مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے شہری مالیاتی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے میونسپل بانڈزسےمتعلق شراکت داروں کے مذاکرات کا اہتمام کیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
18 FEB 2026 5:20PM by PIB Delhi
ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت (ایم او ایچ یو اے) نے میونسپل بانڈز کی وضاحت - ثالثوں کے ساتھ ایک مکالمہ کے موضوع پر آج ایک اعلیٰ سطحی مشاورت کا انعقاد کیا،تاکہ شہری مقامی اداروں (یو ایل بی ) کے لیے متبادل مالی وسائل کو مضبوط بنانے اور میونسپل بانڈ مارکیٹ کو گہرا کرنے کی حکمت عملیوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
اس اجلاس میں بھارت حکومت کے سینئر افسران، مارکیٹ ریگولیٹرز، کریڈٹ ریٹنگ ایجنسیاں، ٹرانزیکشن ایڈوائزرز اور متعلقہ ماہرین کو اکٹھا کیا گیا تاکہ میونسپل بانڈ جاری کرنے کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے اور شہروں کو پائیدار اور منظم انداز میں سرمایہ کاری کی مارکیٹس تک رسائی فراہم کرنے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
سکریٹری ، ایم او ایچ یو اے ، جناب سرینیواس کٹی کیتھلا نے اختراعی مالیاتی میکانزم کے ذریعے شہروں کو بااختیار بنانے کے لیے حکومت ہند کے وژن کا خاکہ پیش کیا اور شہری بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور خدمات کی فراہمی کو بہتر بنانے کے لیے ایک اہم ذریعہ کے طور پر میونسپل بانڈز کی اہمیت پر زور دیا ۔
ایم او ایچ یو اے کی ایڈیشنل سکریٹری ، محترمہ ڈی تھارا نے یو ایل بی کے ذریعے میونسپل بانڈ جاری کرنے کا اب تک کا تجربات پیش کئے اور مسلسل صلاحیت سازی ، بہتر مالیاتی انتظام اور ادارہ جاتی فریم ورک کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر روشنی ڈالی تاکہ زیادہ سے زیادہ شہر بانڈ مارکیٹ سے فائدہ اٹھا سکیں ۔
اس مشاورت میں ریگولیٹری اور مارکیٹ کے نقطہ نظر سے بھی آراء فراہم کی گئیں۔
سیبی کے سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناب پرمود راؤ نے میونسپل بانڈ جاری کرنے کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے بارے میں ریگولیٹری نقطہ نظر کا اشتراک کیا ۔
جناب سپریو بنرجی ، نائب صدر اور شریک گروپ سربراہ ، آئی سی آر اے نے یو ایل بی کی کریڈٹ ریٹنگ اور مالیاتی نظم و ضبط ، شفافیت ، درست اور بروقت مالیاتی رپورٹنگ اور مضبوط آمدنی کے ذرائع کی اہمیت پر گفتگو کی۔
ٹپسون گروپ کے چیف بزنس آفیسر جناب امیش کھنڈیلوال نے ٹرانزیکشن ایڈوائزری کے نقطہ نظر سے بصیرت پیش کی ، جس میں ثالثوں (انٹرمیڈیٹریز) ٹرانزیکشن ایڈوائزر اور مرچنٹ بینکرز کے ڈھانچے پر توجہ مرکوز کی گئی ۔
این آئی ایس ایم کے ڈائریکٹر جناب ششی کرشنن نے ہندوستان میں ایک متحرک میونسپل ڈیٹ(قرضہ ) مارکیٹ کی ترقی کے لیے وسیع تناظر قائم کیا۔
پروگرام کی نظامت ڈاکٹر دھیرج جین ، پروفیسر ، این آئی ایس ایم نے کی ۔
مباحثے میں شہری انفراسٹرکچر کے لیے وسائل کی فراہمی، شہروں کی مالی خودمختاری کو بہتر بنانے اور حکومت کے پائیدار اور مضبوط شہری ترقی کے وژن کی حمایت میں میونسپل بانڈز کے اہم کردار کو اجاگر کیا گیا۔ شراکت داروں ( اسٹیک ہولڈرز)نے سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھانے، عمل کو معیاری بنانے، شہری مقامی اداروں (یو ایل بی )کی کریڈٹ کی اہلیت کو مضبوط کرنے اور مزید شہروں میں بانڈز کے اجرا کو وسعت دینے کے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
ایم او ایچ یو اے نے ایک مضبوط میونسپل مالیاتی ماحولیاتی نظام (فنانس ایکو سسٹم )بنانے اور کیپٹل مارکیٹوں میں شہروں کی زیادہ سے زیادہ شرکت کو فروغ دینے کے لیے تمام شراکت داروں ( اسٹیک ہولڈرز)کے ساتھ مل کر کام کرنے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا ۔
یہ مشاورت وزارت کی مسلسل کوششوں کا حصہ ہے، جس کا مقصد اختراعی مالیاتی طریقہ کار کو تلاش کرنا اور بھارت کے تیزی سے شہری ہوتے ہوئے منظرنامے میں بڑھتی ہوئی بنیادی ڈھانچے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے شہری مقامی اداروں (یو ایل بی ) کی مالیاتی منڈیوں تک رسائی کی صلاحیتوں کو مضبوط بنانا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح۔ ش آ۔ش ہ ب)
U. No.2658
(ریلیز آئی ڈی: 2229792)
وزیٹر کاؤنٹر : 4