بھارت کا مسابقتی کمیشن
azadi ka amrit mahotsav

سی سی آئی نے فیڈلٹی فنڈ کے ذریعہ ویلیو ڈرائیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ~6.63فیصد کے قلیل حصص کے مجوزہ حصول کو منظوری دی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 8:20PM by PIB Delhi

مسابقتی کمیشن (سی سی آئی) نے فیڈلٹی فنڈکے ذریعہ ویلیو ڈرائیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ کے ~6.63 فیصد کی شیئر ہولڈنگ کے مجوزہ حصول کی منظوری دے دی ہے۔

اس مجوزہ انضمام میں فیڈلٹی فنڈ (مجوزہ انضمام) کے ذریعہ ویلیو ڈرائیو ٹیکنالوجیز پرائیویٹ لمیٹڈ/ٹارگیٹ کے لازمی کنورٹ ایبل ترجیحی حصص کی پرائمری سبسکرپشن اور ثانوی حصول کے ذریعے (مکمل طور پر ڈائلیوٹڈ بنیاد پر) ~6.63 فیصد کی شیئر ہولڈنگ کا حصول شامل ہے ۔

فیڈلٹی فنڈ سرمایہ کاری کے فنڈ ہیں جو فیڈلٹی گروپ کا حصہ ہیں ، جو متعدد براہ راست یا بالواسطہ ذیلی اداروں پر مشتمل ہیں جو دنیا بھر میں سکیورٹیز کا متنوع پورٹ فولیو خریدنے کے لیے سرمایہ کاری کے ذرائع کے طور پر کام کرتے ہیں۔

ٹارگیٹ کمپنی ایک پرائیویٹ لمیٹڈ کمپنی اور اسپننی گروپ کی آپریٹنگ مع ہولڈنگ کمپنی ہے۔  یہ بنیادی طور پر موٹر گاڑیوں کے فروخت کنندگان کے لیےالیکٹرانک پلیٹ فارم چلانے کے کاروبار میں مصروف ہے ، جسے ٹارگیٹ کمپنی خریدتی ہے اور بعد میں تھوک/کاروبار سے کاروبار کی بنیاد پر فروخت کرتی ہے ۔

ٹارگیٹ کمپنی کے متعدد ذیلی کاروبار بھی ہیں جن میں مندرجہ ذیل شامل ہیں: (i) قرض فراہمی ؛ (ii) انشورنس بروکنگ ؛ (iii) اسپیشلٹی میگزین، آن لائن مواد کی پرنٹنگ اور اشاعت اور آٹوموٹو سیکٹر کے حوالے سے پروگراموں کا انعقاد ؛ (iv) بعض معاون اور متفرق خدمات ۔

مسابقتی کمیشن کا تفصیلی حکم بعد میں صادر ہوگا۔

******

ش ح ۔ م ش ع ۔ م ا

Urdu No-2334


(ریلیز آئی ڈی: 2227399) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी