ریلوے کی وزارت
ریل بھون میں ریلوے ہندی ایڈوائزری کمیٹی کی62 ویں میٹنگ کا انعقاد
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 9:12PM by PIB Delhi
ریلوے ہندی مشاورتی کمیٹی کی62ویں میٹنگ آج ریلوے بھون میں منعقد ہوئی۔ اس میٹنگ کی صدارت ریلوے اور ڈبہ بند صنعت کے وزیر مملکت جناب رونیت سنگھ بٹو نے کی۔ اس موقع پر ریلوےکے وزیر مملکت جناب وی سومنا اور معزز رکن پارلیمنٹ جناب راج کمار چاہر بھی موجود تھے۔ میٹنگ میں کمیٹی کے معزز اراکین — ڈاکٹر ارون کمار (سابق رکن پارلیمنٹ)، جناب کونتک مشرا، محترمہ سندھیا لال، جناب نشانت کمار سنگھ، جناب جے رام ویپلو، ڈاکٹر وریندر سنگھ چوہان، محترمہ راکھی راٹھور اور شری ہمنشو دوبے نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ وزارت داخلہ کی پارلیمانی سرکاری زبان کمیٹی کی سکریٹری محترمہ رادھا کتیال نارنگ بھی میٹنگ میں شامل ہوئیں۔

میٹنگ میں ریلوے بورڈ کے اراکین بھی موجود تھے۔ اس کے ساتھ ساتھ مختلف ریلوے زونز، پیداوار یونٹس، اداروں، تربیتی اداروں اور ریلوے تقرری بورڈز کے سربراہان، چیف سرکاری زبان افسران اور سرکاری زبان سے متعلق افسران نے ورچوئل وسیلے سے میٹنگ میں شرکت کی۔
میٹنگ کے آغاز میں ریلوے بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل (انسانی وسائل) نے موجود تمام معزز مہمانوں کا استقبال اور تعظیم کی۔ اس کے بعد گزشتہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں کے نفاذ کی تفصیل پیش کی گئی۔ جائزے کے 6 ماہ کی مدت کے دوران پارلیمانی سرکاری زبان کمیٹی کے زیر نگرانی دفاتر کی معلومات بھی دی گئی۔ اس مدت میں ریلوے بورڈ اور زیر انتظام دفاتر میں سرکاری زبان کے استعمال اور فروغ سے متعلق تفصیلی معلومات فراہم کی گئیں۔ جائزے کے6 ماہ کی مدت میں ریلوے بورڈ میں منعقد کیے گئے ہندی پروگراموں کی رپورٹ پیش کیے جانے کے بعد ریلوے ہندی مشاورتی کمیٹی کے اراکین نے اپنے مشورے دیے۔
میٹنگ میں جناب وی سومنا اور جناب رونیت سنگھ بٹو نے ریلوے ہندی مشاورتی کمیٹی کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے انہیں یقین دہانی کرائی کہ ان کے دیے گئے مشوروں پر مناسب طور پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔
****
ش ح۔م ع ن۔ ع د
U. No .2696
(ریلیز آئی ڈی: 2230075)
وزیٹر کاؤنٹر : 4