قبائیلی امور کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

’’ سی ایس آر سے متعلق اقدامات‘‘

پوسٹ کرنے کی تاریخ: 04 FEB 2026 1:48PM by PIB Delhi

راجیہ سبھا میں آج ایک بغیر ستارہ والے سوال کے جواب میں، مرکزی وزیر مملکت برائے قبائلی امور، جناب ڈروگداس وکی نے بتایا کہ وزارت قبائلی امور (ایم او ٹی اے)، نیشنل شیڈیولڈ ٹرائبز فنانس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپوریشن (این ایس ٹی ایف ڈی سی) کے ذریعے، قبائلی لوگوں اور علاقوں کی مجموعی بہبود اور ترقی کے لیے کارپوریٹ سوشل ریسپانسبلٹی (سی ایس آر) شراکت داریوں کو فعال طور پر بڑھا رہی ہے۔ این ایس ٹی ایف ڈی سی نے پہلے ہی متعدد کمپنیوں کے ساتھ مفاہفت نامہ (ایم او یو)  پر دستخط کیے ہیں، جن میں کول انڈیا لمیٹڈ، نادرن کول فیلڈز لمیٹڈ (این سی ایل)، آئل اینڈ نیچرل گیس کارپوریشن (اواین جی سی)، بھارت پیٹرولیم کارپوریشن لمیٹڈ (بی پی سی ایل) وغیرہ شامل ہیں، تاکہ ملک بھر میں ای ایم آر ایس کی حمایت کی جا سکے۔ اس کے تحت مختلف اقدامات کیے جا رہے ہیں، جیسے اسپیس لیب قائم کرنا، ڈیجیٹل تعلیم، طلباء اور اساتذہ کی صلاحیت بڑھانا وغیرہ۔

(ب) وزارت کی نفاذی ایجنسی این ایس ٹی ایف ڈی سی اور این ای ایس ٹی ایس کے ذریعے سی ایس آر معاونت یافتہ اقدامات نتائج پر مرکوز ہیں اور اعلیٰ تعلیم اور روزگار کے مقاصد کے ساتھ ہم آہنگ ہیں۔ یہ سی ایس آر اقدامات ای ایم آر ایس میں نافذ کیے جا رہے ہیں تاکہ طلباء کی علمی بنیادیں مضبوط ہوں، ڈیجیٹل مہارتیں بڑھیں اور کیریئر کی تیاری بہتر ہو، تاکہ وہ ممتاز اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ شعبوں تک کامیابی سے ترقی کر سکیں۔این ای ایس ٹی ایس ان اقدامات کی قریب سے نگرانی کر رہا ہے تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ یہ اقدامات قبائلی طلباء کے لیے اعلیٰ تعلیمی اداروں اور پیشہ ورانہ شعبوں میں بہتر ملازمت کے مواقع اور پائیدار پیشہ ورانہ نتائج میں مؤثر طور پر بدل جائیں۔

(ج) فی الحال، وزارت میں ایک علیحدہ ’سی ایس آر-ای ایم آر ایس سیل‘ کے قیام کے لیے کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے، کیونکہ این ایس ٹی ایف ڈی سی وزارت کے سی ایس آر فنڈ سے چلنے والے منصوبوں کے لیے عمل درآمد کرنے والی ایجنسی کے طور پر کام کر رہی ہے۔

******

( ش ح ۔ اع خ ۔ م ا )

Urdu.No-1576

 


(ریلیز آئی ڈی: 2223176) وزیٹر کاؤنٹر : 5
یہ ریلیز پڑھیں: English , हिन्दी