وزارت سیاحت
azadi ka amrit mahotsav

سودیش درشن 2.0 کے تحت وزارت سیاحت نے 2208.31 کروڑ روپے کے 53پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 3:36PM by PIB Delhi

سیاحت کی ترقی اور فروغ، جس میں ماحولیاتی پائیداری، مقامی کمیونٹی کی شمولیت، حفاظت، صفائی ستھرائی وغیرہ شامل ہیں، بنیادی طور پر متعلقہ ریاستی حکومت اورمرکز کے زیر انتظام علاقے کے دائرہ اختیار میں آتا ہے۔ تاہم، وزارت سیاحت اپنی مختلف اسکیموں کے تحت ملک میں سیاحتی بنیادی ڈھانچے اور تجربات کی ترقی کے لیے مالی معاونت فراہم کرتی ہے۔ یہ معاونت ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں  کی جانب سے جمع کرائے گئے پروجیکٹ پروپوزلز کی وصولی پر دی جاتی ہے، اور مالی معاونت اسکیم کی رہنما خطوط، حکومت کی ہدایات، فنڈز کی دستیابی اور ترجیحات کے مطابق دی جاتی ہے۔   پروجیکٹ کی ضرورت کے مطابق ۔پروجیکٹس کے لیے منظور شدہ اجزاء میں پائیداری، حفاظت، صفائی ستھرائی وغیرہ بھی شامل کیے جاتے ہیں۔

وزارت سیاحت نے اپنی سودیش درشن اسکیم کو 2022 میں سودیش درشن 2.0 کے طور پر نیا روپ دیا تھا، جس کا مقصد ملک میں پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحتی مقامات کی  ترویج   و ترقی ہے۔ اس اسکیم کے تحت 53 منصوبے کی منظوری دی گئی، جن کی کل مالیت 2,208.31 کروڑ روپے ہے۔

اس اسکیم کا بنیادی مقصد  سیاحت کے منفی اثرات کو کم کرنا اور مثبت اثرات کو زیادہ کرنے کے لیے پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحتی طریقہ کاراختیار کرنا ضروری ہے۔ اسکیم مختلف منصوبوں اور اقدامات میں پائیدار اور ذمہ دارانہ سیاحت کے طریقے اپنانے پر زور دیتی ہے اور درج ذیل اصولوں کو فروغ دیتی ہے:

وزارت سیاحت نے سودیش درشن 2.0 اسکیم کے تحت ایک پہل کے طور پر ‘چیلنج بیسڈ ڈیسٹی نیشن ڈیولپمنٹ’  کا آغاز کیا جس کا مقصد سیاحتی ویلیو چین کے تمام نکات پر سیاحتی تجربات اورمشاہدات کو بڑھانے کے لیے منزل کی مجموعی طور پر ترقی کرنا ہے ، جو منزلوں کو پائیدار اور ذمہ دار مقامات کے طور پر تبدیل کرنے پر بھی توجہ مرکوز کرتا ہے ۔  وزارت نے اس پہل کے تحت ملک میں تقریبا698 کروڑ  روپےکے 38 پروجیکٹوں کو منظوری دی ہے ۔

وزارت سیاحت وقتا فوقتا اپنی مختلف اسکیموں کے تحت منظور شدہ  پروجیکٹوں  کی پیشرفت کا جائزہ لیتی ہے اور ریاستی حکومت اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو ان پروجیکٹوں کے مضبوط آپریشن اور انتظام کے لیے حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ اس سے حاصل ہونے والے فوائد مقامی برادری اور اسٹیک ہولڈرز تک پہنچ سکیں ۔

وزارت نے پائیدار سیاحت کے لیے قومی حکمت عملی جاری کی ہے جس کا مقصد ہندوستانی سیاحت کے شعبے میں پائیداری کو مرکزی دھارے میں لانا اور قدرتی اور ثقافتی وسائل کا تحفظ کرتے ہوئے زیادہ لچکدار ، جامع ، کاربن غیر جانبدار اور وسائل سے موثر سیاحت کو یقینی بنانا ہے اور اس پہل میں کلیدی اسٹیک ہولڈرز میں غیر سرکاری تنظیم اور مقامی برادری بھی شامل ہیں ۔

وزارت سیاحت نے ‘ ٹریول فار لائف ۔(ٹی ایف ایل)  پروگرام کا تصور پیش کیا ہے، جو  مشن لائف کے تحت سیاحت کے شعبے کے لیے بنایا گیا ہے۔ اس پروگرام کا مقصد پائیدار سیاحت کے بارے میں آگاہی پیدا کرنا اور سیاحوں اور سیاحت سے وابستہ کاروباروں کو قدرت کے مطابق پائیدار طریقے اپنانے کی ترغیب دینا ہے۔یہ پروگرام اس بات پر زور دیتا ہے کہ سیاحت کے شعبے میں پائیداری کو مرکزی دھارے میں لایا جائے تاکہ ایک پائیدار، ذمہ دار اور مضبوط سیاحتی شعبہ تیار کیا جا سکے۔

یہ معلومات سیاحت و ثقافت کے مرکزی وزیر جناب گجندر سنگھ شیکھاوت نے آج راجیہ سبھا میں تحریری جواب میں فراہم کی ہیں۔

********

(ش ح ۔م م ع ۔رض)

9017U. No.

 


(ریلیز آئی ڈی: 2224256) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी