صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

یو پی ایف سے متعلق عوامی بیداری بڑھانے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات


فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا کو سائنس پر مبنی غذائی معیارات مقرر کرنے کا اختیار دیا گیا ہے

غذائی تحفظ کے معیارات کی تعمیل کو یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں باقاعدہ نگرانی، معائنہ اور بے ترتیب نمونوں کی جانچ کی جاتی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 13 FEB 2026 1:36PM by PIB Delhi

فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز اتھارٹی آف انڈیا (ایف ایس ایس اے آئی) کو کھانے کی اشیاء کے لیے سائنس پر مبنی معیارات طے کرنے اور ان کی تیاری ، ذخیرہ اندوزی ، تقسیم ، فروخت اور درآمد کو منظم کرنے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ انسانی استعمال کے لیے محفوظ اور صحت مند خوراک کی دستیابی کو یقینی بنایا جا سکے ۔  فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (ایف ایس ایس) ایکٹ ، 2006 کا نفاذ اور اس پر عمل در آمد مرکزی اور ریاستی حکومتوں کے درمیان مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

ایف ایس ایس اے آئی نے چکنائی، نمک اورچینی سے بھرپور غذاؤں کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے‘‘آج سے تھوڑا کم ’’کے نام سے ایک عوامی بیداری مہم شروع کی ہے۔اس مہم کے ذریعے صارفین کو ترغیب دی جاتی ہے کہ وہ غذائی عادات میں بتدریج تبدیلی لا کر اپنی خوراک میں چکنائی، نمک اور چینی کی مقدار آہستہ آہستہ کم کریں۔

ایف ایس ایس اے آئی نے ملک بھر میں غذائی تحفظ سے متعلق شعور اور صحت مند غذائی عادات کو فروغ دینے کے لیے 'ایٹ رائٹ انڈیا'تحریک کے تحت سوشل میڈیا پر‘‘ہر لیبل کچھ کہتا ہے’’ کے نام سے ایک بیداری مہم بھی شروع کی ہے۔اس مہم کا مقصد صارفین کو باخبر غذائی انتخاب کرنے کے قابل بنانا ہے، جس کے لیے انہیں غذائی لیبل کو سمجھنے کی ترغیب دی جاتی ہے۔ غذائی لیبل کسی بھی مصنوعات کی غذائیتی قدر، اجزاء اور ممکنہ الرجی پیدا کرنے والے عناصر سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتے ہیں۔

ایف ایس ایس اے آئی نے فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (لیبلنگ اینڈ ڈسپلے) ضوابط، 2020 کو نوٹیفائی کیا ہے، جن کے تحت پہلے سے ڈبہ بند غذائی اشیاء کی لیبلنگ سے متعلق جامع احکامات مقرر کیے گئے ہیں۔مزید برآں، ایف ایس ایس اے آئی نےفوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز (اسکول میں بچوں کے لیے محفوظ غذا اور متوازن خوراک) ضوابط، 2020 بھی نافذ کیے ہیں، جن میں اسکول انتظامیہ کی ذمہ داریاں واضح کی گئی ہیں تاکہ اسکول احاطے میں محفوظ اور غذائیت سے بھرپور خوراک کی دستیابی یقینی بنائی جا سکے، اور اسکول کے اندر اور آس پاس متوازن غذائی عادات کو فروغ دیا جا سکے۔

ایف ایس ایس اے آئی ملک بھر میں صارفین کو محفوظ غذائی مصنوعات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے مکمل طور پر پُرعزم ہے۔ اس مقصد کے تحت فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ، 2006 اور اس کے تحت وضع کردہ قواعد و ضوابط میں مقرر کردہ معیار اور حفاظتی پیمانوں کی تعمیل کو جانچنے کے لیے متعلقہ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے فوڈ سیفٹی محکموں کے افسران سال بھر مختلف غذائی اشیاء کی باقاعدہ نگرانی، مانیٹرنگ، معائنہ اور بے ترتیب نمونوں کی جانچ انجام دیتے ہیں۔

یہ معلومات صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب پرتاپ راؤ جادھو نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی۔

***

ش ح۔ ش آ۔ن ع

Uno-234


(ریلیز آئی ڈی: 2227491) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी