سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
ٹی ڈی بی – ڈی ایس ٹی نے میسرز ایلمنٹوز ریسرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے ساتھ مویشیوں کو تغذیہ بخش خوراک فراہم کرنے کے مقصد سے ملک میں ہی تیار کردہ اے ایم پی سے افزودہ اسمارٹ پروٹین کے کمرشلائزیشن کے ایک معاہدے پر دستخط کیے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
13 FEB 2026 1:32PM by PIB Delhi
حکومت ہند کے ’’ آتم نربھر بھارت ‘‘ کے ویژن اور پائیدار و اینٹی بایوٹک سے پاک مویشیوں کے لیے تغذیہ بخش خوراک فراہم کرنے کے مقصد کو فروغ دینے کے اسٹریٹجک اقدام کے تحت، ٹیکنالوجی ڈیولپمنٹ بورڈ ( ٹی ڈی بی ) ، محکمہ سائنس و ٹیکنالوجی، حکومتِ ہند نے میسرز ایلمنٹوز ریسرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ ، بھوبنیشور کے ساتھ معاہدہ کیا ہے تاکہ پولٹری ، آبی حیاتیات کی خوراک اور پالتو جانوروں کے لیے پروجیکٹ اینٹی مائکروبیل پیپٹائڈ ( اے ایم پی ) - تغذیہ بخش ، پائیدار مخصوص اسمارٹ پروٹین سے متعلق پروجیکٹ کے لیے مالی مدد فراہم کی جا سکے۔
اس پروجیکٹ کا مقصد ، ایلگرو ( ٹی ایم ) اسمارٹ پروٹین کی تجارتی سطح پر پیداوار قائم کرنا ہے ۔ یہ ایک اے ایم پی سے مالا مال، مخصوص طور پر تیار کردہ فنکشنل پروٹین ہے ، جو خصوصی کیڑے پر مبنی حیاتیاتی پیداوار کی پلیٹ فارم کے ذریعے تیار کیا جاتا ہے ۔
اڈیشہ کے بھوبنیشور میں قائم کمپنی کے صدر دفتر کے بانی ڈاکٹر جے شنگر داس ہیں۔ اس کمپنی کا مقصد پولٹری، ایکوا کلچر اور پالتو جانوروں کے خوراک کے شعبوں کے لیے اینٹی بایوٹک سے پاک، پائیدار اور مخصوص پروٹین حل فراہم کرنا ہے۔ اپنے مقامی کیڑے پر مبنی بایو مینو فیکچرنگ کے ملک میں تیار کردہ پلیٹ فارم کے ذریعے، کمپنی نے ایلگرو ( ٹی ایم ) اسمارٹ پروٹین تیار کیا ہے، جو اینٹی بایوٹک گروتھ پروموٹرز ( اے جی پیز ) کی جگہ لے سکتا ہے، خوراک میں پروٹین کے تناسب ( ایس سی آر ) بہتر کرتا ہے، بیماریوں کے واقعات کم کرتا ہے اور سرکلر ویسٹ ویلیورائزیشن میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
یہ ٹیکنالوجی مقامی طور پر تیار کردہ زرعی، غذائی اور صنعتی فضلہ کو فیڈ اسٹاک کے طور پر استعمال کرتی ہے، جس سے ملک میں سپلائی چینز مضبوط ہوتی ہیں، درآمد پر انحصار کم ہوتا ہے اور سرکلر اکنامی کے اصولوں کے مطابق کام ہوتا ہے۔ ایلگرو ( ٹی ایم ) پروٹین خوراک اور اے ایم پی سے مالا مال اسمارٹ پروٹین کے فارمولیشنز کے علاوہ، کمپنی ایلگرو ( ٹی ایم ) تیل بھی پیدا کرتی ہے، جس میں ضروری فیٹی ایسڈز، بشمول لینولیک ایسڈ (او میگا-6) شامل ہیں، جو پولٹری اور ایکوا کلچر میں اضافہ اور تولید کے لیے مفید ہیں۔
یہ پروجیکٹ نہ صرف بڑے پولٹری اور ایکوا کلچر انٹیگریٹرز کے لیے فائدہ مند ہے بلکہ چھوٹے اور درمیانے درجے کے کسانوں کو بھی مؤثر لاگت اور کارکردگی بڑھانے والے خوراک کے متبادل فراہم کرے گا ، جو بھارتی زرعی نظام کے مطابق ہوں۔ اس اقدام سے اینٹی مائیکروبیل مزاحمت ( اے ایم آر ) ، فیڈ سکیورٹی اور بڑھتی ہوئی ان پٹ لاگت کے اہم چیلنجوں کو حل کیا جا سکے گا اور ماحولیاتی پائیداری میں بھی مثبت اثر پڑے گا۔
معاہدے پر دستخط کرنے کے موقع پر راجیش کمار پاٹھک ، سکریٹری، ٹی ڈی بی نے کہا کہ ایلمنٹوز ریسرچ کو بورڈ کی حمایت ، اس کے جذبے کی عکاسی کرتی ہے، جو مقامی طور پر تحقیق و ترقی ( آر اینڈ ڈی ) سے ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز سے متعلق تجارت کو فروغ دینے کے لیے ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اینٹی بایوٹک سے پاک مخصوص غذائی حل خوراک کے تحفظ، مسابقتی برآمدات اور بھارت کے مویشی اور ایکوا کلچر شعبوں کی طویل مدتی پائیداری کے لیے اسٹریٹجک اہمیت کے حامل ہیں۔
میسرز ایلمنٹوز ریسرچ پرائیویٹ لمیٹیڈ کے پروموٹر نے ٹی ڈی بی کے ذریعے مدد فراہم کئے جانے پر شکریے کا اظہار کیا اور کہا کہ یہ مالی مدد کمپنی کے ذریعے تیار کردہ کیڑے پر مبنی بایو مینو فیکچرنگ پلیٹ فارم کو فروغ دینے کو ممکن بنایا جا سکے گا ۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ پروجیکٹ بھارتی حالات کے مطابق پائیدار، موثر لاگت اور کارکردگی پر مبنی پروٹین حل فراہم کرنے کے لیے وضع کیا گیا ہے، جس سے درآمد شدہ فیڈ ایڈیٹیوز پر انحصار کم ہوگا اور مویشیوں کی خوراک کی یقینی فراہمی کا نظام مضبوط ہوگا۔

***
) ش ح – ش ب - ع ا )
U.No. 2350
(ریلیز آئی ڈی: 2227531)
وزیٹر کاؤنٹر : 11