قبائیلی امور کی وزارت
کمیونٹی فارسٹ ریسورس مینجمنٹ کمیٹیاں
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
05 FEB 2026 2:23PM by PIB Delhi
مرکزی وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور، جناب درگاداس اوئیکے نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ وزارتِ قبائلی امور اور وزارتِ ماحولیات، جنگلات و موسمیاتی تبدیلی کے درمیان اس معاملے پر گفت و شنید اور رابطہ کاری ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔
وزارتِ قبائلی امور گرام سبھاؤں اور کمیونٹی فارسٹ ریسورس مینجمنٹ کمیٹیوں کو مضبوط بنانے کے لیے مسلسل اقدامات کر رہی ہے۔ اس ضمن میں ریاستی حکومتوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں کی انتظامیہ کو متعدد مراسلات جاری کیے گئے ہیں تاکہ جنگلاتی حقوق کے قانون (ایف آر اے) کے تحت کمیونٹی فارسٹ رائٹس (سی ایف آرز) کے تحفظ اور ریکنیشن کو اس کی اصل روح اور مفہوم کے مطابق یقینی بنایا جا سکے۔
مزید برآں، دھرتی آبا جن جاتیہ گرام اتکرش ابھیان (ڈی اے-جے جی یو اے) کے تحت ریاستی حکومتوں کو مالی معاونت فراہم کی جا رہی ہے، تاکہ گرام سبھاؤں اور کمیونٹی فارسٹ ریسورس مینجمنٹ کمیٹیوں کو مضبوط بنایا جا سکے، جس میں کمیونٹی کی قیادت میں جنگلاتی نظم و نسق کے منصوبوں کی تیاری اور ان کا نفاذ شامل ہے۔
*************
(ش ح ۔ م م ۔ ت ع
Urdu. No. 1708
(ریلیز آئی ڈی: 2223885)
وزیٹر کاؤنٹر : 4