بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

ملک کی خدمت میں منہمک ‘این ایس آئی سی’ کی71 ویں سالگرہ کی تقریبات


بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں کے وزیرجناب جیتن رام  مانجھی  نے این ایس آئی سی کی71ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا

آتم نربھر بھارت کے عزم کا اعادہ کیا

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 8:41PM by PIB Delhi

بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتوں  کےوزیر جناب جیتن رام مانجھی نے 4 فروری 2026 کو ڈاکٹر امبیڈکر انٹرنیشنل سینٹر، نئی دہلی میں این ایس آئی سی کے 71 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات کا افتتاح کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، جناب جیتن رام مانجھی نے این ایس آئی سی کو ایم ایس ایم ای شعبے کی خدمت کے لیے ایک نمایاں سفر مکمل کرنے پر مبارکباد دی اور بھارت کے بہت چھوٹی، چھوٹی اور درمیانی صنعتی شعبے کو مضبوط بنانے اور فروغ دینے میں اس کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کاروباری افراد کے درمیان این ایس آئی سی کی اسکیموں کے بارے میں وسیع شعور پیدا کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور ایم ایس ایم ایز کو جامع رہنمائی فراہم کرنے کی ضرورت کو اجاگر کیا، خاص طور پر صلاحیت کی تعمیر، اختراع کی حمایت، اور ڈیجیٹل اپنانے کے شعبوں میں۔

این ایس آئی سی کے 71 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات میں ایک یوم تاسیس لیکچر کا بھی اہتمام کیا گیا  جسے پروفیسر ایس مہندر دیو، چیئرمین، اقتصادی مشاورتی کونسل برائے وزیراعظم نے دیا۔ اپنے خطاب میں، پروفیسر مہندر دیو نے موجودہ مائیکرو اکنامک منظرنامے کے بارے میں قیمتی  معلومات فراہم کی اور ایم ایس ایم ای ایکو سسٹم کو مضبوط بنانے کے لیے اہم پالیسی اقدامات کا خاکہ پیش کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ عالمی تجارت کے چیلنجز کو مواقع میں تبدیل کرنا ضروری ہے، اور اس کے لیے بھارت کی غیر معمولی ملکی صلاحیتوں اور کاروباری جذبے کو بروئے کار لانا چاہیے۔

اس موقع پر، ڈاکٹر ایس ایس آچاریہ ، چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر، این ایس آئی سی نے آتم نربھر بھارت کے وژن کو آگے بڑھانے کے لیے این ایس آئی سی کے عزم کا اعادہ کیا اور اس بات پر زور دیا کہ این ایس آئی سی بھارت میں ایم ایس ایم ایز کی ترقی، مسابقت اور مضبوطی کو ممکن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتا رہے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ 71 ویں یومِ تاسیس کی تقریبات نہ صرف ادارے کی امیر روایت کو خراجِ تحسین پیش کرتی ہیں بلکہ مستقبل کے لیے ایک مضبوط اور خود مختار کاروباری ماحولیاتی نظام بنانے کے عزم کی بھی تصدیق ہیں۔ انہوں نے ان تمام شراکت داروں کا دلی شکریہ ادا کیا جو گزشتہ دہائیوں میں این ایس آئی سی کے اس نمایاں سفر میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں۔

اس موقع پر جناب ایس سی ایل داس، سکریٹری (ایم ایس ایم ای)، ڈاکٹر رجنیش، ایڈیشنل سکریٹری ڈیولپمنٹ کمشنر (ایم ایس ایم ای)، محترمہ مرسی ایپاؤ، جوائنٹ سکریٹری (ایم ایس ایم ای) کے ساتھ این ایس آئی سی کے ڈائریکٹر، حکومتِ ہند کے سینئر افسران، نیتی آیوگ کے نمائندے، صنعتوں کی ایسوسی ایشن اور ایم ایس ایم ای کے کاروباری افراد بھی موجود تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ع و۔ج ا

U-1687                    


(ریلیز آئی ڈی: 2223582) وزیٹر کاؤنٹر : 6
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी