شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
آؤٹ پٹ-آؤٹ کم مانیٹرنگ فریم ورک اسکیموں کی کارکردگی کی نگرانی کا فریم ورک ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
09 FEB 2026 2:44PM by PIB Delhi
آؤٹ پٹ-آؤٹ کم مانیٹرنگ فریم ورک (او او ایم ایف) حکومتِ ہند کی اسکیموں کی نگرانی کے لیے ایک کارکردگی پر مبنی نگرانی کا فریم ورک ہے۔ ڈیولپمنٹ مانیٹرنگ اینڈ ایویلیوایشن آفس (ڈی ایم ای او) ، نیتی آیوگ، وزارتوں؍محکموں کے ساتھ ہم آہنگی کے ذریعے ان کی اسکیموں کے لیے سالانہ او او ایم ایف تیار کرتا ہے۔ یہ دستاویز ہر سال مرکزی بجٹ کے ساتھ پارلیمنٹ میں بطور آؤٹ کم بجٹ پیش کی جاتی ہے، جو اُن تمام اسکیموں پر مشتمل ہوتی ہے جن کا سالانہ بجٹ خرچ 500 کروڑ روپے یا اس سے زیادہ ہو۔جن اسکیموں کا بجٹ خرچ 500 کروڑ روپے سے کم ہو، ان کے لیے متعلقہ وزارت/محکمہ او او ایم ایف کو اپنی تفصیلی گرانٹس کی طلب کے ساتھ پارلیمنٹ میں پیش کرتا ہے۔ مرکزی شعبے(سی ایس) اور مرکز کے زیرکفالت اسکیموں (سی ایس ایس) کے آؤٹ پٹ اور آؤٹ کم کے اہداف اور پیش رفت کی نگرانی متعلقہ وزارتیں/محکمے کرتے ہیں۔
او او ایم ایف پر مبنی نگرانی وزارتوں/محکموں کو کلیدی کارکردگی اشاریوں کی بنیاد پر اسکیموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے اور اسکیموں کے نفاذ کی حکمتِ عملیوں کو بہتر بنانے کے لیے موزوں اقدامات کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
وزارتیں/محکمے اپنی اسکیموں کے ڈیزائن اور نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے تشخیصی مطالعہ کی رپورٹس سے حاصل شدہ سفارشات کی رہنمائی پر عمل کرتے ہیں۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ نے فراہم کیں۔
****
ش ح۔ ت ف۔ ش ت
U NO:-1953
(ریلیز آئی ڈی: 2225471)
وزیٹر کاؤنٹر : 7