وزارت دفاع
azadi ka amrit mahotsav

ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) نے بحر ہند خطے میں رائل تھائی ایئر فورس (آر ٹی اے ایف) کے ساتھ ایک مخصوص مقام پرمشترکہ مشق کی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 4:12PM by PIB Delhi

بھارتی فضائیہ (آئی اے یف) نے 9 سے 12 فروری 2026 تک بحر ہند خطے میں رائل تھائی فضائیہ (آر ٹی اے ایف) کے ساتھ ایک مخصوص مقام پرمشترکہ مشقیں انجام دیں، جس سے فوجی تعاون مضبوط ہوا اور دونوں ممالک کے درمیان باہمی تفہیم میں اضافہ ہوا۔

دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ مشقیں کو ایک فضائی جنگی تربیتی مشق کی شکل میں انجام دیا گیا ، جس میں ہندوستانی فضائیہ (آئی اے ایف) کے ایس یو-30 ایم کے ایل ملٹی رول فائٹر اور رائل تھائی ایئر فورس (آر ٹی اے ایف) کے ایس اے اے بی گرپین جیٹ شامل تھے ۔  سمندری حدود پر آئی اے ایف کے طیاروں کے ذریعے توسیعی رینج آپریشن کو آئی اے ایف آئی ایل-78 مڈ ایئر ری فیولنگ(فضائی ایندھن بھرنے والے) ٹینکروں کے ذریعے یقینی بنایا گیا ۔  یہ مشق بھارتی فضائیہ کے ایئر بورن وارننگ اینڈ کنٹرول سسٹم (اے ڈبلیو اے سی ایس) طیارے اور آر ٹی اے ایف کے گراؤنڈ کنٹرول انٹرسیپشن (جی سی آئی) عنصر کی بہتر نگرانی اور کمانڈ صلاحیتوں کے تحت کی گئی ۔

بھارتی فضائیہ (آئی اے ایف) کے شریک طیارے انڈمان اور نکوبار جزائر کے ہوائی اڈوں سے کام کر رہے تھے، جبکہ تھائی گریپین طیارے تھائی لینڈ کے ہوائی اڈوں سے آپریشن کر رہے تھے۔ اس مشق کا مقصد بھارتی فضائیہ کی پہنچ اورآئی او آر میں ایک دوست غیر ملکی ملک (ایف ایف سی) کے ساتھ باہمی ہم آہنگی کو ظاہر کرنا تھا۔ اس مشق نے شریک فورسز کو عملی تجربہ فراہم کیا اور آئی اے ایف اور آر ٹی اے ایف کے درمیان بہترین طریقہ کار کے تبادلے کا موقع دیا۔ یہ مشق بھارت اور تھائی لینڈ کے درمیان ‘‘ایکٹ ایسٹ’’ شراکت داری کی گہرائی کو ظاہر کرتی ہے، جو ہوائی اور خلائی میدان تک پھیل رہی ہے۔

1.jpeg

2.jpeg

*** 

ش ح۔ ش آ۔ن ع

Uno-2367


(ریلیز آئی ڈی: 2227738) وزیٹر کاؤنٹر : 9
یہ ریلیز پڑھیں: English