ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت
آٹھ فروری 2026 تک آن لائن مسلسل اخراج نگرانی نظام (او سی ای ایم ایس) کی صورتحال
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
08 FEB 2026 8:53PM by PIB Delhi
دہلی-این سی آر میں صنعتی سرگرمیوں سےہونے والی فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لئے اپنی مسلسل اور مربوط کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، این سی آر اور ملحقہ علاقوں میں ہوا کے معیار کے انتظام کے کمیشن نے اپنی نگرانی اور تعمیل کے طریقہ کار کو مضبوط کرنے کے لیے ایک وقف شدہ آن لائن مسلسل اخراج مانیٹرنگ سسٹم (او سی ای ایم ایس) سیل تشکیل دیا ہے۔
او سی ای ایم ایس کی تنصیب اور آپریشن کی آزادانہ تصدیق کے مقصد کے لئے، 09-اکتوبر-2025 کو این سی آر میں تمام متعلقہ ایجنسیوں کو او سی ای ایم ایس سیل کے کردار اور افعال کا خاکہ پیش کرنے والا ایک معیاری آپریٹنگ طریقہ کار (ایس او پی) بھیجا گیا تھا۔ خطے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے کمیشن کی باقاعدہ کوششوں کے ایک حصے کے طور پر، او سی ای ایم ایس سیل نے 05-فروری-2026 کو ایک جائزہ اجلاس طلب کیا۔
تازہ ترین معلومات کے مطابق، سیل نے اب تک 865 صنعتی اداروں میں او سی ای ایم ایس کی تنصیب کی تصدیق کی ہے اور متعلقہ ریاستی آلودگی کنٹرول بورڈ (ایس پی سی بی) آلودگی کنٹرول کمیٹیوں (پی سی سی) کو سفارشات دی ہیں، جس میں 530 معاملات میں نوٹس جاری کرنا اور 122 معاملات میں فیلڈ تصدیق کرنا شامل ہے۔
ان سفارشات کی بنیاد پر، متعلقہ ایس پی سی بی/پی سی سی مرکزی آلودگی کنٹرول بورڈ (سی پی سی بی) کی طرف سے وضع کردہ رہنما خطوط کے مطابق مناسب ریگولیٹری اور نفاذ کی کارروائی کر رہے ہیں، جس میں ماحولیاتی معاوضہ (ای سی)، وجہ بتاؤ نوٹس (ایس سی این) جاری کرنا اور جہاں بھی ضرورت ہو، مزید فیلڈ تصدیق کرنا شامل ہے۔
یکم اکتوبر 2025 اور 9 اکتوبر 2025 کو سی پی سی بی کی ہدایات کے مطابق، او سی ای ایم ایس منتخب صنعتی علاقوں میں لازمی ہے، جس میں صنعتوں کے 17 زمروں بشمول سرخ زمرہ (بڑے اور درمیانےدرجے) اور این سی آر میں خوراک، دھات اور ٹیکسٹائل کی صنعتوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔ جن صنعتوں نے ابھی تک اس سلسلے میں کارروائی شروع نہیں کی ہے، ان کے لیے متعلقہ ایس پی سی بی/پی سی سی کے ذریعے بندش کی ہدایات جاری کرنے کی تجویز ہے۔
صورتحال حسب ذیل ہے:
|
ریاست
|
او سی ای ایم ایس کی تنصیب کی ضرورت
|
او سی ای ایم ایس پلیسمنٹ/خریداری آرڈر کی موجودہ صورتحال (08.02.2026 تک)
|
|
دہلی کا قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر)
|
128
|
57
|
|
ہریانہ کا قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر)
|
907
|
905
|
|
راجستھان کا قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر)
|
255
|
145
|
|
اتر پردیش کا قومی دارالحکومت علاقہ (این سی آر)
|
648
|
320
|
اس اقدام کا مقصد کمیشن کو اس قابل بنانا ہے کہ وہ اخراج کے مقررہ معیارات کی تعمیل کو یقینی بنا کر، صاف ایندھن اور ٹیکنالوجی کو اپنانے کو فروغ دے کر اور صنعتی اکائیوں کی بہتر نگرانی کے ذریعے ذرات اور گیسوں کے اخراج کو کنٹرول کرنے پر توجہ دے سکے۔
کمیشن نے اس بات پر بھی زور دیا کہ صنعتی آلودگی این سی آر میں ذرات اور اخراج کی سطح میں حصہ ڈالتی ہے اور خطے میں فضائی آلودگی کو کم کرنے کے لیے نگرانی، تعمیل اور نفاذ کے طریقہ کار کو مضبوط بنانے کے لیے پوری طرح پرعزم ہے۔
***
ش ح۔ ک ا ۔ ن م
U.NO. 1932
(ریلیز آئی ڈی: 2225319)
وزیٹر کاؤنٹر : 4