سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

پارلیمنٹ کا سوال:  انسپائر فیلو شپ

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 4:47PM by PIB Delhi

سائنس اور ٹکنالوجی کا محکمہ ڈاکٹریٹ ڈگری پروگراموں کو آگے بڑھانے کے لئے ‘انسپائر فیلوشپ اسکیم’ اور ‘انسپائر اسکیم’ کے تحت پوسٹ ڈاکٹریٹ تحقیق کے حصول کے لئے انسپائر فیکلٹی فیلوشپ اسکیم کو نافذ کررہا ہے۔ رواں مالی سال کے دوران 31.03.2026 تک مکمل مالی سال کا احاطہ کرنے والے 3,143 انسپائر فیلوز اور 458 انسپائر فیکلٹی فیلوز کے لیے گرانٹس ان کے متعلقہ اداروں کو ہائبرڈ ٹی ایس اے ماڈل- اے1 کے ذریعے جاری کر دی گئی ہیں۔

فنڈ فلو میکانزم کو سی این اے ماڈل-2 سے ہائبرڈ ٹی ایس اے ماڈل-اے1 میں تبدیل کر دیا گیا جو 16 جنوری 2025 سے  نافذالعمل ہے۔ نئے میکانزم میں منتقلی کے لیے متعلقہ میزبان اداروں کو ہائبرڈٹی ایس اے ماڈل-اے1 کے تحت آن بورڈنگ کے عمل کو مکمل کرنے کی ضرورت تھی، جس میں کافی وقت لگا۔ مزید، فیلوشپ گرانٹس کا اجراء متعلقہ اداروں/ انسپائر فیلوز/انسپائر فیکلٹی فیلوز کی طرف سے اداروں کی کامیاب آن بورڈنگ اور لازمی دستاویزات، یعنی یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ، اخراجات کا بیان اور سالانہ پیش رفت رپورٹ  جمع کرانے پر منحصر ہے۔ آن بورڈنگ کے عمل کی تکمیل اور مطلوبہ دستاویزات کی وصولی پر فیلوشپ گرانٹس جاری کر دی گئیں۔

 

اسکالرز کی تعداد جو فی الحال انسپائر اور انسپائر فیکلٹی فیلوشپ کا حصہ ہیں، ریاست کے لحاظ سے ذیل میں دی گئی ہے:

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

انسپائر فیلوز کی تعداد

انسپائر فیکلٹی فیلوز کی تعداد

آندھرا پردیش

56

11

اروناچل پردیش

9

0

آسام

141

13

بہار

22

3

چنڈی گڑھ

71

1

چھتیس گڑھ

43

2

دہلی

212

34

گوا

41

6

گجرات

99

9

ہریانہ

36

7

ہماچل پردیش

45

7

جموں و کشمیر

93

13

جھارکھنڈ

23

9

کرناٹک

208

72

کیرالہ

172

22

مدھیہ پردیش

132

11

مہاراشٹر

169

33

منی پور

15

3

میگھالیہ

13

2

ریاست/ مرکز کے زیر انتظام علاقے

انسپائر فیلوز کی تعداد

انسپائر فیکلٹی فیلوز کی تعداد

میزورم

18

0

ناگالینڈ

4

0

اوڈیشہ

125

18

پڈوچیری

6

1

پنجاب

119

18

راجستھان

64

17

سکم

10

1

تمل ناڈو

247

23

تلنگانہ

226

27

تری پورہ

15

0

اتر پردیش

249

32

اتراکھنڈ

79

7

مغربی بنگال

381

56

مجموعی

3143

458

 

حکومت نے مستقبل میں فیلو شپس کی بروقت اور باقاعدہ تقسیم کو یقینی بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ہائبرڈٹی ایس اے ماڈل- اے1کے تحت آن بورڈنگ کے لیے مکمل عمل کو میزبان اداروں کے ذریعے آسانی سے عمل میں لانے کے لیے ‘انسپائر’ ویب پورٹل پر دستیاب کرایا گیا ہے۔ فیلو شپ اسکیموں کے لیے مناسب بجٹ کے انتظامات کیے گئے ہیں۔ مزید، میزبان اداروں، انسپائر فیلوز اور انسپائر فیکلٹی فیلوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ مطلوبہ دستاویزات، یعنی یوٹیلائزیشن سرٹیفکیٹ، اخراجات  کی تفصیلات اور سالانہ پیش رفت رپورٹ اگلے مالی سال کے آغاز میں جمع کرائیں۔ ان اقدامات کا مقصد فیلوشپ وظیفہ کی بروقت اور باقاعدہ تقسیم کو قابل بنانا اور یقینی بنانا ہے۔

یہ معلومات مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج) سائنس اور ٹیکنالوجی ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے 4 فروری 2026 کو ایوان زیریں- لوک سبھا میں پیش کی تھیں۔

*****

 

ش ح – ظ  ا - ن م

UR No. 1690


(ریلیز آئی ڈی: 2223659) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी