وزارت خزانہ
محکمہ مالیاتی خدمات کے سکریٹری نے مالی شمولیت 2.0 کے لئے روڈ میپ تیار کرنے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی
میٹنگ میں یونیورسل بینکنگ تک رسائی، ڈجیٹل ادائیگی کو اپنانے اور وسیع پیمانے پر انشورنس اور پنشن کوریج جیسے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 7:27PM by PIB Delhi
مالیاتی خدمات (ڈی ایف ایس) کے محکمہ کے سکریٹری جناب ایم ناگاراجو نے آج نئی دہلی میں مالیاتی شمولیت 2.0 کے روڈ میپ پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے ایک میٹنگ کی صدارت کی۔ میٹنگ میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی)، محکمہ اقتصادی امور (ڈی ای اے)، ثانوی تعلیم اور تربیت کا محکمہ، الیکٹرانکس اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کی وزارت (ایم ای آئی ٹی وائی)، صحت اور خاندانی بہبود کی وزارت، دیہی ترقیات کی وزارت، ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت، وزارت برائے ہاؤسنگ اور شہری امور کے اعلیٰ حکام اور ڈیولپمنٹ اتھارٹی آف انڈیا (آر آر ڈی اے آئی)، پنشن فنڈ ریگولیٹری اینڈ ڈیولپمنٹ اتھارٹی (پی ایف آر ڈی اے)، سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (ایس ای بی آئی- سیبی)، انڈین بینکس ایسوسی ایشن (آئی بی اے)، انڈین سائبر کرائم کوآرڈی نیشن سینٹر (I4سی)، نیشنل پیمنٹ کارپوریشن آف انڈیا (این پی سی آئی) وغیرہ نے شرکت کی۔
بات چیت میں مالی شمولیت کو آگے بڑھانے کے لیے روڈ میپ دستاویز تیار کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی، جس میں یہ مخصوص شعبہ شامل تھے:
i . تمام شہریوں کے لیے بینکنگ خدمات تک رسائی
ii . دیہاتوں میں بینکنگ کے بنیادی ڈھانچے کو پھیلانا
iii . باضابطہ کریڈٹ کی دستیابی، خاص طور پر خواتین اور معاشرے کے کمزور طبقات کے لیے
iv . 2047 تک تمام شہریوں کے لیے انشورنس اور پنشن کوریج کا ہدف حاصل کرنا
v . نئی ڈجیٹل اور مالیاتی مصنوعات کی ترقی
vi . خاص طور پر دیہی اور نیم شہری علاقوں میں ڈجیٹل لین دین کی رسائی کو بڑھانا
vii . ڈجیٹل فراڈ سمیت مالی فراڈ کے بارے میں بیداری پیدا کرنا
viii . بالغوں کے ساتھ ساتھ ثانوی اور سینئر سیکنڈری سطح کے طلباء کو مالیاتی اور ڈجیٹل خواندگی فراہم کرنا

***
ش ح – ظ ا – م ش
UR No. 2221
(ریلیز آئی ڈی: 2226876)
وزیٹر کاؤنٹر : 9