجاج کی کوریج کے دوران ہجوم نے جسمانی اور جنسی تشدد کا نشانہ بنایا۔ اطلاعات کے مطابق، احتجاج کرنے والوں نے صحافی کی ذات کا پتہ لگنے کے بعد ان پر حملہ کیا اور کچھ لوگوں نے انہیں نیم برہنہ حالت میں سڑک پر گھمانے کی دھمکی دی جس کے بعد وہ بے ہوش ہو گئیں۔
کمیشن نے کہا ہے کہ اگر یہ خبریں درست ہیں تو یہ متاثرہ خاتون صحافی کی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کا معاملہ ہے۔ لہٰذا، کمیشن نے دہلی پولیس کمشنر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتے کے اندر اس معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔
14 فروری 2026 کو شائع میڈیا کی خبر کے مطابق متاثرہ صحافی نے الزام لگایا ہے کہ انہیں خاص طور پر ان کی ذات کی بنیاد پر نشانہ بنایا گیا۔ وہ کچھ فیکلٹی ارکان اور خواتین پولیس اہلکاروں کی مدد سے اس اذیت سے بچ گئیں۔
****
)ش ح – م ع- م ذ(
U.N. 2785
(ریلیز آئی ڈی: 2230717)
وزیٹر کاؤنٹر : 9