خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر کا آرٹ نمائش کا دورہ
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 9:30AM by PIB Delhi
خواتین و اطفال کی ترقی کی مرکزی وزیرِ مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے بھارتی فنکار جناب راہل سور کی آرٹ نمائش کا مشاہدہ کیا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر محترمہ ساوتری ٹھاکر نے کہا:
“میں نے البانی میں واقع اقوامِ متحدہ کی عمارت کا دورہ کیا، جہاں بھارتی فنکار جناب راہل سور کی آرٹ نمائش دیکھی۔ ان کی پراثر پینٹنگز نے بھارت کے وقار اور روح کی بھرپور عکاسی کی اور فن کو ایک ذریعہ بنا کر گہرے سماجی پیغامات پیش کیے۔
یہ نمائش کمیشن برائے سماجی ترقی کے موضوع سے گہری ہم آہنگی رکھتی ہے، جس میں سماجی شمولیت، انسانی وقار اور مشترکہ انسانی اقدار کو اجاگر کیا گیا ہے، جو دنیا بھر کے معاشروں کو آپس میں جوڑتی ہیں۔”
********
(ش ح ۔ک ح ۔ف ر)
U. No. 1941
(ریلیز آئی ڈی: 2225338)
وزیٹر کاؤنٹر : 7