تعاون کی وزارت
اوڈیشہ میں پی اے سی ایس کو مضبوط بنانا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 FEB 2026 6:14PM by PIB Delhi
(الف) نیشنل کوآپریٹو ڈیٹا بیس کے مطابق، 20 جنوری 2026 تک اڈیشہ میں پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کی کل تعداد 4,262 ہے، جن میں سے 4,147 فعال ہیں۔
(ب) ریاست میں پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کو جدید بنانے اور کمپیوٹرائز کرنے کے لیے 4,240 سوسائٹیوں کو منظوری دی گئی ہے، اور مالی سال 2025-26 میں پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کی کمپیوٹرائزیشن کے منصوبے کے تحت 18.07 کروڑ روپے جاری کیے گئے ہیں۔ مزید یہ کہ 25.01.2026 تک نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن نے ملک بھر میں کوآپریٹو اداروں کی ترقی کے لیے مجموعی طور پر 5,10,955.14 کروڑ روپے تقسیم کیے ہیں، جن میں سے 3,347.35 کروڑ روپے اڈیشہ میں کوآپریٹو ترقی کے لیے تقسیم کیے گئے ہیں۔ گزشتہ پانچ برسوں کے دوران تقسیم کی تفصیلات ضمیمہ-اوّل میں دی گئی ہیں۔
(ج) وزارتِ تعاون نے 6 جولائی 2021 کو اپنے قیام کے بعد سے "سہکار سے سمردھی" کے ویژن کو عملی جامہ پہنانے اور ملک بھر میں (بشمول ریاست اڈیشہ) پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کو مختلف سرگرمیوں کے لیے متنوع بنانے کے مقصد سے کئی اقدامات کیے ہیں۔ ان اقدامات میں شامل ہیں:
- پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کے لیے مثالی ضابطے: نئے مثالی ضابطے، جنہیں 32 ریاستوں اور مرکز کے زیرِ انتظام علاقوں نے اختیار کیا ہے، پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کو 25 سے زائد مختلف کاروباری سرگرمیاں انجام دینے کی اجازت دیتے ہیں۔ ان سرگرمیوں میں خاص طور پر دودھ جمع کرنے کے مراکز چلانا، ماہی پروری سے متعلق معاون خدمات، اور غذائی اناج کی خرید شامل ہے۔
- توسیعی منصوبہ: حکومت ایک منصوبے پر عمل کر رہی ہے جس کے تحت 2 لاکھ نئی کثیر المقاصد پرائمری زرعی قرض سوسائٹیاں، دودھ اور ماہی پروری کی کوآپریٹو سوسائٹیاں قائم کی جائیں گی، تاکہ ہر وہ پنچایتیں جو اب تک ان اداروں سے محروم ہں، ان کے دائرۂ کار میں آ سکیں۔
- ذخیرہ کرنے کے لیے بنیادی ڈھانچہ: پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کو دنیا کے سب سے بڑے غیر مرکزی اناج ذخیرہ منصوبے میں شامل کیا جا رہا ہے، جس کے تحت سوسائٹی کی سطح پر گودام اور ابتدائی پروسیسنگ یونٹ تعمیر کیے جاتے ہیں۔ اس سے پرائمری زرعی قرض سوسائٹیاں مقامی سطح پر خرید اور گودام کاری کے مراکز کے طور پر کام کر سکیں گی، اور کسانوں کو مجبوری میں کم قیمت پر فصل بیچنے سے بچانے میں مدد ملے گی۔
(ہ) حکومت نے ملک بھر میں (بشمول اڈیشہ) چھوٹے اور حاشیے پر موجود کسانوں کے لیے مالی شمولیت یقینی بنانے اور کوآپریٹو قرض کے ڈھانچے کو جدید بنانے کے لیے مخصوص اقدامات کیے ہیں:
- پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کی کمپیوٹرائزیشن کا منصوبہ: شفافیت اور جوابدہی بڑھانے کے لیے اڈیشہ میں 4,240 پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں کو کمپیوٹرائزیشن کے لیے منظوری دی گئی ہے۔ حکومت نے مالی سال 2025-26 میں ریاست کو 18.07 کروڑ روپے جاری کیے ہیں تاکہ ان سوسائٹیوں کو ایک مشترکہ قومی سافٹ ویئر (ای آر پی پر مبنی) پر لایا جا سکے، جس سے قرض کی تیز تر منظوری، اور کھاتوں کی فوری اور بر وقت دیکھ ریکھ ممکن ہو سکے گی۔
- نقد جمع اور ادائیگی کی حد میں اضافہ: حکومت نے پرائمری زرعی قرض سوسائٹیوں اور پرائمری کوآپریٹو زرعی و دیہی ترقیاتی بینکوں کے ذریعے نقد جمع اور ادائیگی کی حد 20,000 روپے سے بڑھا کر 2 لاکھ روپے فی رُکن کر دی ہے۔ اس سے ان اداروں کی سرگرمیوں میں سہولت ہوگی، کاروبار میں اضافہ ہوگا، اور ان کے اراکین کو فائدہ پہنچے گا۔
ضمیمہ-اوّل
نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن کی جانب سے گزشتہ 5 برسوں میں اڈیشہ میں سرگرمی کے لحاظ سے رقوم کی تقسیم
(روپے: کروڑ میں)
|
S. No
|
Activity
|
2020-21
|
2021-22
|
2022-23
|
2023-24
|
2024-25
|
2025-26
(as on 25.01.2026)
|
|
|
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
Loan
|
Grant
|
Total
|
|
1
|
Marketing
|
0.64
|
0.16
|
0.80
|
0.50
|
0.13
|
0.63
|
|
|
-
|
|
|
-
|
0.40
|
|
0.40
|
|
|
-
|
|
2
|
Service Coop.
|
|
|
-
|
3.02
|
|
3.02
|
|
|
-
|
|
|
-
|
0.20
|
|
0.20
|
|
|
-
|
|
3
|
Dairy & Live Stock
|
|
|
-
|
|
|
-
|
|
|
-
|
0.28
|
0.01
|
0.29
|
0.28
|
0.11
|
0.39
|
|
0.13
|
0.13
|
|
4
|
FPO
|
|
|
-
|
|
0.27
|
0.27
|
|
1.14
|
1.14
|
|
2.04
|
2.04
|
|
1.95
|
1.95
|
|
1.82
|
1.82
|
|
5
|
Fisheries
|
|
|
-
|
|
0.15
|
0.15
|
|
0.07
|
0.07
|
|
0.04
|
0.04
|
|
|
-
|
|
|
-
|
|
6
|
Fisheries FPO (FFPO)
|
|
|
-
|
|
|
-
|
|
0.40
|
0.40
|
|
0.87
|
0.87
|
|
2.47
|
2.47
|
|
1.56
|
1.56
|
|
7
|
Storage
|
|
|
-
|
|
|
-
|
|
|
-
|
|
|
-
|
0.33
|
0.15
|
0.48
|
0.28
|
0.10
|
0.38
|
|
|
Total
|
0.64
|
0.16
|
0.80
|
3.52
|
0.55
|
4.07
|
-
|
1.61
|
1.61
|
0.28
|
2.96
|
3.24
|
1.21
|
4.68
|
5.89
|
0.28
|
3.61
|
3.88
|
ماخذ: نیشنل کوآپریٹو ڈیولپمنٹ کارپوریشن
یہ معلومات مرکزی وزیرِ داخلہ و تعاون، جناب امت شاہ نے راجیہ سبھا میں تحریری جواب کے ذریعے دی۔
******
ش ح۔ ش ا ر۔ ول
Uno-1665
(ریلیز آئی ڈی: 2223371)
وزیٹر کاؤنٹر : 5