خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے جناب پروتھانینی ہریش سے ملاقات کی
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 4:56PM by PIB Delhi
خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ ساوتری ٹھاکر نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے جناب پروتھانینی ہریش سے ملاقات کی۔
محترمہ ساوتری ٹھاکر نے سماجی رابطوں کے پلیٹ فارم’ ایکس‘ پر کہاکہ جناب پروتھانینی ہریش جی اقوام متحدہ میں ہندوستان کے مستقل نمائندے کے ساتھ ایک نتیجہ خیز ملاقات اور بات چیت ہوئی۔
ہم نے اقوام متحدہ میں ہندوستان کی ترجیحات پر بات چیت کی اور جامع ترقی، سماجی انصاف اور خواتین کی قیادت میں ترقی کو آگے بڑھانے پر اپنے خیالات کا تبادلہ کیا اور ساتھ ہی عالمی سطح پر ہندوستان کی آواز اور شمولیت کو مضبوط بنانے پر بھی غور وخوض کیا۔
محترمہ ساوتری ٹھاکر اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹر میں سماجی ترقی پر اقوام متحدہ کے کمیشن(سی ایس او سی ڈی) کے 64ویں اجلاس میں ہندوستانی وفد کی قیادت کرنے کی غرض سے نیویارک کے دورے پر ہیں۔

*****
(ش ح –م ع ن۔م ذ)
U. No. 1832
(ریلیز آئی ڈی: 2224625)
وزیٹر کاؤنٹر : 10