خواتین اور بچوں کی ترقیات کی وزارت
جے جے ایکٹ بچوں کے لیے ایک حفاظتی نظام فراہم کرتا ہے تاکہ مشکل حالات میں بچوں کی مجموعی بہبود کو یقینی بنایا جا سکے
خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزارت ایکٹ کے انتظام امور کے لیے مرکزی وزارت ہے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 3:42PM by PIB Delhi
خواتنم اور بچوں کی ترقی کی وزارت بچوں کے تحفظ اور نگہداشت کے لیے بنیادی قانون، جووینائل جسٹس (کیئر اینڈ پروٹیکشن آف چلڈرن) ایکٹ، 2015 کے انتظامی امور کے لیے مرکزی وزارت ہے۔ یہ ایکٹ بچوں کی مشکل حالات میں مجموعی فلاح و بہبود کو یقینی بنانے کے لیے ادارہ جاتی اور غیر ادارہ جاتی نگہداشت سمیت مختلف خدمات کے ڈھانچے کا حفاظتی نظام فراہم کرتا ہے۔ اس ایکٹ کا نفاذ ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کے ذمے ہے۔
سیکشن 107 کے تحت، جووینائل جسٹس ایکٹ، 2015 کے مطابق، ہر ضلع اور شہر میں اسپیشل جونیئر پولیس یونٹ قائم کرنا ریاستوں/مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے لیے لازمی ہے، جس کی قیادت ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے برابر یا اس سے اعلیٰ افسر کرے گا۔ ہر پولیس اسٹیشن میں ایک افسر کو چائلڈ ویلفیئر پولیس آفیسر کے طور پر مقرر کرنا ضروری ہے، جس کی رینک اسسٹنٹ سب انسپکٹر یا اس سے اوپر ہو۔
مزید برآں، وزارت داخلہ نے بھی تمام ریاستوں اور مرکزی کے زیر انتظام علاقوں کے انتظامیہ کو مشورہ دیا ہے کہ ہر ضلع اور شہر میں اسپیشل جووینائل پروٹیکشن یونٹ قائم کریں۔ ضلعوں میں قائم شدہ ایس جی پی یوز کا ڈیٹا مرکزی سطح پر برقرار نہیں رکھا جاتا۔
یہ معلومات خواتین و بچوں کی ترقی کی مرکزی وزیر محترمہ انپورنا دیوی نے ا آج لوک سبھا میں ایک سوال کے جواب میں فراہم کی۔
********
UR-1826
(ش ح۔ ش آ۔ش ب ن)
(ریلیز آئی ڈی: 2224601)
وزیٹر کاؤنٹر : 3