وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

آندھرا پردیش کے گورنر نے انٹرنیشنل سٹی پریڈ (آئی سی پی) 2026 کا جائزہ لیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 8:45PM by PIB Delhi

انٹرنیشنل فلیٹ ریویو (آئی ایف آر ) 2026 کے حصے کے طور پر وشاکھاپٹنم میں منعقد کی گئی انٹرنیشنل سٹی پریڈ (آئی سی پی) میں عوام کی جوش و خروش سے شرکت دیکھی گئی۔ یہ ایک اہم عوامی رابطے کی پہل کے طور پر کام کرتی ہے، جو عملی صلاحیت، رسمی مظاہرے اور ثقافتی اظہار کے بہتر امتزاج کے ذریعے بھارت کے بحریاتی فلسفے کو ظاہر کرتی ہے۔

آندھرا پردیش کے عزت مآب گورنر جناب ایس عبدل نذیر نے اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کی اور اس تقریب کی میزبانی چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے کی ۔  اس تقریب میں ریاستی وزراء ، مرکزی اور ریاستی حکومت کے سینئر عہدیداروں ، سابق آئی این سر براہان ، بحریہ کے سربراہان اور شریک دوستانہ غیر ملکی ممالک کے وفود کے سربراہان ، ہندوستانی بحریہ کے سینئر افسران اور تماشائیوں کے ایک بڑے اجتماع نے بھی شرکت کی ۔

ہندوستانی بحریہ ، ہندوستانی فوج ، ہندوستانی فضائیہ اور ہندوستانی کوسٹ گارڈ کے افسران اور اہلکاروں پر مشتمل مارچ کرنے والے دستوں کے ساتھ ساتھ حصہ لینے والی غیر ملکی بحری افواج ، سی کیڈٹ کور ، نیشنل کیڈٹ کور ، اور ریاستی پولیس کے دستوں نے پریڈ کی مرکزی جھلک پیش کی ۔  رسمی وردیوں میں ملبوس ، مارچ اور ثقافتی دستے اتحاد اور تعاون کی علامت ، دنیا بھر کی بحری افواج کی مشترکہ سمندری روایات ، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ دوستی کی عکاسی کرتے ہیں ۔

انٹرنیشنل سٹی پریڈ کی شا ن وشوکت میں اضافے کے لیے بحریہ کے ہوائی بازو (نیول ایئر آرم) کو تقریب کے حصہ کے طور پر پیش کیا گیا، جو ہندوستانی بحریہ کی مربوط اور کثیر شعبہ صلاحیتوں کی عکاسی کرتا ہے۔ بحریہ کے ہوائی عناصر کی شرکت نے سمندری اور ہوائی کارروائیوں کے درمیان ہم آہنگی کو اجاگر کیا، اور عوام کو بحریہ کی رسائی، لچک اور بحری مفادات اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے اس کے عزم کا مظاہرہ دکھایا۔

آپریشنل اور رسمی مظاہروں کے بعد، چیف آف دی نیول اسٹاف، ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی نے حاضرین سے خطاب کیا اور انٹرنیشنل سٹی پریڈ کی اہمیت کو ایک “انڈین نیوی، شریک غیر ملکی بحری افواج اور شہریوں کے درمیان منفرد رابطے” کے طور پر اجاگر کیا۔ بحری تعاون کی دیرپا اہمیت پر زور دیتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل سٹی پریڈ سمندر میں بین الاقوامی دوستی کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے اور بحری افواج کے درمیان تعاون، اعتماد اور مشترکہ بحری سلامتی کے عزم کو نمایاں کرتی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ایسی مصروفیات عملی تعاملات کو مکمل کرتے ہیں، پیشہ ورانہ تعلقات کو مضبوط بناتے ہیں اور شریک ممالک کے درمیان باہمی سمجھ بوجھ کو فروغ دیتے ہیں۔

اپنے خطاب میں، آندھرا پردیش کے معزز گورنر نے وساکھاپٹنم کی اہمیت کو ایک مرکزی بحری مرکز کے طور پر اجاگر کیا۔ انہوں نے کہاکہ انٹرنیشنل سٹی پریڈ نہ صرف بھارت کی بحری قوت اور پیشہ ورانہ مہارت کو ظاہر کرتی ہے بلکہ آندھرا پردیش کی بحری اور دفاعی ماحولیاتی نظام میں بڑھتی ہوئی اہمیت کی بھی عکاسی کرتی ہے۔انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ایسے عالمی مواقع بین الاقوامی خیر سگالیکو فروغ دینے اور ہندوستان کے بحری نقطۂ نظر کو ہند بحرالکاہل خطے میں مضبوط کرنے میں مثبت کردار ادا کرتے ہیں۔

انٹرنیشنل سٹی پریڈ کا اختتام لنگر اندازی پر موجود جہازوں کی روشنی سے ہوا، جس کے بعد لیزر اور ڈرون شو اور آتشبازی نے ایک بصری طور پر دلکش اختتامی منظر پیش کیا۔ تقریب کے دوران واٹر فرنٹ اور پریڈ کے راستوں پر عوام کی بڑی تعداد موجود تھی۔ انٹرنیشنل سٹی پریڈ کی کامیاب تکمیل نے باریک بینی سے کی گئی منصوبہ بندی، مؤثر بین ایجنسی ہم آہنگی، اور مضبوط عوامی تعاون کی عکاسی کی۔ شہری انتظامیہ نے ہندوستانی بحریہ کے ساتھ قریبی تال میل میں وسیع انتظامی، سیکیورٹی اور ٹریفک مینجمنٹ کے اقدامات نافذ کیےتاکہ تقریب کا انعقاد ہموار، محفوظ اور منظم انداز میں یقینی بنایا جا سکے۔

Pic(1)J0UE.jpeg

Pic(4)GA98.jpeg

Pic(6)V5UN.jpeg

***

UR-2773

(ش ح۔  ش آ۔م ش)


(ریلیز آئی ڈی: 2230656) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी