ارضیاتی سائنس کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمارنی سوال: ساحلی کٹاؤ سے متعلق مطالعے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 11 FEB 2026 11:43AM by PIB Delhi

ارضیاتی سائنس اور سائنس و ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 11 فروری 2026 کو لوک سبھا میں بتایا کہ نیشنل سینٹر فار کوسٹل ریسرچ (این سی سی آر) نے جو کہ ارضیاتی سائنس کی وزارت کے تحت ایک منسلک دفتر ہے ،2022-1990 کی مدت کے  لیے ریموٹ سینسنگ ڈیٹا سیٹ کا استعمال کرتے ہوئے گجرات کے ساحلی اضلاع ولساڑ اور نوساری کے ساتھ ساحلی پٹی میں ہونے والی تبدیلیوں کا تازہ ترین جائزہ لیا ہے ۔  نتائج سے یہ نتیجہ اخذ ہوا کہ ولساڑ ساحل کا تقریباً 58 فیصد حصہ (36.62 کلومیٹر) مختلف شدت کے کٹاؤ سے دوچار ہوا ، جس میں2.5 کلومیٹر زیادہ کٹاؤ ، 3.24 کلومیٹر درمیانہ کٹاؤ  اور باقی 30.88 کلومیٹر کم کٹاؤ کے تحت علاقہ شامل ہیں۔  اسی طرح نوساری ساحلی پٹی کا تقریباً 60 فیصد حصہ (24.64 کلومیٹر) کٹاؤ سے دو چار  ہے ، جس میں3.86 کلومیٹر زیادہ کٹاؤ ، 4.60 کلومیٹر درمیانہ کٹاؤ اور 16.18 کلومیٹر کا حصہ کم کٹاؤ کے زمرے میں آتا ہے۔

جدول: ولساڑ اور نوساری اضلاع کی  (2022-1990) ساحلی پٹی پر تبدیلی کی تفصیلات

1990-2022

اضلاع

ساحل کی لمبائی

کٹاؤ

مستحکم

ایکریشن(اضافہ شدہ)

کم

درمیانہ

زیادہ

کلومیٹر

فیصد

کلومیٹر

فیصد

کلو میٹر

فیصد

ولساڑ

62.78

30.88

3.24

2.5

36.62

58.3

16.12

25.7

10.04

16.0

نوساری

40.88

16.18

4.6

3.86

24.64

60.3

6.66

16.3

9.58

23.4

این سی سی آر ساحل کی تبدیلی کی درجہ بندی کے مطابق  اڈواڑا کے شمال میں واقع علاقے کی شناخت زیادہ کٹاؤ والے علاقے کے طور پر کی گئی ہے ، جبکہ بھاگل ساحلی حصہ درمیانہ کٹاؤ والے زمرے میں آتا ہے ؛ دونوں ہی علاقوں کو کٹاؤ کا شکار/زیادہ خطرہ والے علاقے سمجھا جاتا ہے ۔  دیگر ساحلی حصوں جیسے گوواڑا ، ڈیہری بیچ ، امبرگاؤں بیچ ، نرگول ، مالوان بیچ ، مرولی ، کلگام بارییاواڑ بیچ ، فانسا ، عمرساڑی ، تیتل اور کوسمبا کو کم کٹاؤ والے زمرے کے تحت درجہ بند کیا گیا ہے ۔

این سی سی آر نے پورے ساحلی خطے بشمول تیتھل علاقے کے لیے طویل مدتی (32 سالہ) ساحل کی تبدیلی کا جائزہ تیار کیا ہے۔ تاہم این سی سی آر نے کسی بھی ساحلی تحفظ کی سفارش نہیں کی ہے۔

این سی سی آر ساحلی عمل اور ساحلی انتظام پر منظم تحقیق و ترقی کا کام کرتا ہے  اور ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو کمزور حصوں کی نشاندہی کرکے  سائٹ سے متعلق تخفیف کے اقدامات کی سفارش کرکے  اور ساحلی انتظام کے منصوبوں (ایس ایم پیز) کی تیاری میں مدد کرتا ہے ۔  ان اقدامات کا نفاذ متعلقہ ساحلی ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں پر منحصر ہے ۔  تاہم  کٹاؤ سے متعلق مسائل کو حل کرنے کے لیے  حکومت نے 15 ویں مالیاتی کمیشن کی سفارشات کی بنیاد پر 20 جون 2024 کو آفات کے قومی بندوبست سے متعلق فنڈ (این ڈی ایم ایف) کے تحت ساحلی اور دریا کے کٹاؤ کی خاطر فنڈز کی تشخیص اور اجرا کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔  یہ رہنما خطوط این ڈی ایم ایف کے تحت کٹاؤ کو کم کرنے کے اقدامات اور آفات کے قومی بندوبست سے متعلق فنڈ (این ڈی آر ایف) کے تحت 26-2021 کے لیے 1500 کروڑ روپے بے گھر ہونے والی آبادیوں کی آباد کاری دونوں کے لیے فراہم کیے گئے ہیں ۔

****

ش ح۔ ش م۔ ش ت

U NO:-2112


(ریلیز آئی ڈی: 2226248) وزیٹر کاؤنٹر : 10
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी