مواصلات اور اطلاعاتی ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

محکمۂ ٹیلی مواصلات کے تحت ڈیجیٹل سکیورٹی کو فروغ دینے اور ٹیلی کام سے متعلق فراڈ کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر کثیر لسانی آگاہی مہمات کا اہتمام


محکمۂ ٹیلی مواصلات نے فائنانشیل فراڈ رسک انڈیکیٹر (ایف آر آئی) تیار کیا ہے جو کسی موبائل نمبر کے مالی فراڈ کے اوسط، زیادہ اور بہت زیادہ خطرے سے وابستہ ہونے کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 5:45PM by PIB Delhi

وزیر مملکت برائے مواصلات اور دیہی ترقی، ڈاکٹر پِیماسانی چندر شیکھر نے آج لوک سبھا میں ایک غیر ستارہ دار سوال کے تحریری جواب میں کہا کہ محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی)نے ملک بھر میں ٹیلی مواصلاتی وسائل کے غلط استعمال کی روک تھام اور شہریوں کو سائبر فراڈ سے محفوظ رکھنے کے لیے مندرجہ ذیل اقدامات کیے ہیں:

  1. وزارتِ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے شہریوں پر مرکوزاقدام ‘‘سنچار ساتھی’’ تیار کیا ہے، جو ویب پورٹل (www.sancharsaathi.gov.in)  اور موبائل ایپ کے طور پر دستیاب ہے۔ یہ شہریوں کو مشکوک فراڈ کی مواصلات کی اطلاع دینے، اپنے نام پر موجود موبائل کنکشن کوجانچنے، گمشدہ یا چوری کےموبائل فون کی رپورٹ درج کرنے اور موبائل ہینڈسیٹ کی اصلیت چیک کرنے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ سنچار ساتھی کے ذریعے اب تک 8.33 لاکھ گمشدہ یا چوری کے موبائل ہینڈسیٹ بازیاب کیے جا چکے ہیں، 2.24 کروڑ موبائل کنکشنز جو شہریوں کی جانب سے ‘‘میرا نمبر نہیں’’ یا ‘‘ضرورت نہیں’’ کے طور پر رپورٹ کیے گئے تھے، انہیں منقطع کیا جا چکا ہے، اور 39.44 لاکھ موبائل کنکشن شہریوں کی جانب سے فراہم کردہ 7.7 لاکھ مشکوک فراڈ کی مواصلات سے متعلق معلومات کی بنیاد پر منقطع کیے گئے ہیں۔
  2. محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) اور ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) نے ایک نظام تیار کیا ہے جو ہندوستانی موبائل نمبر ظاہر کرنے والی بین الاقوامی جعلی کالز کی شناخت اور انہیں بلاک کرنے میں مدد دیتا ہے۔ اس نظام کے نتیجے میں ایسی کال کی کوششوں میں تقریباً 99فیصد کمی آئی ہے۔
  • III. محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ایک مقامی مصنوعی ذہانت (اے آئی) اور بگ ڈیٹا اینالیٹکس ٹول ‘‘اے ایس ٹی آر’’تیار کیا ہے جو ایک ہی شخص کے مختلف ناموں پر حاصل کیے جانے والے سم کارڈ کی شناخت کرتا ہے۔ اے ایس ٹی آر کی بنیاد پر 88 لاکھ سے زائد موبائل کنکشن دوبارہ تصدیق میں ناکام ہونے پر منقطع کیے جا چکے ہیں۔
  1. محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ڈیجیٹل انٹیلی جنس پلیٹ فارم(ڈی آئی پی) قائم کیا ہے، جو ایک محفوظ آن لائن پلیٹ فارم ہے اور متعلقہ فریقوں کے ساتھ دو طرفہ معلومات کے تبادلے کے ذریعے سائبر جرائم اور مالی فراڈ میں ٹیلی مواصلاتی وسائل کے غلط استعمال کی روک تھام میں مدد کرتا ہے۔ ڈی آئی پی پر 1200 سے زائد تنظیمیں شامل کی جا چکی ہیں جن میں مرکزی سکیورٹی ایجنسیاں، 36 ریاستی/یو ٹی پولیس، انڈین سائبر کرائم کوآرڈینیشن سینٹر(14سی)، 1100 بینک، یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (یو پی آئی) سروس پرووائیڈرز، پیمنٹ سسٹم آپریٹرز(پی ایس او)، ٹیلی کام سروس پرووائیڈرز(ٹی ایس پی)، واٹس ایپ وغیرہ شامل ہیں۔
  2. محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے فائنانشیل فراڈ رسک انڈیکیٹر(ایف آر آئی) تیار کیا ہے، جو ایک رسک پر مبنی میٹرک ہے اور کسی موبائل نمبر کو مالی فراڈ کے اوسط، زیادہ یا بہت زیادہ خطرے سے وابستہ ہونے کی بنیاد پر درجہ بندی کرتا ہے۔ایف آر آئی کی بنیاد پر،متعلقہ فریقوں جیسے بینک اور یو پی آئی سروس پرووائیڈرز متعلقہ اکاؤنٹس/پروفائلز پر اپنے جائزے کے مطابق ضروری کارروائی کرتے ہیں۔ متعلقہ فریقوں کی رپورٹ کے مطابق، لین دین کو رد کرنے اور شہریوں کو دیے گئے الرٹس/نوٹیفکیشن کی بنیاد پر کل فراڈ کی روکی گئی رقم1000 کروڑ روپےسے زائد ہے۔

آفات کے نظم کے لیے عوامی انتباہی نظام کو مضبوط بنایا گیا ہے جس کے تحت ملک گیر سطح پر کامن الرٹنگ پروٹوکول (سی اے پی) پر مبنی مربوط الرٹ سسٹم نافذ کیا گیا ہے، جو مقامی ساختہ حل کا استعمال کرکے ہنگامی انتباہات کو بروقت، جغرافیائی طور پر مخصوص اور کثیر لسانی انداز میں پہنچانے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔ یہ کارروائی آفات کے نظم کے حکام، انتباہ تیار کرنے والی ایجنسیوں اور انتباہ پہنچانے والی ایجنسیوں بشمول ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے ساتھ قریبی تال میل سے کی جاتی ہے۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) نے ٹی-سی ایس آئی آر ٹی فریم ورک قائم کیا ہے، جو ٹیلی کام کے ماحولیاتی نظام کے لیے سیکٹورل انسیڈینٹ رسپانس اور سائبر سکیورٹی کوآرڈینیشن کا فنکشن ہے۔ اس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ ٹیلی کام سروس پرووائیڈر (ٹی ایس پی) کے نیٹ ورکس اور اہم ٹیلی مواصلاتی انفراسٹرکچر پر اثر انداز ہونے  والے سائبر وقوعات اور کمزوریوں کا بروقت پتہ لگایا جائے، جائزہ لیا جائےاور باہمی تال میل سے انہیں کم کیا جائے۔

محکمۂ ٹیلی مواصلات (ڈی او ٹی) ڈیجیٹل سکیورٹی کو فروغ دینے اور ٹیلی کام سے متعلق دھوکہ دہی کی روک تھام کے لیے وسیع پیمانے پر کثیر لسانی آگاہی مہمات چلا رہا ہے، جن میں سوشل میڈیا پلیٹ فارم، اخباری مضامین، ڈیجیٹل اسکرین، عوامی مقامات پر ہورڈنگ، ٹی وی اور ریڈیو پرپیغامات، ایس ایم ایس مہمات اور سنچار میترا اسکیم کے تحت طلبہ رضاکار شامل ہیں۔

****

 

(ش ح ۔م  ش ع۔ ع د)

U. No. 1684


(ریلیز آئی ڈی: 2223554) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी