تعاون کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کوآپریٹیوز کے تحت لانچ کی گئیں اسکیموں / پہل قدمیوں کے مستفیدین

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 6:25PM by PIB Delhi

 (اے) کوآپریٹو کے اثرات کو وسعت دینے کے قومی منصوبے کے تحت 32,802 نئی کثیرالمقاصدپی اے سی ایس، ڈیری اور فشریز سوسائٹیز رجسٹر کی گئی ہیں، جبکہ 15,793 موجودہ سوسائٹیز کو مضبوط کیا گیا ہے۔ انفرادی اور کمیونٹی کی سطح کے فوائد میں شامل ہیں:

  1. کاشتکار: 56 لاکھ سے زیادہ کاشتکار ای-سمیوکتی اور ای-سمردھی پورٹل پر ایم ایس پی پر یقینی فصل کی خریداری کے لیے رجسٹرڈ ہیں۔
  2. خواتین اور سیلف ہیلپ گروپس: صرف 2024-25 کے مالی سال میں، خواتین کے کوآپریٹیو کو 1,355.61 کروڑ  روپے کی مالی امداد فراہم کی گئی، جس سے 41 لاکھ خواتین اراکین کو فائدہ پہنچا۔
  3. افراد: سہارا ریفنڈ پورٹل نے 39,28,648 انفرادی جمع کنندگان کو 8,340.75 کروڑ روپے کامیابی کے ساتھ تقسیم کیے ہیں۔ مزید برآں، نئی لانچ کی گئی "بھارت ٹیکسی" ایپ میں پلیٹ فارم پر کل 2.5 لاکھ ڈرائیورز (سارتھی) اور 6.7 لاکھ صارفین رجسٹرڈ ہیں۔
  4. پرائمری سوسائٹیز: کل 52,018 پی اے سی ایس اب مشترکہ خدمات مرکز(سی ایس سی) ای خدمات فراہم کر رہے ہیں، اور 38,330 پی اے سی ایس کو پردھان منتری کسان سمردھی کیندروں (پی ایم کے ایس کے) میں زرعی ان پٹ کی فراہمی کے لیے اپ گریڈ کیا گیا ہے۔

 (بی) تعاون کی وزارت نے، 6 جولائی 2021 کو اپنے قیام کے بعد سے، "سہکارسے سمردھی" کے وژن کو عملی جامہ پہنانے اور ملک میں پرائمری سے لے کر اعلیٰ سطح کے کوآپریٹیو تک کوآپریٹو تحریک کو مضبوط اور گہرا کرنے اور مستقبل میں اس شعبے کو مضبوط بنانے کے لیے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ایسی پہل قدمیوں کی فہرست بطور ضمیمہ منسلک ہے۔

ضمیمہ

یہ معلومات امور داخلہ اور امدادِ باہمی کے مرکزی وزیر جناب امت شاہ کے ذریعہ راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب کے تحت فراہم کی گئی۔

**********

 (ش ح –ا ب ن)

U.No:1640


(ریلیز آئی ڈی: 2223390) وزیٹر کاؤنٹر : 4
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी