امور داخلہ کی وزارت
فائر فائٹرز کی تربیت
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
10 FEB 2026 4:21PM by PIB Delhi
ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کی ضرورت کو تسلیم کرتے ہوئے، پندرہویں مالیاتی کمیشن نے ریاستی سطح پر فائر سروسز کو مضبوط بنانے کے لیے 5,000 کروڑ روپے کی فراہمی کی سفارش کی۔ اسی تناظر میں مرکزی حکومت نے 04 جولائی 2023 کو ’’ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری کی اسکیم‘‘ کا آغاز کیا۔
اس اسکیم کے تحت متعلقہ ریاستی حکومتوں کو منصوبوں/تجاویز کی مجموعی لاگت کا 25 فیصد حصہ اپنے ریاستی وسائل سے فراہم کرنا ہوگا، جبکہ شمال مشرقی اور ہمالیائی (این ای ایچ) ریاستوں کے لیے یہ حصہ 10 فیصد مقرر کیا گیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت ریاستیں فائر سروسز کی توسیع کے لیے نئے فائر اسٹیشن قائم کر رہی ہیں، ریاستی تربیتی مراکز کو مضبوط بنا رہی ہیں اور فائر فائٹرز، رضاکاروں اور کمیونٹی کی استعداد کار میں اضافہ کر رہی ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ جدید فائر فائٹنگ آلات کی خریداری کے ذریعے فائر سروسز کو جدید بنایا جا رہا ہے، نیز ریاستی ہیڈکوارٹرز اور شہری فائر اسٹیشنوں کو مضبوط کیا جا رہا ہے۔ اس اسکیم کے تحت مجموعی فنڈز کا 5 فیصد حصہ ریاستی تربیتی مراکز کو مضبوط بنانے اور استعداد کار میں اضافے کے لیے مخصوص کیا گیا ہے۔
مرکزی حکومت نے اس اسکیم کے تحت ریاستوں میں فائر سروسز کی توسیع اور جدید کاری سے متعلق منصوبوں کے لیے تمام اٹھائیس (28) ریاستوں کی تجاویز کو مالی معاونت کے لیے منظور کر لیا ہے۔ 31 جنوری 2026 تک ریاستوں کو مجموعی طور پر 1,798.20 کروڑ روپے جاری کیے جا چکے ہیں۔ اس اسکیم کے تحت مرکزی حکومت کی جانب سے منظور اور جاری کی گئی رقوم کی ریاست وار تفصیلات ضمیمہ میں دی گئی ہیں۔
نیشنل فائر سروس کالج (این ایف ایس سی)، ناگپور سب فائر افسران، اسٹیشن افسران اور ڈویژنل افسران کے لیے فائر فائٹنگ اور ریسکیو کی جدید تکنیکوں پر باقاعدہ تربیتی پروگرام منعقد کرتا ہے۔ یہ کالج فائر انجینئرنگ کی سائنس میں چار سالہ بی ٹیک ڈگری پروگرام بھی چلاتا ہے، جو اے آئی سی ٹی ای سے منظور شدہ اور آر ٹی ایم ناگپور یونیورسٹی سے منسلک ہے۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران این ایف ایس سی، ناگپور نے 4,049 فائر سروسز افسران کو تربیت دی ہے اور 329 بی ٹیک انجینئر تیار کیے ہیں۔
اسی طرح نیشنل ڈیزاسٹر ریسپانس فورس (این ڈی آر ایف)، ناگپور مسلح افواج کے اہلکاروں، سول ڈیفنس ٹرینروں اور ہوم گارڈوں، نیم فوجی تنظیموں، ریاستی/میونسپل فائر سروسز اور صنعتی حفاظتی عملے کے لیے ’’آکزیلیری فائر فائٹنگ کورس‘‘ بھی منعقد کرتی ہے۔
فائر سروس ریاستی موضوع ہے اور اسے آئینِ ہند کے آرٹیکل 243 (ڈبلیو) کے تحت بارہویں شیڈول میں بلدیاتی فریضَہ کے طور پر شامل کیا گیا ہے۔ مرکزی حکومت فائر فائٹرز کی اسامیوں کی منظوری، خالی اسامیوں وغیرہ سے متعلق ریاست وار کوئی ڈیٹا برقرار نہیں رکھتی۔ اپنے دائرۂ اختیار میں آتش زدگی سے متاثرہ افراد کی بازآبادکاری کے لیے ضروری اقدامات کرنا ریاستی حکومتوں کی بنیادی ذمہ داری ہے۔
آفات سے نمٹنے کی تیاری ایک مسلسل جاری رہنے والا عمل ہے۔ حکومتِ ہند کی مسلسل کوششوں کے نتیجے میں آفات و ہنگامی حالات سے نمٹنے کی صلاحیت میں نمایاں بہتری آئی ہے۔ ڈیزاسٹر مینجمنٹ ایکٹ، 2005 ترقیاتی منصوبہ بندی میں ڈیزاسٹر رسک ریڈکشن (ڈی آر آر) کو مرکزی دھارے میں شامل کرنے کی ضرورت پر زور دیتا ہے۔ حالیہ برسوں میں متعدد خطرات سے متعلق نگرانی اور تیاری کے نظام میں قابلِ ذکر پیش رفت ہوئی ہے۔
اسکیم کے تحت منظور شدہ اور جاری کی گئی مالی رقم کی ریاست وار تفصیلات
(رقم: کروڑ روپے)
|
نمبر شمار
|
ریاستوں کی فہرست
|
منظور شدہ
|
مرکزی حصہ
|
ریاستی حصہ
|
جاری فنڈ
|
|
1
|
آندھرا پردیش
|
252.86
|
189.65
|
63.21
|
132.76
|
|
2
|
اروناچل پردیش
|
63.95
|
57.56
|
6.39
|
34.54
|
|
3
|
آسام
|
107.47
|
96.74
|
10.73
|
29.02
|
|
4
|
بہار
|
340.90
|
255.68
|
85.22
|
76.70
|
|
5
|
چھتیس گڑھ
|
147.75
|
110.81
|
36.94
|
33.24
|
|
6
|
گوا
|
42.16
|
31.50
|
10.66
|
31.50
|
|
7
|
گجرات
|
339.18
|
254.13
|
85.05
|
76.24
|
|
8
|
ہریانہ
|
117.19
|
87.47
|
29.72
|
26.24
|
|
9
|
ہماچل پردیش
|
65.33
|
58.80
|
6.53
|
41.16
|
|
10
|
جھارکھنڈ
|
147.97
|
110.98
|
36.99
|
33.29
|
|
11
|
کرناٹک
|
329.90
|
247.43
|
82.47
|
74.23
|
|
12
|
کیرالہ
|
162.25
|
121.07
|
41.18
|
36.32
|
|
13
|
مدھیہ پردیش
|
397.54
|
297.15
|
100.39
|
89.15
|
|
14
|
مہاراشٹر
|
614.09
|
460.30
|
153.79
|
138.09
|
|
15
|
منی پور
|
45.00
|
40.50
|
4.50
|
28.35
|
|
16
|
میگھالیہ
|
44.37
|
39.94
|
4.43
|
11.98
|
|
17
|
میزورم
|
40.00
|
36.00
|
4.00
|
25.20
|
|
18
|
ناگالینڈ
|
40.05
|
36.05
|
4.00
|
36.05
|
|
19
|
اوڈیشہ
|
200.38
|
150.29
|
50.09
|
105.20
|
|
20
|
پنجاب
|
131.56
|
98.67
|
32.89
|
29.60
|
|
21
|
راجستھان
|
388.94
|
291.71
|
97.23
|
87.51
|
|
22
|
سکم
|
32.25
|
29.03
|
3.22
|
20.32
|
|
23
|
تمل ناڈو
|
373.27
|
279.95
|
93.32
|
195.97
|
|
24
|
تلنگانہ
|
190.14
|
142.61
|
47.53
|
99.83
|
|
25
|
تریپورہ
|
42.36
|
38.12
|
4.24
|
26.69
|
|
26
|
اتر پردیش
|
768.67
|
576.50
|
192.17
|
172.95
|
|
27
|
اتراکھنڈ
|
78.89
|
71.00
|
7.89
|
21.30
|
|
28
|
مغربی بنگال
|
376.76
|
282.57
|
94.19
|
84.77
|
یہ بات آج لوک سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزارتِ داخلہ کے وزیر مملکت جناب نتیانند رائے نے کہی۔
******
ش ح۔ ف ا۔ م ر
U-NO. 2074
(ریلیز آئی ڈی: 2226075)
وزیٹر کاؤنٹر : 4