کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دل کے اسٹنٹ کی قیمتوں میں اضافہ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 5:18PM by PIB Delhi

کورونری اسٹینٹس [بیئر میٹل اسٹینٹس(بی ایم ایس) اور ڈرگ ایلوٹنگ اسٹینٹس (ڈی ای ایس)] کو ڈرگس (پرائسز کنٹرول) آرڈر، 2013 (ڈی پی سی او، 2013) کے شیڈول-I میں شامل کیا گیا ہے اور اسی کے مطابق این پی پی اے اس کی مقررہ قیمت ڈی پی سی او 2013کی دفعات کے مطابق مقرر کرتا ہے۔ موجودہ  مقررہ قیمت بی ایم ایس کے لیے10,692.69 ؍روپےاور ڈی ای ایس کے لیے38,933.14 ؍روپے ہے۔ ڈی پی سی او 2013کے تحت مقرر کردہ قیمتیں پورے ملک میں قابل اطلاق ہیں۔ اسٹینٹس کے تمام تیار کنندگان، مارکیٹرز اور درآمد کنندگان سے یہ ضروری ہے کہ وہ اپنے مصنوعات کو اس  مقرر ہ قیمت (مزید قابل اطلاق گڈز اینڈ سروس ٹیکس) کے اندر فروخت کریں۔

اس کے علاوہ این پی پی ایے نے 12.2.2018 کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں یہ ضروری قرار دیا گیا کہ ہسپتال، نرسنگ ہومز اور کلینکس جو کورونری اسٹینٹس استعمال کرتے ہوئے اینجیئوپلاسٹی کے عمل انجام دیتے ہیں اور مریضوں سے براہِ راست بل وصول کرتے ہیں، وہ اس نوٹیفکیشن میں اعلان کردہ حد قیمتوں پر عمل کریں۔ اس کے علاوہ مذکورہ نوٹیفکیشن میں یہ بھی ضروری قرار دیا گیا کہ ایسے ادارے اپنے تخمینہ / پروفارما انوائس / حتمی بلنگ وغیرہ میں کورونری اسٹینٹس کی قیمت، اس کی قسم جیسے بیئر میٹل اسٹینٹ(بی ایم ایس) یا ڈرگ ایلوٹنگ اسٹینٹ(ڈی ای ایس)، برانڈ کا نام، تیار کنندہ / درآمد کنندہ کا نام، بیچ نمبر، مواصفات اور دیگر تفصیلات واضح اور علیحدہ طور پر درج کریں۔

 اس کے علاوہ آئینی دفعات کے مطابق صحت ریاستی سرکار کے معاملہ ہے۔ یہ متعلقہ ریاستی حکومت / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ نجی ہسپتالوں کی جانب سے زیادہ رقم وصول کرنے کے معاملات کا نوٹس لے اور ایسی عادات کو روکنے اور کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کرے۔تاہم حکومتِ ہند نے ‘کلینیکل اسٹبلشمنٹس (رجسٹریشن اور ریگولیشن) ایکٹ، 2010’ (سی ای ایکٹ) نافذ کیا اور اس کے تحت ‘کلینیکل اسٹبلشمنٹس (مرکزی حکومت) رولز، 2012’ نوٹیفائی کیے تاکہ حکومتی اور نجی کلینیکل اداروں کی رجسٹریشن اور نگرانی ممکن ہو سکے، جو تسلیم شدہ نظامِ طب سے تعلق رکھتے ہوں، جیسے ایلوپیتھی، یوگا، نیچروپیتھی، آیورویدک، ہومیوپیتھی، سدھا اور یونانی نظامِ طب یا مرکزی حکومت کی جانب سے تسلیم شدہ کوئی بھی دیگر نظامِ طب (سویلڈ فورس کے اداروں کو چھوڑ کر)۔وہ ریاستی حکومتیں اور مرکزکے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ جوسی ای ایکٹ کو اپنا چکی ہیں، بنیادی طور پر اپنے ہسپتالوں بشمول نجی ہسپتالوں کوسی ای ایکٹ اور اس کے رولز کے مطابق ریگولیٹ کرنے کی ذمہ دار ہیں تاکہ مریضوں کو قابلِ برداشت اور معیاری طبی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

سی ای ایکٹ کے مطابق، تمام کلینیکل ادارے (حکومتی و نجی) کم از کم سہولتوں اور خدمات کے معیار کے تقاضے پورے کریں اور اپنی طرف سے وصول کی جانے والی قیمتیں نمایاں جگہ پر ظاہر کریں۔سی ای ایکٹ نے ضلع سطح پر ایک رجسٹرنگ اتھارٹی کو اختیار دیا ہے ،جو ضلع کلکٹر / ضلع مجسٹریٹ کی صدارت میں کام کرے اور اس کو اس ضابطے  کےتحت قواعد کی خلاف ورزی پر جرمانے عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کرنے کا اختیار حاصل ہے۔

کیمیکلز اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کرائی۔

****

(ش ح۔م ع ن ۔)

U- 2381


(ریلیز آئی ڈی: 2227740) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी