ٹیکسٹائلز کی وزارت
ہینڈلوم بنکروں کی فلاح و بہبود کے لیے اسکیمیں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 3:15PM by PIB Delhi
ٹیکسٹائل کی وزارت ، حکومت ہند ملک بھر میں ہینڈلوم بنکروں/کارکنوں کی فلاح و بہبود کے لیے نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام (این ایچ ڈی پی) کے تحت درج ذیل اسکیمیں نافذ کر رہی ہے:
- 60 سال سے زیادہ عمر کے ایوارڈ یافتہ ہینڈلوم بنکروں/کارکنوں کو ، سخت مالی مشکلات کی حالت میں جن کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپے سے کم ہے ، ہر ماہ آٹھ ہزار روپے کی مالی مدد فراہم کی جائے گی۔ ہینڈلوم بنکروں/کارکنوں کے بچوں (زیادہ سے زیادہ 2 بچے) کو ڈپلومہ/انڈر گریجویٹ/پوسٹ گریجویٹ کورسز میں تعلیم کے لیے سالانہ زیادہ سے زیادہ 2 لاکھ روپے تک اسکالرشپ فراہم کی جائے گی، بشرطیکہ یہ کورسز مرکزی یا ریاستی حکومت کے تسلیم شدہ یا فنڈ شدہ ٹیکسٹائل اداروں میں ہوں۔
- قدرتی یا حادثاتی موت اور مکمل یا جزوی معذوری کی صورت میں انشورنس اسکیموں یعنی پردھان منتری جیون جیوتی بیمہ یوجنا (پی ایم جے جے بی وائی) اور پردھان منتری سرکشا بیمہ یوجنا (پی ایم ایس بی وائی) کے ذریعے یونیورسل اور قابل برداشت سماجی تحفظ فراہم کرنا۔
ٹیکسٹائل کی وزارت ٹیکسٹائل کے تاجروں اور بنکروں سمیت ٹیکسٹائل کے شعبے کی مجموعی ترقی کے لیے پورے ہندوستان میں مختلف اسکیمیں/پروگرام نافذ کر رہی ہے:
- پی ایم میگا انٹیگریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنز اینڈ اپیرل (پی ایم مترا) پارکس اسکیم، جس کا مقصد جدید، مربوط اور عالمی معیار کے ٹیکسٹائل انفراسٹرکچر کی تخلیق کرناہے؛
- پروڈکشن لنکڈ انسینٹیو (پی ایل آئی) اسکیم، جو مصنوعی ریشوں ،ملبوسات اور ٹیکنیکل ٹیکسٹائل پر مرکوز ہے، تاکہ بڑے پیمانے پر پیداوار کو فروغ دیا جا سکے اور مسابقت کو بڑھایا جا سکے؛
- نیشنل ٹیکنیکل ٹیکسٹائل مشن، جو تحقیق، جدت و ترقی، فروغ و مارکیٹ ڈیولپمنٹ، ہنر مندی اور برآمدات کے فروغ پر مرکوز ہے؛
- سلک سماگر-2، جو ریشم کاری کی ویلیو چین کی جامع ترقی کے لیے ہے؛
- سمرتھ (ایس اے ایم اے آر ٹی ایچ) - ٹیکسٹائل سیکٹر میں صلاحیت سازی کی اسکیم، جس کا مقصد مانگ پر مبنی، ملازمت پر مرکوز ہنر مندی کے پروگرام فراہم کرنا ہے؛
- نیشنل ہینڈلوم ڈیولپمنٹ پروگرام، خام مال (را مٹیریل) سپلائی اسکیم (آر ایم ایس ایس)، نیشنل ہینڈی کرافٹ ڈیولپمنٹ پروگرام، جامع ہینڈی کرافٹس کلسٹر ڈیولپمنٹ اسکیم (سی ایچ سی ڈی ایس)، جو ہینڈلوم اور ہینڈی کرافٹ سیکٹرز کے لیے آغاز سے اختتام تک مکمل معاونت فراہم کرتی ہیں؛ وغیرہ۔
یہ معلومات آج راجیہ سبھا میں ایک سوال کے تحریری جواب میں وزیر مملکت برائے ٹیکسٹائل جناب پابیترا مارگیریٹا نے فراہم کی۔
*********
ش ح۔ش ت ۔م الف
U. No-1825
(ریلیز آئی ڈی: 2224564)
وزیٹر کاؤنٹر : 6