سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
آر آئی ایس ای کانکلیو 2026 چنئی میں اختتام پذیر ؛وِکست بھارت 2047 کے لیے ریسرچ – انڈسٹری – اسٹارٹ اپ کی ہم آہنگی کو تقویت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
15 FEB 2026 9:00PM by PIB Delhi
دو روزہ ریسرچ–انڈسٹری–اسٹارٹ اپ–انٹرپرینیورشپ(آر آئی ایس ای) کانکلیو 2026 آج چنئی ٹریڈ سینٹر میں اختتام پذیر ہوا، جس میں تعلیمی شعبوں، تحقیقی اداروں، صنعت اور اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے کلیدی شراکت دارجمع ہوئے۔ وِکست بھارت 2047 کے وژن کے مطابق کانکلیو سے اختراعات کی قیادت میں ترقی کو مضبوط بنانے اور سائنسی تحقیق کوسماجی و صنعتی اطلاقات میں بدلنے کی رفتارکو تیز کرنے کے لیے حکومت کی عہد بندی کا اعادہ کیا گیا۔
آر آئی ایس ای 2026 ریسرچ، انڈسٹری، اسٹارٹ اپ اور انٹرپرینیورشپ کے انوکھے سنگم کی نمائندگی ہے - 2047 تک ہندوستان کو ایک ترقی یافتہ ملک میں تبدیل کرنے کے لیے یہ چار اہم ضروری ستون ہیں۔ کانکلیو کا افتتاح 14 فروری 2026 کو سائنس اور ٹیکنالوجی اور ارتھ سائنسز کے عزت مآب وزیر ڈاکٹر جیتندر سنگھ کے ذریعہ کیا گیا تھا، جنہوں نے اختراعات کرنے اور ہندوستان کے تحقیقی صنعت کے ماحولیاتی نظام کو مضبوط بنانے میں اسٹارٹ اپ کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔ وزیر موصوف نے اسٹارٹ اپ ایکسپو کا افتتاح بھی کیا اور شرکت کرنے والے کاروباریوں سے بات چیت کی۔
کانکلیو کی ایک اہم جھلک اسٹارٹ اپ ایکسپو تھی، جس میں سی ایس آئی آر- سی ایل آر آئی، سی ایس آئی آر- سی ای سی آر آئی اور سی ایس آئی آر- ایس ای آر سی سمیت سی ایس آئی آر لیبارٹریوں کے ذریعے تیار کردہ ٹیکنالوجیز سے وابستہ 100 سے زیادہ سٹارٹ اپس شامل تھے۔ ایکسپو میں سی ایس آئی آر کی ٹیکنالوجی کی منتقلی اور کمرشلائزیشن کی کوششوں کے بڑھتے ہوئے اثرات کو ظاہر کرتے ہوئے جدیدترین مواد، الیکٹرو کیمیکل ٹیکنالوجیز، بنیادی ڈھانچے کے نظام، پائیدار مینوفیکچرنگ اور ڈیپ ٹیک کے حل میں جدید اختراعات کی نمائش کی گئی۔
کانکلیو میں متعدد موضوعاتی سیشن کی سیریز شامل تھی جس کا مقصد تمام شعبوں میں تال میل کو گہرا کرنا تھا۔ سائنس کمیونیکیشن پر ایک پینل مباحثے میں سائنسی مزاج کو فروغ دینے اور تحقیق اور اختراعات سے عوامی مشغولیت کو بڑھانے میں موثر رسائی کی اہمیت پر غورو خوض کیا گیا۔ اکیڈمی–انسٹی ٹیوٹ–انڈسٹری پارٹنرشپ پر ایک پینل مباحثہ میں ٹیکنالوجی تیار کرنے، کمرشلائزیشن اور صنعت کے لیے تیار حل پیش کرنے کوتیز کرنے کے لیے باہمی تال میل کے فریم ورک کو اجاگر کیا، جس سے قومی اختراعی ماحولیاتی نظام کو تقویت ملی۔
اس پروگرام میں مختلف شعبوں کے سرکردہ ماہرین کی صنعتی بات چیت بھی شامل تھی، جنہوں نے سسٹم انجینئرنگ، پروڈکٹ ڈیولپمنٹ، انجینئرڈ کنسٹرکشن سلوشن اور کاروباری تجربات کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔ اس بات چیت سے تحقیق – صنعت کے مسلسل تال میل کی ناگزیر اہمیت اور ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی صلاحیتوں کو آگے بڑھانے کے لیے مربوط اختراعی ماحولیاتی نظام کی ضرورت کو تقویت ملی۔
اختتامی سیشن میں، معززین ڈاکٹر پی تھانکئیویلن، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- سی ایل آر آئی؛ ڈاکٹر این آنندولئی، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- ایس ای آر سی اور ڈاکٹر کے رمیشا، ڈائریکٹر،سی ایس آئی آر- سی ای سی آر آئی نے شرکت کنندہ اسٹارٹ اپس اور طلبہ کی فاتح ٹیموں کو اعزازات سے نوازا۔ ڈاکٹر کے جے سریرام، ممتاز سائنسدان اور سابق ڈائریکٹر، سی ایس آئی آر – سی ایل آر آئی نے اظہار تشکر کیا۔
آر آئی ایس ای کانکلیو 2026 کا کامیاب انعقاد تحقیقی اداروں، صنعت اور اسٹارٹ اپس کے درمیان مضبوط شراکت داری کو فروغ دینے کی طرف ایک اہم قدم کی نشاندہی کرتا ہے، اس طرح قومی ترجیحات کے ساتھ ہم آہنگی سے ٹیکنالوجی کی کمرشلائزیشن، انٹرپرینیورشپ اور اختراعات پر مبنی ترقی کو فروغ ملتا ہے۔



۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
(ش ح ۔ م ش ع۔ع ن)
U. No. 2507
(ریلیز آئی ڈی: 2228594)
وزیٹر کاؤنٹر : 7