وزارت سیاحت
طبی سیاحت کےحالات اور ترقی کے امکانات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 4:11PM by PIB Delhi
طبی سیاحت سمیت سیاحتی مقامات اور مصنوعات کی ترقی اور فروغ متعلقہ ریاستی حکومت اورمرکز کے زیر انتظام علاقے (یو ٹی) انتظامیہ کے ذریعے کیا جاتا ہے ۔
وزارت سیاحت مختلف اقدامات کے ذریعے ہندوستان کو جامع انداز میں فروغ دیتی ہے ۔ جاری سرگرمیوں کے ایک حصے کے طور پر ، طبی اور تندرستی کی سیاحت کو فروغ دینے کا کام بھی شروع کیا گیا ہے ۔
وزارت سیاحت نے بھارت میں طبی سیاحت کی موجودہ صورتحال، کلیدی چیلنجز اور ترقی کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے کوئی مطالعہ نہیں کیا ہے۔ وزارت سیاحت ریاست بہ ریاست اور مقصد کے لحاظ سے غیر ملکی سیاحوں کی آمد اور طبی سیاحت سے حاصل ہونے والی آمدنی کا کوئی ڈیٹا نہیں رکھتی ہے۔
امیگریشن بیورو ( بی او آئی) کے مطابق پچھلے پانچ برسوں میں طبی مقاصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی سالانہ تعداد درج ذیل ہے:
|
سال
|
ہندوستان میں غیر ملکی سیاحوں کی آمد
|
طبی مقاصد کے لیے غیر ملکی سیاحوں کی آمد
|
|
2019
|
1,09,30,355
|
6,97,453
|
|
2020
|
27,44,766
|
1,82,945
|
|
2021
|
15,27,114
|
3,23,748
|
|
2022
|
64,37,467
|
4,74,798
|
|
2023
|
95,20,928
|
6,59,356
|
|
2024
|
99,51,722
|
6,44,387
|
|
2025 (Jan to Nov) (P)
|
79,34,617
|
4,50,633
|
(پی): عبوری
بھارت میں طبی اور علاج و معالجہ کی سیاحت کی ترقی کو فروغ دینے اور بھارت کے مسابقتی فائدے کو برقرار رکھنے کے لیے، وزارت سیاحت نے طبی اور علاج و معالجہ کی سیاحت کے لیے ایک قومی حکمت عملی اور روڈ میپ تیار کیا اور متعلقہ مرکزی وزارتوں، ریاستی حکومتوں اور صنعت کے متعلقہ فریقین کو فراہم کیا۔
وزارت تجارت کے تحت خدمات برائے برآمدات کے فروغ کونسل (ایس ای پی سی) نے ایک جامع ویب سائٹ تیار کی ہے، یعنی http://www.indiahealthcaretourism.com، جو منظور شدہ ہسپتالوں اور علاوج ومعالجہ کے مراکز، ویزا، صحت کی خدمات فراہم کرنے والوں وغیرہ کی معلومات فراہم کرتی ہے۔ وزارت سیاحت نے اپنی سرکاری ویب سائٹس پر اس پورٹل کا لنک بھی فراہم کیا ہے۔
غیر ملکی شہریوں کے بھارت میں طبی علاج کے لیے دورے کو آسان بنانے کے لیے، حکومت ہند نے ای-میڈیکل ویزا / ای-میڈیکل اٹینڈنٹ ویزا کی سہولت فراہم کی ہے۔
یہ معلومات آج لوک سبھا میں مرکزی وزیر برائے سیاحت و ثقافت جناب گجندر سنگھ شیخاوت نے تحریری جواب میں فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ت ف۔ ش ت
U NO:-1964
(ریلیز آئی ڈی: 2225511)
وزیٹر کاؤنٹر : 8