قانون اور انصاف کی وزارت
جونیئر وکلاء کے لیے وظیفہ سے متعلق اسکیم
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 1:36PM by PIB Delhi
قانون و انصاف کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور پارلیمانی وزارت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں بتایا کہ جیسا کہ بار کونسل آف انڈیا نے بتایا ہے کہ کیرالہ، تمل ناڈو ، آندھرا پردیش اور جھارکھنڈ جیسی ریاستوں نے جونیئر وکلاء کے لیے اسٹیٹ گورنمنٹ اسکیموں، ریاستی بار کونسل کی فلاحی تدابیر اور/یا بار ایسوسی ایشنز کے منظم پروگراموں کے ذریعے وظیفہ اوریا مالی معاونت کے اقدامات متعارف کرائے ہیں۔ جہاں تک مہاراشٹر کا تعلق ہے، کسی بھی ریاستی سطح کی وظیفہ اسکیم کے لیے عام طور پر ریاستی بار کونسل اور/یا ریاستی حکومت کی حمایت یافتہ پروگرام کی سطح پر ایک نفاذی فریم ورک درکار ہوگا، جس میں بجٹ کی معاونت، اہلیت کے معیار، تصدیق اور آڈٹ شامل ہوں۔
بار کونسل آف انڈیا اس بات سے بخوبی واقف ہے کہ جونیئر وکلاء کے ایک بڑے حصے کو ابتدائی کیریئر کی آمدنی کے چیلنجوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہٰذا اس نے سرکلرنمبر بی سی : ڈی:5383/2024 مورخہ 15 اکتوبر2024 کے ذریعے تمام ریاستی بار کونسلوں اور بار ایسوسی ایشنوں کو ’’ایڈوکیٹس/سینئر ایڈوکیٹس/قانون سے متعلق فرموں کی مدد سے وابستہ جونیئر ایڈوکیٹس کے لیے کم از کم وظیفہ‘‘ کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے شہری علاقوں میں جونیئر ایڈوکیٹس کے لیے کم از کم ماہانہ وظیفہ بینچ مارک20,000 روپے اور دیہی علاقوں میں جونیئر ایڈوکیٹس کے لیے 15,000 روپے ماہانہ کی سفارش کی ہے ۔
****
ش ح۔ ش م۔ ش ت
U NO:-2110
(ریلیز آئی ڈی: 2226211)
وزیٹر کاؤنٹر : 9