وزارات ثقافت
ہندوستان کے آثار قدیمہ (اے ایس آئی) اور انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج(آئی این ٹی اے سی ایچ ) کے تحت وراثت کی بحالی کے منصوبے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
12 FEB 2026 1:50PM by PIB Delhi
ثقافت اور سیاحت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں بتایا کہ پورے ملک میں آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) کے دائرہ اختیار میں کل 3686 مرکزی طور پر محفوظ یادگاریں/مقامات شامل ہیں۔ ان یادگاروں اور مقامات کی حفاظت اور دیکھ بھال ایک مسلسل عمل ہے، جو قومی تحفظ پالیسی کے مطابق ضرورت اور دستیاب وسائل کے تحت انجام دیا جاتا ہے۔ گزشتہ تین برسوں کے دوران ان یادگاروں/مقامات کے لیے مختص رقم اور اخراجات کی تفصیل درج ذیل ہے:
(رقم کروڑ روپے میں)
|
نمبر شمار
|
سال
|
مختص
|
اخراجات
|
|
1.
|
2022-23
|
392.71
|
391.93
|
|
2.
|
2023-24
|
443.53
|
443.53
|
|
3.
|
2024-25
|
313.43
|
313.04
|
انڈین نیشنل ٹرسٹ فار آرٹ اینڈ کلچرل ہیریٹیج (انٹیک) کی جانب سے گزشتہ تین برسوں کے دوران انجام دیے گئے ورثہ بحالی کے منصوبوں کی تفصیلات، انٹیک سے موصولہ معلومات کے مطابق، ضمیمہ-اوّل میں شامل ہیں۔
ورثہ ڈھانچوں کی بحالی کے لیے نجی اداروں کے ساتھ اشتراک کے مقصد سے نیشنل کلچر فنڈ (این سی ایف) کے تحت ایک انتظام موجود ہے۔
این سی ایف، جو حکومتِ ہند کی وزارتِ ثقافت کے تحت ایک ٹرسٹ ہے، ایک مالیاتی طریقہ کار کے طور پر کام کرتا ہے، جس کے ذریعے عطیہ دہندگان/اسپانسر ادارے حکومت کے شراکت دار کے طور پرہندوستان کی مادی اور غیر مادی ثقافت و ورثہ (یادگاریں/ثقافتی روایات) کے تحفظ، بحالی، دیکھ بھال اور ترقی میں براہِ راست تعاون کر سکتے ہیں۔
آرکیالوجیکل سروے آف انڈیا (اے ایس آئی) ورثہ کے تحفظ کا کام روایتی طریقۂ کار کے مطابق انجام دیتا ہے، تاکہ ورثہ ڈھانچوں کی اصلیت اور سالمیت برقرار رہے اور سیاحوں کے تجربے کو بہتر بنایا جا سکے۔ اے ایس آئی ورثہ کے تحفظ میں مقامی کاریگروں کو بھی شامل کرتا ہے، جس سے مقامی لوگوں کو روزگار کے مواقع فراہم ہوتے ہیں۔
ضمیمہ دیکھنے کے لئے یہاں کلک کریں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ف ا۔ن م۔
U-2287
(ریلیز آئی ڈی: 2227250)
وزیٹر کاؤنٹر : 6