زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

قومی باغبانی مشن کی تشکیل نو

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 10 FEB 2026 6:39PM by PIB Delhi

حکومت ہند نے ملک میں باغبانی کے شعبے کی ہمہ جہت ترقی کے مقصد سے 2004-05 میں قومی باغبانی مشن (این ایچ ایم) کا آغاز کیا تھا۔ مذکورہ اسکیم کو 2014-15 میں از سر نو ترتیب دے کر اور ضم کر کے مربوط باغبانی ترقی مشن (ایم آئی ڈی ایچ) کے تحت شامل کیا گیا، جس میں باغبانی کے شعبے کے وسیع تر دائرہ کار کو شامل کیا گیا۔ اس کے بعد 2025 میں ایم آئی ڈی ایچ اسکیم کو نظر ثانی شدہ عملی رہنما خطوط کے ساتھ دوبارہ منظم کیا گیا، جس کے تحت اس اسکیم کو پورے ملک میں نافذ کیا گیا اور اس میں ملک کے تمام اضلاع کو شامل کیا گیا۔ اس کے علاوہ مختلف مداخلتی سرگرمیوں کے لیے لاگت کے معیار میں اضافہ کیا گیا، اعلیٰ قدر کی حامل، غیر ملکی (ایگزوٹک) اور دواؤں کی فصلوں کو شامل کیا گیا اور باغبانی کے شعبے میں استعمال ہونے والی جدید اور اختراعی ٹیکنالوجیوں کے فروغ پر زور دیا گیا۔

حکومت زرعی اور باغبانی اجناس کی خریداری کے لیے مارکیٹ انٹروینشن اسکیم (ایم آئی ایس) نافذ کر رہی ہے تاکہ کسانوں کو ان زرعی اور باغبانی اجناس کی مناسب اور منافع بخش قیمت فراہم کی جا سکے جو جلد خراب ہونے والی ہیں اور کم از کم امدادی قیمت (ایم ایس پی) کے دائرہ کار میں شامل نہیں ہیں۔ اس اسکیم کا مقصد فصل کی بہت زیادہ پیداوار اور مارکیٹ میں زیادہ آمد کے دوران کسانوں کو مجبوری میں کم قیمت پر فروخت کرنے سے محفوظ رکھنا ہے، کیونکہ ایسے حالات میں قیمتیں عموماً پیداواری لاگت سے کم ہو جاتی ہیں۔ اسکیم کے تحت پرائس ڈیفرینشل پیمنٹ (پی ڈی پی) کا نیا جزو شامل کیا گیا ہے، جس کے ذریعے اے پی ایم سی منڈیوں میں فروخت ہونے والی فصلوں کے لیے مارکیٹ انٹروینشن پرائس (ایم آئی پی) اور فروخت قیمت کے درمیان فرق کی رقم براہ راست کسانوں کو ادا کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ، ٹاپ (ٹی او پی) فصلوں یعنی ٹماٹر، پیاز اور آلو کی پیداوار کرنے والی ریاستوں سے استعمال کرنے والی ریاستوں تک ان کی ترسیل اور ذخیرہ کرنے کے لیے مرکزی نوڈل ایجنسیوں اور ریاستی نامزد ایجنسیوں کو نقل و حمل اور ذخیرہ اندوزی کے اخراجات کی واپسی کی اجازت دی گئی ہے۔ ایم آئی ایس کے تحت ادائیگی رجسٹرڈ کسانوں کے بینک کھاتوں میں براہ راست کی جاتی ہے۔

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے وزیر مملکت جناب رام ناتھ ٹھاکر نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری جواب میں یہ معلومات فراہم کی۔

***********

ش ح۔ ف ش ع

                                                                                                                                       U: 2078


(ریلیز آئی ڈی: 2226043) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी