قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جھوڈیہ برادری کے لیے قبائلی حیثیت اور سَورا زبان کی پہچان

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 05 FEB 2026 2:22PM by PIB Delhi

مرکزی وزیرِ مملکت برائے قبائلی امور جناب درگاداس اُئیکے نے آج لوک سبھا کو بتایا کہ ریاستی حکومتِ اوڈیشہ کی جانب سے جھوڈیہ  برادری کو اوڈیشہ کی فہرستِ درج فہرست قبائل میں ‘‘پروجہ’’ کے مترادف کے طور پر فہرست کے نمبر 55 پر شامل کرنے کی تجویز موصول ہوئی ہے۔ تاہم اس تجویز کی او آر جی آئی نے تائید نہیں کی، جس کے بعد اس معاملے کو دوبارہ ریاستی حکومت کو واپس بھیج دیا گیا ہے۔

کسی ریاست یا مرکز کے زیرِ انتظام علاقے میں درج فہرست قبائل کی فہرست میں شمولیت سے متعلق تجاویز ایک مقررہ طریقۂ کار کے تحت دیکھی جاتی ہیں۔ ریاستی حکومت کی جانب سے بھیجی گئی تجاویز کے ساتھ ایک نسلیاتی رپورٹ کا ہونا ضروری ہوتا ہے۔ ان تجاویز کا پہلے رجسٹرار جنرل آف انڈیا (آر جی آئی) اور اس کے بعد قومی کمیشن برائے درج فہرست قبائل (این سی ایس ٹی) جائزہ لیتے ہیں۔ اگر آر جی آئی کسی تجویز کی سفارش نہ کرے تو ریاستی حکومت کو آر جی آئی کی جانب سے اٹھائے گئے نکات سے آگاہ کیا جاتا ہے تاکہ اگر کوئی اضافی معلومات ہوں تو وہ فراہم کی جا سکیں۔ اسی وجہ سے کئی ایسی تجاویز مختلف سطحوں پر جانچ کے مراحل میں زیرِ غور رہتی ہیں۔

اسی طرح سَورا زبان کو آئینِ ہند کے آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے حوالے سے، وزارتِ داخلہ کی فراہم کردہ معلومات کے مطابق وقتاً فوقتاً کئی زبانوں، جن میں سَورا زبان بھی شامل ہے، کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے مطالبات سامنے آتے رہے ہیں۔ تاہم کسی زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے کوئی طے شدہ معیار موجود نہیں ہے۔ چونکہ زبانوں اور بولیوں کا ارتقا ایک متحرک عمل ہے جو سماجی، ثقافتی، معاشی اور سیاسی عوامل سے متاثر ہوتا ہے، اس لیے اس مقصد کے لیے کوئی حتمی معیار مقرر کرنا مشکل ہے۔ اس ضمن میں پہلے پاہوا کمیٹی (1996) اور سیتاکانت موہاپاترا کمیٹی (2003) کے ذریعے معیار طے کرنے کی کوششیں کی گئیں، مگر وہ کسی حتمی نتیجے تک نہیں پہنچ سکیں۔ حکومت دیگر زبانوں کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے سے متعلق عوامی جذبات اور ضروریات سے بخوبی واقف ہے۔ اس قسم کی درخواستوں پر انہی جذبات اور دیگر متعلقہ عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے غور کیا جاتا ہے۔ چونکہ فی الحال کسی زبان کو آٹھویں شیڈول میں شامل کرنے کے لیے کوئی مقررہ معیار موجود نہیں ہے، اس لیے مزید زبانوں کی شمولیت کے مطالبات پر غور کے لیے کوئی وقت کی حد بھی طے نہیں کی جا سکتی۔

*************

(ش ح ۔ م م۔  ت ع

Urdu. No. 1701


(ریلیز آئی ڈی: 2223832) وزیٹر کاؤنٹر : 3
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी