وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہیلینک نیوی کے جنرل اسٹاف کے سربراہ وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس کا دورہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 16 FEB 2026 3:30PM by PIB Delhi

ہیلینک نیوی کے جنرل اسٹاف کے سربراہ وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس 16 سے 19 فروری 2026 تک  ہندوستان کے سرکاری دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد سمندری تعاون اور دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانا ہے۔

وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس نے چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل دنیش کے ترپاٹھی اور وزارت دفاع کے سینئر عہدیداروں کے ساتھ دوطرفہ ملاقاتیں کیں، جس میں مشترکہ آپریشنز، صلاحیت سازی، مشترکہ تربیت اور پیشہ ورانہ اہمیت کے دیگر امور سمیت سمندری تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس نے نیشنل وار میموریل پر گلہائے عقیدت نذر کر کے شہید فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے گروگرام میں واقع انٹرنیشنل فیوژن سینٹر فار انڈین اوشین ریجن(آئی ایف سی-آئی او آر) کا بھی دورہ کیا۔

اپنے دورے کے دوران وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس وشاکھا پٹنم میں منعقد ہونے والے انٹرنیشنل فلیٹ ریویو اینڈ ایم آئی ایل اے این 2026 میں بھی شرکت کریں گے۔

ہیلینک نیوی ہندوستانی بحریہ کی ایک اہم سمندری شراکت دار ہے اور وائس ایڈمرل دیمتریوس ایلیف تھیریوس کتاراس کا یہ دورہ  ہندوستان اور ہیلینک نیوی کے درمیان بحریہ سے بحریہ کے درمیان تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے، جس کا مقصد مشترکہ مفادات کو فروغ دینا اور مجموعی سمندری سلامتی کو مضبوط بنانا ہے۔

 

*********

ش ح۔ م ع ن۔  م ش

U.NO.2571


(ریلیز آئی ڈی: 2229061) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी