کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

نئے پی ایم بی جے کے کا افتتاح

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 5:14PM by PIB Delhi

پردھان منتری بھارتیہ جن اوشدھی پریوجنا (پی ایم بی جے پی) اسکیم کے تحت بہار کے ضلع جموئی کے پارلیمانی حلقے میں 11 جَن اوشدھی کیندرا  (جے اے کے) کھولے گئے ہیں۔ ان 11 جے اے کے میں سے 1 کیندر مالی سال 2025-26 کے دوران قائم کیا گیا ہے۔ مالی سال 2025-26 کے دوران، مذکورہ پارلیمانی حلقے میں واقع جے اے کے نے 31 دسمبر 2025  تک1.86 کروڑ  روپے کی فروخت درج کی ہے۔

جموئی حلقہ میں فعال 11 جَن اوشدھی کیندروں (جے اے کے) میں سے 31 دسمبر 2025 تک کسی بھی درج فہرست ذات (ایس سی) یا درج فہرست قبیلہ (ایس ٹی) سے تعلق رکھنے والے کاروباری فرد کی جانب سے ون ٹائم اسپیشل انسینٹو کے لیے کوئی درخواست موصول نہیں ہوئی ہے۔

جَن اوشدھی کیندروں(جے اے کے)  پر ادویات، بشمول ذیابیطس اور بلڈ پریشر کی ضروری ادویات، کی مؤثر اور باقاعدہ فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے متعدد اقدامات کیے گئے ہیں، جن میں درج ذیل شامل ہیں:

  1. ستمبر 2024 سے، جَن اوشدھی کیندروں(جے اے کے)  کے لیے 200 عام استعمال کی ادویات کے اسٹاکنگ کو مراعات دی گئی ہے، جس میں اسکیم کے پروڈکٹ باسکٹ میں شامل 100 سب سے زیادہ فروخت ہونے والی ادویات اور مارکیٹ میں 100 تیز فروخت ہونے والی ادویات شامل ہیں، جس کے تحت جے اے کے مالکان ان ادویات کے اسٹاک کی بنیاد پر ماہانہ انسینٹو کے اہل ہیں۔
  2. ایک مکمل معلوماتی ٹیکنالوجی سے فعال سپلائی چین سسٹم موجود ہے جو ملک بھر میں 5 گوداموں اور بڑھتے ہوئے ڈسٹریبیوٹر نیٹ ورک پر مشتمل مضبوط سپلائی چین سسٹم کو جوڑتا ہے۔
  3. اس کے علاوہ، عام استعمال کی مصنوعات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے 400 تیز حرکت کرنے والی مصنوعات کی نگرانی اسکیم نافذ کرنے والے ادارے {بھارت کے فارماسیوٹیکلز اینڈ میڈیکل ڈیوائسز بیورو ( پی ایم بی آئی ) } کی طرف سے باقاعدگی سے کی جاتی ہے اور ان کی طلب کا اندازہ مسلسل لگایا جاتا ہے۔ اس کے علاوہ خریداری کے عمل کو بہتر بنانے کے لیے اندازہ لگانے کے طریقہ کار کو ڈیجیٹل کرنے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔

یہ معلومات کیمیکل اور کھادوں کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ انوپریہ پٹیل نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ع و ۔ م الف)

U- 2379


(ریلیز آئی ڈی: 2227728) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी