کامرس اور صنعت کی وزارتہ
azadi ka amrit mahotsav

قومی پیداواری کونسل(این پی سی)، 68 واں قومی پیداواری ہفتہ 2026 منائے گی جس میں ایم ایس ایم ایز کے لیے کلسٹر پر مبنی ترقی پر توجہ دی جائے گی


کلسٹر پر مبنی ترویج و ترقی کو پیداواری صلاحیت میں اضافے اور عالمی ویلیو چین سے انضمام کا کلیدی محرک قرار دیا گیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 6:21PM by PIB Delhi

نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل (این پی سی) 12 فروری 2026 کو اپنی 68ویں یومِ تاسیس منائے گی اور 12 تا 18 فروری 2026 ملک بھر میں قومی پیداواری ہفتہ منایا جائے گا۔ 68ویں قومی پیداواری ہفتہ کا موضوع ہے:“ترقی کا محرک کلسٹرز: ایم ایس ایم ایز میں زیادہ سے زیادہ پیداواری صلاحیت”۔

یہ موضوع تجارت و صنعت کے مرکزی وزیر اور نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل کے صدر جناب پیوش گوئل کی اس ترجیح سے ہم آہنگ ہے جس میں بہت چھوٹے، چھوٹے اور درمیانہ درجے کے کاروباری ادارے (ایم ایس ایم ایز) کو مضبوط بنانے، مینوفیکچرنگ کی مسابقت بڑھانے اور پائیدار صنعتی ترقی کو فروغ دینے پر زور دیا گیا ہے۔بھارت کے حالیہ تجارتی معاہدوں کے تناظر میں کلسٹر پر مبنی ترویج و ترقی کو خصوصی اہمیت حاصل ہو گئی ہے، کیونکہ اسے پیداواری صلاحیت میں تیزی سے اضافے، ہمہ گیر ترقی کے فروغ، پائیدار صنعتی توسیع کی رفتار بڑھانے اور بھارت کو عالمی ویلیو چینز سے مؤثر طور پر جوڑنے کے لیے ایک اسٹریٹجک ذریعہ تصور کیا جا رہا ہے۔

قومی سطح پر متعدد تقاریب، سمینارز اور ورکشاپس کا انعقاد نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل (این پی سی) کی 12 علاقائی ڈائریکٹوریٹس کے ذریعے کیا جائے گا، جو بنگلورو، بھونیشور، چندی گڑھ، چنئی، گاندھی نگر، گوہاٹی، حیدرآباد، جے پور، کانپور، کولکاتا، ممبئی اور پٹنہ میں واقع ہیں۔ اس ہفتے کے دوران 24 مقامی پروڈکٹیویٹی کونسلز، حکومتِ ہند کی متعلقہ وزارتیں، ریاستی حکومتیں، صنعتی انجمنیں اور تعلیمی ادارے باہمی تعاون سے رابطہ کاری اور بیداری کی سرگرمیاں انجام دیں گے۔

نیشنل پروڈکٹیویٹی کونسل، جوحکومت ہند کی تجارت و صنعت کی وزارت کے محکمہ برائے فروغِ صنعت و اندرونی تجارت کے تحت ایک خودمختار ادارہ ہے، 1958 میں اس وژن کے ساتھ قائم کی گئی تھی کہ پیداواری صلاحیت کے شعبے میں علم، معلومات اور مہارت کی رہنما بنے اور بھارتی معیشت کو عالمی مسابقت کے حصول میں معاونت فراہم کرے، ساتھ ہی پائیدار اور ہمہ گیر سماجی و معاشی ترقی میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے۔این پی سی حکومت، سرکاری و نجی شعبے کے اداروں کو صنعتی انجینئرنگ، ماحولیاتی و توانائی نظم و نسق، زرعی کاروبار، معاشی خدمات، معیاری نظم و نسق، انسانی وسائل سے متعلق نظم و نسق، انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیکنالوجی مینجمنٹ جیسے شعبوں میں مشاورتی اور تربیتی خدمات فراہم کرتی ہے۔ اس کے علاوہ این پی سی پیداواری صلاحیت کے میدان میں تحقیق بھی انجام دیتی ہے اوریہ ٹوکیو میں قائم ایشیائی پروڈکٹیویٹی آرگنائزیشن (اے پی او) کی رکن ہے، جو ایک بین حکومتی ادارہ ہے، جس کا حکومتِ ہند بانی رکن اور موجودہ چیئر بھی ہے۔

******

ش ح ۔ م م ع ۔ م ا

Urdu No-2229


(ریلیز آئی ڈی: 2226800) وزیٹر کاؤنٹر : 8
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी