وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

طبی سیاحت کا فروغ اور ترقی

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 4:10PM by PIB Delhi

طبی سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ کا کام  متعلقہ ریاستی حکومت/مرکز کے زیر انتظام علاقہ (یو ٹی) انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے۔

وزارت سیاحت نے مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کی مجموعی ترقی کو جامع انداز میں یقینی بنایا ہے، اور جاری سرگرمیوں کے حصے کے طور پر طبی اور صحت کی سیاحت کو فروغ دینے کے اقدامات بھی شروع کیے گئے ہیں۔

ہندوستان میں طبی اور تندرستی کی سیاحت کی ترقی کو فروغ دینے کے لیے وزارت سیاحت نے طبی اور صحت کی سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا اور اسے متعلقہ مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور صنعت کے اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشترک کیا۔

وزارت تجارت کے تحت سروسز ایکسپورٹ پروموشن کونسل (ایس ای پی سی) نے ایک جامع ویب سائٹ http://www.indiahealthcaretourism.comتیار کی ہے جو تسلیم شدہ اسپتالوں اور صحت کے مراکز ، ویزا ، صحت کی دیکھ بھال فراہم کرنے والوں وغیرہ کے بارے میں معلومات فراہم کرتی ہے ۔  وزارت سیاحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹس پر اس پورٹل کا لنک فراہم کیا ہے ۔

طبی علاج کے لیے غیر ملکی شہریوں کے ہندوستان آنے میں سہولت فراہم کرنے کے لیے حکومت ہند نے ای-میڈیکل ویزا/ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کی سہولت میں توسیع کی ہے ۔

یہ معلومات سیاحت اور ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجیندر سنگھ شیخاوت نے آج لوک سبھا میں ایک  سوال کےتحریری جواب میں دی ۔

*********

ش ح۔ ش ت۔  ر ب

U.NO.1963

 


(ریلیز آئی ڈی: 2225513) وزیٹر کاؤنٹر : 7
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी