وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

پرشاد اسکیم کے تحت زیارتی مقامات کا انتظام

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 12 FEB 2026 3:02PM by PIB Delhi

وزارتِ سیاحت ‘‘پِلگریمیج ریجونیوشن اینڈ اسپیریچوئل، ہیریٹیج آگمینٹیشن ڈرائیو (پی آر اے ایس ایچ اے ڈی)کے تحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتطام علاقوں(یوٹی )کو مالی معاونت فراہم کرتی ہے تاکہ ملک بھر کے منتخب مذہبی اور ثقافتی مقامات پر سیاحت کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کی جا سکے۔

 سال 2025 کے دوران پرشاد اسکیم کے تحت کل 7 پروجیکٹوں کو منظوری دی گئی جن کی تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں ۔

پرشاد اسکیم کے تحت منصوبہ بندی میں لے جانے کی صلاحیت(کیرِنگ کیپیسٹی) اور ہجوم کے بہاؤ کے پیرامیٹرز ایک لازمی حصہ ہوتے ہیں۔ اسکیم کی رہنمائی کے مطابق، زیارتی مقامات کے انتخاب میں اس بات کو مدنظر رکھا جاتا ہے کہ کسی مقام کی لے جانے کی صلاحیت(کیرِنگ کیپیسٹی) کے مطابق زائرین کے آنے جانے کا انتظام مؤثر طریقے سے کیا جا سکے۔

زائرین کے تحفظ، صفائی اور رسائی کے مسائل کو دور کرنے کے لیے پرشاد پروجیکٹوں  کے تحت اہم اقدامات کی منظوری دی گئی ہے، جن میں پیدل راستوں کی ترقی، روشنی کا انتظام، سی سی ٹی وی نگرانی، پینے کے پانی کی سہولیات، بیت الخلاء، ٹھوس فضلہ کے انتظام کے نظام، آگ بجھانے کے آلات، فائر الارم، اور سائن بورڈ وغیرہ شامل ہیں تاکہ زائرین کے لیے ایک محفوظ اور صحت مند ماحول یقینی بنایا جا سکے۔

اسکیم کی رہنمائی کے مطابق، متعلقہ ریاستی حکومت /مر کز کے زیر انتطام علاقے پروجیکٹوں کے لیے جامع تفصیلی منصوبہ رپورٹ(ڈی پی آر) تیار کرتی ہے، جس میں متعلقہ انتظامیہ، مقامی اداروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کی جاتی ہے۔ مذکورہ اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبے متعلقہ ریاست یا مر کز کے زیر انتطام علاقےحکومت کے ذریعے نافذ کیے جاتے ہیں۔اسکیم کے تحت فنڈنگ کے طریقہ کار کے مطابق، منصوبے کی پانچویں قسط یعنی منصوبے کی لاگت کا 5فیصد منصوبے کی کامیاب عملداری اور دیکھ بھال کے بعد جاری کیا جاتا ہے۔ مزید برآں، اس کے ذریعے تیار کیے گئے بنیادی ڈھانچے کو متعلقہ مندر، مزارات یا مذہبی ٹرسٹس کے حوالے کیا جاتا ہے، جس کے لیے متعلقہ ریاستی حکومت یا مر کز کے زیر انتطام علاقےکی  انتظامیہ عمل درآمد کرتی ہے۔

پرشاد اسکیم کے تحت فراہم کی گئی اہم سہولیات جیسے پیدل راستے، روشنی، پینے کا پانی، بیت الخلاء اور رسائی کے انتظامات، مقامی حکام کو زائرین کی نقل و حرکت کو منظم کرنے اور زیادہ ہجوم کے دوران ضروری خدمات فراہم کرنے میں مدد کرتی ہیں۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں فراہم کی ۔

ضمیمہ

سال 2025 میں پرشاد اسکیم کے تحت منظور شدہ منصوبوں کی فہرست

نمبر شمار.

ریاست/مرکز کے زیر انتطام علاقے

پروجیکٹ نام

منظور شدہ سال

منظور شدہ لاگت (کروڑ میں )

1

بہار

Development of Ambika Bhawani Temple, Saran

مارچ 2025

13.29

2

کرناٹک

Development of Renuka Yallama Devi temple

مارچ 2025

18.37

3

کرناٹک

Development of Basic Amenities at Papnash Temple, Bidar dist.

مارچ 2025

22.25

4

میزورم

Development of Basic Amenities under PRASHAD scheme in Vangchhia, Champhai District

مارچ 2025

5.47

5

پڈوچیری

Development of Pilgrim Facilites & Tourist attractions for Sri Dharbaranyeswara Temple

مارچ 2025

25.94

6

تمل ناڈو

Development of 8 Navagraha Temples

مارچ 2025

40.94

7

تلنگانہ

Development of Basic Amenities at goddess Renuka Yellama Devasthanam

مارچ 2025

4.22

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح۔ ش آ۔ن ع)

U. No.2258


(ریلیز آئی ڈی: 2227016) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी