وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ویٹرنری ادویات کے لیے مربوط ریگولیٹری فریم ورک
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
11 FEB 2026 3:35PM by PIB Delhi
ادویات کی درآمد، تیاری، تقسیم اور فروخت کو ڈرگز اینڈ کاسمیٹکس ایکٹ، 1940 اور اس کے تحت بنائے گئے قواعد کے مطابق منظم کیا جاتا ہے تاکہ حفاظت اور معیار کو یقینی بنایا جا سکے۔ حکومتِ ہند کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری (ڈی اے ایچ ڈی) کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات درج ذیل ہیں:
- حکومت ہند کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے ادویات اور ویکسین کی درآمد اور تیاری سے متعلق سنٹرل ڈرگز اسٹینڈرڈ کنٹرول آرگنائزیشن (سی ڈی ایس سی او) کو ’تکنیکی اِن پٹ کی خاطر ویٹرنری ویکسین/حیاتیاتی/ادویات جمع کرنے کے بارے میں تشخیص اور سفارشات فراہم کرنے‘ کے مقصد سے ایک امپاورڈکمیٹی آن اینیمل ہیلتھ -ریگولیٹری (ای سی اے ایچ) تشکیل دی ہے ۔
- اینٹی مائکروبیل ریزسٹنس سے متعلق قومی ایکشن پلان (این اے پی-اے ایم آر) اینٹی مائکروبیلز کے زیادہ سے زیادہ استعمال ، بیداری اور تربیت ، نگہداشت اور نگرانی وغیرہ پر مرکوز ہے ۔
- مویشیوں کی صحت اور بیماریوں پر قابو پانے کے لیے مویشیوں کی دیکھ بھال سے متعلق بہترین طور طریقوں کے لیے ’مویشیوں اور پولٹری کے لیے معیاری ویٹرنری ٹریٹمنٹ گائیڈ لائنز (ایس وی ٹی جی)‘ تیار کی گئی ہیں جبکہ اینٹی مائکروبیلز سمیت ادویات کے ذمہ دارانہ استعمال کو یقینی بنایا گیا ہے ۔
- لائیو اسٹاک ہیلتھ اینڈ ڈیزیز کنٹرول پروگرام (ایل ایچ ڈی سی پی) اسکیم کے تحت ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو اچھی مویشی پروری کے طور طریقوں، بائیو سکیورٹی/سینیٹری اقدامات، جانوروں کی بیماریوں کے خلاف ٹیکہ کاری، بیماریوں کی نگہداشت اور نگرانی نیز صلاحیت سازی کے بارے میں تربیت اور بیداری کے لیے مالی مدد فراہم کی جاتی ہے جو اینٹی بائیوٹکس کے کم استعمال کی حمایت کرتی ہے ۔
- نیشنل ڈیجیٹل لائیو اسٹاک مشن کے تحت بھارت پشودھن ایپلی کیشن ڈیری جانوروں کی عام بیماریوں کا بندوبست کرتی ہےجیسے ماسٹائٹس، بدہضمی، اسہال وغیرہ جس میں ایتھنو -ویٹرنری میڈیسن (ای وی ایم) کا استعمال کیا جاتا ہے۔
- حکومت ہند کے محکمہ مویشی پروری اور ڈیری نے تمام ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو خوراک پیدا کرنے والے جانوروں کے علاج میں اینٹی بائیوٹکس کے معقول استعمال، جانوروں کے چارے میں اینٹی بائیوٹکس کے استعمال کو روکنے اور عام بیداری کے لیے مشورے جاری کیے ہیں۔
یہ جواب ماہی پروری، مویشی پروری اور ڈیری کے مرکزی وزیر راجیو رنجن سنگھ عرف للن سنگھ نے آج راجیہ سبھا میں پوچھے گئے ایک سوال کے جواب میں دیا ۔
**********
) ش ح – م م - ش ہ ب )
U.No. 2146
(ریلیز آئی ڈی: 2226563)
وزیٹر کاؤنٹر : 4