بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے امونڈی اسیٹ مینجمنٹ ایس اے ایس (ایکوائرر) اور آئی سی جی پی ایل سی (ٹارگٹ) کے مجوزہ انضمام کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 8:19PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن نے نے امونڈی اسٹ  منجمنٹ  ایس اے ایس (ایکوائرر) اور آئی سی جی پی ایل سی (ٹارگٹ) کے مجوزہ انضمام کو منظوری دی ہے۔

اس مجوزہ انضمام میں ، مارکیٹ کی خریداری کے ذریعہ ٹارگیٹ کمپنی  کےووٹنگ شیئر کیپٹل کے 4.64 فیصد کے حصول کے ساتھ ساتھ ٹارگیٹ کمپنی کے بورڈ میں ڈائریکٹر کو نامزد کرنے کا حق اور اس کے بعد ایکوائررکی طرف سے غیر ووٹنگ آلات کی رکنیت شامل ہے جو ٹارگیٹ کمپنی کے سرمائے کے 5.26 فیصد تک کی نمائندگی کرتا ہے۔

ایکوائررکمپنی ایک فرانسیسی جوائنٹ اسٹاک اسیٹ مینجمنٹ کی کمپنی ہے، جو اپنے خوردہ ، ادارہ جاتی اور کارپوریٹ کلائنٹس کو روایتی اور حقیقی اثاثوں میں فعال اور غیر فعال نظم میں بچت اور سرمایہ کاری کے حل کی مکمل رینج پیش کرتی ہے۔

ایکوائررکمپنی کی ہندوستان میں کوئی براہ راست موجودگی نہیں ہے۔  یہ بالواسطہ طور پر ایک اقلیتی جوائنٹ وینچر ، ایس بی آئی فنڈ مینجمنٹ لمیٹڈ کے توسط سے موجود ہے، جو اثاثہ جات کے نظم کی خدمات کی فراہمی میں مصروف ہے، بشمول میوچوئل فنڈ پروڈکٹ، انٹرنیشنل انویسٹرسولیوشن، ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈ مینجمنٹ سروسز ، پورٹ فولیو مینجمنٹ سروسز  اور ہندوستان میں متبادل سرمایہ کاری فنڈ چلاتی ہے۔

ٹارگیٹ کمپنی متبادل اثاثہ جات کے نظم  کی کمپنی ہے اور عالمی سطح پر پانچ زمروں کے اثاثوں کے نظم میں مصروف ہے ، یعنی نجی کمپنیوں کے لئے خاکہ سرمایہ جاتی حل ، (ii) نجی ایکویٹی اثاثوں میں سرمایہ کاری ، (iii) ریئل اسیٹس ، (iv) نجی قرض  اور (v) بنیادی اور ثانوی کریڈٹ مارکیٹوں میں سرمایہ کاری۔

مسابقتی کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں صادر ہوگا۔

******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-2335


(ریلیز آئی ڈی: 2227405) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी