شماریات اور پروگرام کے نفاذ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

شماریات اور پروگرام کے نفاذکی وزارت نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی) صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی) اور صارفین کی قمیت کا عدد اشاریہ (سی پی آئی) کے بنیادی سال پر نظر ثانی کے لیے ایک جامع مشق کا فیصلہ کیا


یہ مشق مطابقت، درستگی اور بین الاقوامی موازنہ میں یکسانیت کے لیے کی جا رہی ہے

نظر ثانی کے کام میں طریقہ کار میں بہتری ، ڈیٹا کے نئے ذرائع کو شامل کرنا ، تناسب کی تجدید کرنا شامل ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 09 FEB 2026 2:44PM by PIB Delhi

شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت  نے مجموعی گھریلو پیداوار (جی ڈی پی ) ، صنعتی پیداوار کے اشاریہ (آئی آئی پی ) اور صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ (سی پی آئی) کے بنیادی سال میں تبدیلی کے لیے ایک جامع مشق کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ان کی مطابقت، درستگی اور بین الاقوامی موازنہ میں یکسانیت کو بڑھایا جا سکے۔  جی ڈی پی ، سی پی آئی اور آئی آئی پی کے بنیادی سال کی نظر ثانی متعلقہ تکنیکی مشاورتی کمیٹیوں کی رہنمائی میں کی جاتی ہے، جن میں تعلیمی ادارے ، مرکزی اور ریاستی حکومت، آر بی آئی وغیرہ کے ماہرین شامل ہیں۔ نظرِ ثانی کے کام میں طریقہ کار میں بہتری، نئے ڈیٹا ذرائع کا شامل کرنا، تناسب کی تجدیدکاری وغیرہ شامل ہیں۔

جی ڈی پی، سی پی آئی اور آئی آئی پی کی نئی سلسلے کی اشاعت کی ٹائم لائن بالترتیب27 فروری2026، 12 فروری 2026 اور مئی 2026 مقرر کی گئی ہے۔ مزید برآں، سی پی آئی اورجی ڈی پی بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے خصوصی ڈیٹا اشاعت کے معیارات (ایس ڈی ڈی ایس)  کی مکمل طور پر پیروی کرتے ہیں۔ ان معیارات کے چار بنیادی ستون ہیں: اعداد و شمار کا دائرۂ کار، ان کی باقاعدہ اور بروقت اشاعت، عوام کے لیے آزاد اور شفاف رسائی اور شائع شدہ ڈیٹا کی سالمیت اور اعلیٰ معیار۔

یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں شماریات و پروگرام کے نفاذ کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ، منصوبہ بندی کی وزارت کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور ثقافت کی وزارت کے وزیر مملکت راؤ اندر جیت سنگھ نے فراہم کیں۔

 

****

ش ح۔ ت ف۔ ش ت

U NO:-1952


(ریلیز آئی ڈی: 2225422) وزیٹر کاؤنٹر : 12
یہ ریلیز پڑھیں: English , Gujarati , हिन्दी