قومی انسانی حقوق کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

قومی انسانی حقوق کمیشن نے کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے بسارالو علاقے میں ایک کیمیاوی پلانٹ میں ہوئے دھماکے میں دو لوگوں کی موت اور دیگر چار لوگوں کے زخمی ہونے کی خبر پر ازخود نوٹس لیا


ریاست کے چیف سکریٹری اور مانڈیا کے پولیس سپرنٹنڈینٹ  کو نوٹس جاری کرکے دو ہفتوں کے اندر معاملے کی تفصیلی رپورٹ طلب کی

توقع کی جاتی ہے  کہ رپورٹ میں ، مارے گئے افراد کے لواحقین اور زخمیوں کو دیے گئے صحت اور معاوضے (اگر کوئی ہو) کی معلومات شامل کی جائے گی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 19 FEB 2026 4:12PM by PIB Delhi

بھارت کے قومی انسانی  حقوق کمیشن (این ایچ آر سی)  نے ایک میڈیا رپورٹ پر ازخود نوٹس لیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ 15 فروری 2026 کو کرناٹک کے مانڈیا ضلع کے بسارالو علاقے میں ایک کیمیاوی پلانٹ میں ہوئے دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہو گئی اور چار دیگر شدید زخمی ہوگئے۔ مقامی لاگوں  کے مطابق دھماکہ لاپروای کی وجہ سے ہوا، کیونکہ سلامتی سے متعلق اصولوں پر عمل نہیں کیا جا رہا تھا۔

کمیشن نے مشاہدہ کیا ہے کہ خبر کے مندرجات اگر درست ہیں تو متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے سنگین مسائل اجاگر ہوتے ہیں۔ اس لیے کمیشن نے ریاست کے چیف سکریٹری اور مانڈیا کے پولیس سپرنٹنڈنٹ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے دو ہفتوں کے اندر اس معاملے پر تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے۔ توقع کی جاتی ہے کہ رپورٹ میں مرنے والوں کے لواحقین اور زخمیوں کی صحت کی صورتحال  اور اگر کوئی معاوضہ دیا گیا ہے تو اس کی معلومات شامل کی جائے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق 16 فروری 2026 کو یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب یونٹ کو منتقل کرنے کے لیے کیمیکل اسٹوریج ٹینک کو توڑا جا رہا تھا۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:2729


(ریلیز آئی ڈی: 2230425) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी , Kannada