قانون اور انصاف کی وزارت
دیویانگ جن سمیت عام آدمی کو سستی، معیاری اور بروقت قانونی خدمات کی دستیابی کو یقینی بنانے کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
06 FEB 2026 1:31PM by PIB Delhi
حکومت نے دیویانگجن سمیت عام آدمی کو سستی، معیاری اور بروقت قانونی خدمات فراہم کرنے کے لیے متعدد اقدامات کیے ہیں۔ لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 معاشرے کے کمزور طبقات بشمول دیویانگ جنوں کو مفت اور مؤثر قانونی خدمات فراہم کرنے کا انتظام کرتا ہے۔ لیگل سروسز اتھارٹیز ایکٹ، 1987 کی دفعہ 12(د) کے مطابق، معذوری کے شکار افراد قانونی خدمات کے حق دار ہیں۔
این اے ایم ایس اے (نالسا) دیویانگ جنوں کے لیے ایک مخصوص اسکیم نافذ کر رہی ہے جس کا نام نالسا (ذہنی مریضوں اور ذہنی و فکری معذوری کے حامل افراد کے لیے قانونی خدمات) اسکیم2024 ہے۔ یہ اسکیم جھارکھنڈ کے دمکا لوک سبھا حلقہ، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے اور اڈیشہ کے قبائلی علاقوں سمیت پورے ملک میں نافذ کی جا رہی ہے۔بچوں میں معذوری کے حامل افراد کے لیے جھارکھنڈ ریاست بشمول دمکا لوک سبھا حلقہ میں دو مواقع پر ایک 13 جولائی 2024 سے 26 اگست 2024 تک اور دوسری 6 جولائی 2025 سے 20 جولائی 2025 تک خصوصی مہمات چلائی گئیں۔
این اے ایم ایس اے کے مینڈیٹ کے مطابق، جموں و کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی نے معذور افراد کے لیے قانونی امداد کی فراہمی کے سلسلے میں حقوق پر مبنی اور جامع نقطۂ نظر اختیار کیا ہے، جو دسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز(ڈی ایل ایس اے )، پینل ایڈووکیٹس، پیرا لیگل والنٹیئرز(پی ایل وی ) اور خصوصی قانونی خدمات یونٹوں کے ذریعے نافذ کیا جا رہا ہے۔سال 2025 کے دوران، جموں و کشمیر کے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں مختلف ذرائع سے قانونی خدمات فراہم کر کے مجموعی طور پر 468 معذور افراد کو فائدہ پہنچایا گیا۔ اسی مدت میں 144 بیداری پروگرام منعقد کیے گئے جن میں 7,211 افراد نے شرکت کی۔ اس کے علاوہ، پیرا لیگل والنٹیئرز کی جانب سے 121 گھر گھر جا کر بیداری پروگرام بھی منعقد کیے گئے تاکہ معذور افراد اور ان کے اہلِ خانہ تک نچلی سطح پر رسائی حاصل کی جا سکے۔
ریاست اڈیشہ میں، درخواست موصول ہونے پر قبائلی علاقوں کے عوام بشمول دیویانگ جنوں (معذور افراد)کو قانونی امداد فراہم کرنے کے لیے اڈیشہ ہائی کورٹ لیگل سروسز کمیٹی (او ایچ سی ایل ایس سی) ، سٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹیز (ڈی ایل ایس اے) اور تعلقہ لیگل سروسز کمیٹیوں (ٹی ایل ایس سی) کی جانب سے فوری اقدامات کیے جاتے ہیں۔ دیویانگ جنوں کے لیے بالخصوص مرکزی اور ریاستی حکومت کی مختلف اسکیموں سے متعلق بیداری پیدا کرنے کے مقصد سے قانونی خواندگی اور بیداری پروگرام بھی منعقد کیے جاتے ہیں۔اس کے علاوہ قبائلی علاقوں جیسے کوراپوٹ، ملکنگیری، کیونجھار، مایوربھنج، پھولبن، رایاگڑا اور سندرگڑھ میں ولیج لیگل کیئر اینڈ سپورٹ سینٹرز بھی کام کر رہے ہیں۔ مزید برآں، ان اضلاع کے قبائلی علاقوں میں آگاہی پیدا کرنے کے لیے موبائل لیگل ایڈ وین (گاڑی )بھی تعینات کی جا رہی ہیں۔
این اے ایل ایس اے (ذہنی امراض کے شکار افراد اور ذہنی و فکری معذوری رکھنے والے افراد کے لیے قانونی خدمات) اسکیم، 2024 کی شق 5.1 کے مطابق، ریاست اڈیشہ میں ذہنی امراض اور ذہنی و فکری معذوری کے حامل افراد کے لیے تمام 30 اضلاع اور تعلقہ سطح پر “منونئے” کے نام سے قانونی سطح کی اکائیاں (لیگل سروسز یونٹس) قائم کیے گئے ہیں۔ ریاست اڈیشہ میں منعقد کیے گئے 65 قانونی بیداری پروگراموں کے ذریعے قبائلی علاقوں کے 8,870 سے زائد افراد مستفید ہوئے ہیں۔
حکومت ضلع اور ذیلی عدالتوں کے لیے بنیادی ڈھانچے کی سہولیات کی ترقی کے مقصد سے ایک مرکزی معاونت یافتہ اسکیم نافذ کر رہی ہے، جس کے تحت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کے وسائل میں اضافہ کیا جاتا ہے تاکہ کورٹ ہال، عدالتی افسران کے لیے رہائشی یونٹس، وکلاء ہال، ڈیجیٹل کمپیوٹر روم اور ٹوائلٹ کمپلیکس تعمیر کیے جا سکیں۔اس اسکیم کے رہنما اصولوں کے مطابق ریاستیں اور مرکز کے زیر انتظام علاقے اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ مجوزہ بنیادی ڈھانچہ معذور افراد کے لیے موزوں ڈیزائن پر مبنی ہو۔ عمارتوں کے ڈیزائن مرکزی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ، محکمہ برائے بااختیار بنانا افرادِ معذور، وزارتِ سماجی انصاف و تفویضِ اختیارات کی جانب سے وقتاً فوقتاً مقرر کردہ ضروری معیارات اور رسائی کے ضوابط کے مطابق ہوتے ہیں۔
ای کورٹس پروجیکٹ فیز۔III کے تحت 24 اجزاء شامل ہیں، جن کے ذریعے شہریوں بشمول معذور افراد کے لیے ایک مضبوط اور قابلِ رسائی ڈیجیٹل بنیادی ڈھانچہ قائم کرنے کے لیے متعدد اہم اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔ معذور افراد کو بہتر اور قابلِ رسائی آئی سی ٹی سے لیس سہولیات فراہم کرنے کے لیے 27.54 کروڑ روپے کی بجٹ رقم مختص کی گئی ہے۔اس کے علاوہ 752 عدالتوں (بشمول ہائی کورٹس) کی ویب سائٹس کو ایس تھری واَس (محفوظ، قابلِ توسیع اور قابلِ رسائی ویب سائٹ بطور سروس) پلیٹ فارم پر منتقل کرنے کی تجویز ہے، جو ویب سائٹس کو معذور افراد کے لیے دوستانہ بناتا ہے۔ ایس تھری واَس پلیٹ فارم میں ایسے فیچرز موجود ہیں جو جزوی اور مکمل طور پر بصارت سے محروم شہریوں کے لیے مواد کو آسانی سے دیکھنے کے قابل بناتے ہیں۔
یہ معلومات وزارت قانون و انصاف کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور وزارت پارلیمنٹ کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال نے آج لوک سبھا میں فراہم کی ۔
**********
UR-1805
(ش ح۔ ش آ۔ش ہ ب)
(ریلیز آئی ڈی: 2224449)
وزیٹر کاؤنٹر : 6