کیمیائی صنعتوں اور کھاد کی وزارت: کھاد سے متعلق محکمہ
تمل ناڈو میں مناسب مقدار میں کھاد دستیاب:جناب جگت پرکاش نڈا
مرکز نے نقلی کھادوں کے خلاف سخت کارروائی کو یقینی بنایا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 5:23PM by PIB Delhi
حکومت ہند نے تصدیق کی ہے کہ خریف 2025 اور موجودہ ربیع26-2025 کے سیزن کے دوران تمل ناڈو میں یوریا، ڈی اے پی، ایم او پی اور این پی کے ایس(این پی کے ایس) سمیت اہم کھادوں کی دستیابی مناسب رہی ہے۔
موجودہ ربیع 26-2025 کے سیزن (02 فروری، 2026 تک) کے لیے ریاست میں کھادوں کی دستیابی فروخت سے کافی زیادہ رہی ہے۔ خاص طور پر 4.97 لاکھ میٹرک ٹن (ایل ایم ٹی) یوریا کی ضرورت کے مقابلے میں 6.06 ایل ایم ٹی یوریا فراہم کیا گیا، جبکہ فروخت 4.77 ایل ایم ٹی ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح خریف 2025 کے سیزن کے دوران بھی 4.37 ایل ایم ٹی کی ضرورت کے مقابلے میں 6.07 ایل ایم ٹی یوریا کی دستیابی یقینی بنائی گئی تھی۔
معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں
حکومت اس بات کو یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے کہ کسانوں تک صرف اعلیٰ معیار کی کھادیں پہنچیں۔ کھاد (کنٹرول) آرڈر، 1985 کے تحت، ناقص معیار کے کھادوں کی تیاری یا فروخت کے خلاف سخت سزا کا انتظام موجود ہے۔ اپریل 2025 سے اب تک، پورے ملک میں مجرموں کے خلاف وسیع کارروائی کے دوران 4,11,350 چھاپے مارے گئے، 15,024 ’وجہ بتاؤ نوٹس‘نوٹس جاری کیے گئے اور 783 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔
خاص طور پر تمل ناڈو میں اسی عرصے کے دوران ریاستی اہلکاروں نے 20,727 چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں 50 لائسنس معطل یا منسوخ کیے گئے اور 5 ایف آئی آر درج کی گئی۔ سلیم، ایروڈ، تھوتھکوڈی، تیروورور اور تنجاوور جیسے اضلاع میں کارروائی کی گئی، جہاں نقلی یوریا، ڈی اے پی اور دیگر کھادیں ضبط کی گئی ہیں۔
بروقت سپلائی کو یقینی بنانا
آئندہ زرعی سیزن کے لیے بلا تعطل سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے کھاد محکمہ، وزارت زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے ذریعے کیے گئے تخمینوں کی بنیاد پر ریاستوں کو کھادیں فراہم کرائی کی جاتی ہیں۔ کسی بھی کمی کو روکنے کے لیے ’انٹیگریٹڈ فرٹیلائزر مینجمنٹ سسٹم(آئی ایف ایم ایس)‘ کے ذریعے تمام اہم سبسڈی والی کھادوں کی نقل و حرکت پر سخت نگرانی کی جاتی ہے۔
کیمیکل اور کھاد کے مرکزی وزیر جناب جگت پرکاش نڈا نے آج لوک سبھا میں ایک تحریری سوال کے جواب میںیہ معلومات فراہم کیں۔
*****
(ش ح –م ع ن۔م ذ)
U. No. 1830
(ریلیز آئی ڈی: 2224637)
وزیٹر کاؤنٹر : 6